تازہ ترین

پانچ برس قبل سیلاب سے تباہ ہو پل تعمیر نہ ہوسکا

  سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت لور پوٹھ کے وارڈ نمبر چھ بیلہ میں پل کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگ پتھر ڈال کر دریا عبور کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 2014کے سیلا ب میں تباہ ہوئے پل کو دوبارہ سے تعمیر ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق پل تباہ ہونے کی وجہ سے پوٹھ ،بیلہ ،کلر کٹل ودیگر علا قوں کا راستہ منقطع ہو گیا تھا لیکن مقامی و ضلع انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مذکورہ پل کی مرمت نہیں کی گئی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قوں کی عوام کیساتھ ساتھ طلباء گزشتہ پانچ برسوں سے مشکلات کا سامنا کرر ہے ہیں لیکن متعدد بار انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی مقامی لوگوں کوسہولیات میسر نہیں کی گئی ہے ۔ زبید خان،شبیر خان و دیگران نے کہا

سب ضلع ہسپتال مینڈھر بنیادی سہولیات سے محروم

 مینڈھر//سب ضلع ہسپتال مینڈھر میںبنیادی سہولیات کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع وریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب ضلع ہسپتال میں مریضوں کیلئے بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے اکثر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد مریضوں کو راجوری یا جموں ریفر کر دیا جاتا ہے ۔اس ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین وبلڈ بینک کیساتھ ساتھ دیگر سہولیات ہی میسر نہیںکی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ ہسپتا ل میں بیت الخلاء بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کیساتھ ساتھ تیماداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کئی برس قبل تعمیر کردہ ہسپتال میں ابھی تک سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔اس سلسلہ میں امتیاز چوہدری نے بتایا کہ مذکورہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے بنیادی سہ

لوہر سنئی سے اپر سنئی تک سڑک خستہ حال ،عوام پریشان

  سرنکوٹ// سرنکوٹ کے سنئی گائوں میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی عرصہ سے لوہر سنئی سے اپر سنئی سڑک کا ایک حصہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مذکورہ سڑک کے ایک کلو میٹر علاقہ میں کھڈے پڑے ہوئے ہیں جن میں ہمیشہ پانی جمع رہتا ہے ۔نائب سرپنچ مڈل سنئی جاوید حسین شاہ ،روایت حسین شاہ ،تصور شاہ ،نور احمد ودیگران نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر نالیاں نہ ہو نے کی وجہ سے نکاسی آب ممکن ہی نہیں جس کی وجہ سے علاقہ کا اکثر پانی سڑک سے ہی گزرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی خستہ حالی کے سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ سے اپیل کی جاچکی ہے تاہم اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کر ت

ڈی سی راجوری کا دورہ پنجگرائیں

 راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے تحصیل منجا کوٹ کے پنجگرائیں علا قہ کا دورہ کر کے سرحدی علا قہ میں زیر تعمیر بنکروں کا جائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تر کنڈی ،نٹیالا ،پریالی ودیگر علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر کئی وفود نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملا قات کر کے علا قہ میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔مقامی لوگوں نے شکایت درج کر واتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے بنکروں کی تعمیر کیلئے جے سی بی و دیگر مشینری استعمال نہیں کر نے دی جارہی ہے جبکہ اس کے علا وہ سرحدی علا قوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کے قلت کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں موقعہ پر ہدایت جاری کیں ۔ڈی سی نے عوام

گور نمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنی کی حالت خستہ

  مینڈھر//تعلیمی زون ہرنی کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنی کی عمارت کی حالت نہائت ہی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم لڑکیوں کو شدید دقتوں کا سامنا کر ناپڑرہا ہے ۔متعدد پنچایتوں کے درمیان قائم واحد گرلز ہائی سکول میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں زیر تعلیم ہیں لیکن عمارت کی خستہ حالی کے علا وہ دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہم کی وجہ سے ان لڑکیوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔اس سلسلہ میں علاقہ کے سرپنچ وسیم احمد خان نے بتایا کہ مذکورہ ہائی سکول میں نکہ منجہاڑی،گورسائی، پڑاٹ، گلہوتہ،ہرنی، کے علاوہ کئی دیگر گائوں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن ان سکول میں بیت الخلاء دیگر سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ 30برس قبل تعمیر ہو ئی ہائی سکول کا درجہ بڑھانے کی مانگ ایک لمبے عرصہ سے کی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہائی سکول میں بھی

سب ضلع ہسپتال منڈی میں مریض انتظامیہ سے پریشان

  منڈی//سب ضلع ہسپتال منڈی میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں و غریب لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کو غیر ضروری طور پر لوٹا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مفت علاج کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن منڈی ہسپتال میں ان کو لوٹنے کا عمل جاری ہے ۔ساوجیاں کے رہنے والے منیر احمد نے محکمہ اورڈاکٹروں پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زوجہ کا طبی معائینہ کروانے کے لئے جب اسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے انہیں ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا۔موصوف نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر نے منڈی میں قائم ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا تاہم انہوں نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال سے ہی ٹیسٹ کروائے لیکن مذکورہ ڈاکٹر نے ان ٹیسٹوں کو قبول ہی نہیں کیا جس کے بعد مجبور ہو کر انہوں نے نجی لیبارٹری سے ہی ٹیسٹ کروائے ۔انہوں نے ہسپتا

سنت پورہ ڈھیرہ نانگالی صاحب میں تقریب منعقد

  پونچھ//سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب پونچھ میں منجیت سنگھ کی نگرانی میں بھائی موہر سنگھ جی کی یاد میںمہاگرومت سماگم کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب سنت گراُپدیش سنگھ کی جانب سے منعقد کی گئی جو کاشی سے یہاں تشریف فرما ہوئے تھے۔ تقریب میں سکھ تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں سکھوں نے شرکت کرکے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کرنل جی ایس بجاج جو کہ محافظ پونچھ بریگیڈیئر پریتم سنگھ کے بھتیجے ہیں کوضلع گردوارہ پربندھک کمیٹی پونچھ کی جانب سے عزت افزائی کی گئی۔ اس تقریب میں دربارصاحب امرتسرسے آئے ہوئے راگی جھتوں نے گربانی کاکرتن کیا۔ جی پی سنگھ نے سنت بھائی مہر سنگھ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ گروہ رام داس سیوا سوسائٹی کے صدر انمول سنگھ اور جنرل سیکریٹری بلبیر سنگھ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنت بھائی موہر سنگھ کی زندگی کے مختلف اہم واقعات پر روشنی ڈالی۔

مینڈھر میں آگ کی واردات

 مینڈھر//مینڈھرقصبہ میں اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب بیرون ریاست مزدور وں کی جانب سے جمع کر دہ کباڑ میں اچانک آگ نمو دار ہو گئی ۔تاہم مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔آگ کی خبر موصول ہو تے ہی فائر اینڈ اامرجنسی سروس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کیلئے ایک مہم شروع کی جس کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے پولیس اور سیول انتظامیہ کی بچائو کارروائیوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ایک بڑے حادثہ ہوتے بچا لیا گیا ہے ۔  

مزید خبریں

ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کی مانگ  پرویز خان   منجاکوٹ //کانگریس لیڈر فاروق خان نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہو ئے کہاکہ مختلف محکموں میں اپنی خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجروں کو جلداز جلد مستقل کیا جائے تاکہ ان کے کنبوں کو درپیش مشکلات حل ہو سکیں ۔انہو ں نے کہاکہ ان عارضی ملازمین کی تنخواہوں کو آئندہ عید سے قبل وگزار کیا جائے ۔موصوف نے کہاکہ زمینی سطح پر دیکھا جائے تو ڈیلی ویجرز مختلف محکموں میں اپنی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو رہی ہیں ۔کانگریس لیڈر نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ڈیلی ویجروں کو درپیش مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے تاہم ریاستی گور نر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ مذکورہ ملازمین کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ذاتی مداخلت کریں ۔   راجوری تھنہ منڈی سڑک کی حالت بہتر ب