تازہ ترین

کشمیرایوانِ صحافت کے پہلے انتخابات ،شجا ع صدر، معظم نائب صدرمنتخب

سرینگر/کشمیر پریس کلب(کشمیرایوانِ صحافت) کے پہلے انتخابات سوموار کو سرینگر میں منعقد ہوئے جس کے دوران شجاع الحق کو اس کا پہلا منتخب صدر اور محمد معظم کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ آج دن بھر چلنے والے انتخابات کے آخر پر ووٹ شماری ہوئی جس کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان ہوا۔ اعلان کے مطابق اشفاق تانترے کوکلب کا جنرل سیکریٹری جبکہ فاروق جاوید کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایوان کے سات ایگزیکٹیو ممبران بھی منتخب ہوئے جن میں حبیب نقاش،ارشد حسین،شفاعت کیرا،الطاف بابا،نثار احمد،گوہر گیلانی اور عاقب جاوید شامل ہیں۔  

جنوبی کشمیرکے کولگام ضلع میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر/سیکورٹی فورسز نے سوموار کو جنوبی ضلع کولگام کے کیموہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق فورسز کا یہ آپریشن وانی محلہ کھڈونی میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے عمل میں لایا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سبھی راستے بند کردئے گئے ہیں اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔  

سوپور میں بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار:پولیس

 سرینگر /پولیس کی جانب سے سوموار کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں پولیس نے حب ڈانگر پورہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت منظور احمد ڈار ولد عبدالجبار ڈار ساکنہ حب ڈانگر پورہ کے بطور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کے قبضے سے 18گرام براون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ بیان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 116/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار ، نشہ آور ادویات اور ممنوعہ نشیلی اشیاضبط: پولیس

 سرینگر/ پولیس نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی۔ بیان کے مطابق میر گنڈ چوک بڈگام کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران قیصر احمد بٹ ساکنہ ہمہامہ بڈگام کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 408نشیلی کپشول برآمد کئے۔ پولیس آفیسران نے موقع پر ہی منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 216/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کے مطابق اسی طرح کی اور ایک کارروائی کے دوران بڈگام پولیس نے رسیونگ اسٹیشن کھاگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران نذیر احمد بٹ ساکنہ ہردو سریش کو روک کراس کی جامی تلاشی لی گئی ۔  دورانِ تلاشی پولیس نے مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک کلو گرام بھنگ پاوڈر اور 70گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس نے مز

جموں میں بی ایس ایف کے ہاتھوں پاکستانی درانداز کی گولی مار کرموت : حکام

سرینگر/حکام نے سوموار کو کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پرسامبہ سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی در انداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران کم و بیش تین بجے ایم ایس پورا پوسٹ کے نزدیک پیش آیاجہاں ایک درانداز نے بھارتی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔ مرنے والے مشتبہ در انداز کی عمر60سال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق درانداز کو بی ایس ایف کی62ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے ہلاک کیا ہے۔ ہلاک شدہ کی لاش ایس ایم پورا بارڈر پوسٹ میں رکھی گئی ہے۔  

امرناتھ گپھاکی راہ میں مزیدتین یاتریوں کی موت واقع

سرینگر/حکام نے سوموار کو کہا کہ امرناتھ گپھا کی راہ میں مزید تین یاتریوں کی موت واقع ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ تین یاتریوں کی موت سے اب تک اس سال کی یاترا میں مرنے والے یاتریوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 63سالہ سندر دیوی ساکنہ راجستھان بالہ تل بیس کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ مدھیہ پردیش کا رہنے والا35سالہ اجے مالویہ بالہ تل کے آس پاس اچانک بے ہوش کر گرگیا جس کے بعد اُسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ اسی طرح پنجاب کا رہنے والا 52سالہ ڈمپل شرما گپھا کے نزدیک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔ اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی جو 15اگست تک جاری رہے گی۔    

کریری بارہمولہ کے جنگلات میں فورسز کا تلاشی آپریشن

بارہمولہ /فورسز نے سوموار کوشمالی کشمیر میں کریری بارہمولہ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ فورسز کو مصدقہ اطلاع تھی کہ کریری بارہمولہ کے جنگلاتی علاقے میں کچھ جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعدآج اعلی الصبح فوج کی 52 آر آر،46 آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگل میں تمام آنے جانے والے راستے سیل کررکھے ہیں۔