تازہ ترین

حد متارکہ پر دوبارہ گن گرج | مکان کو جزوی نقصان

مینڈھر+نوشہرہ//مینڈھر اور نوشہرہ سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہو اہے۔ مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے منکوٹ علاقہ میں جمعہ کی صبح دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ اس دوران پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ اور گولہ باری صبح 8بج کر 10 منٹ پر شروع ہوئی جس کا سلسلہ 9بج کر 20منٹ تک جاری رہا۔ادھر نوشہرہ سیکٹر میں بھی ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اورگولہ باری کاتبادلہ ہوا ۔نوشہرہ میں پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جس دوران منگت رام ولد تلسی رام ساکن کلال کے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔گولہ باری کا سلسلہ 9بج کر40منٹ تک جاری رہا جس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا دفاعی ترجمان نے بتایاکہ

مینڈھر ۔منکوٹ سڑک پر بارشوں میں گاڑیوں کا چلنا محال

 مینڈھر //مینڈھر تا منکوٹ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔برساتی موسم کے آتے ہی سڑک پر پڑے ہوئے کھڈوں میں جمع پانی کی وجہ سے گاڑیوں کے چلنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی بہتری کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی خستہ حالت کو لے کر متعدد بار متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے بھی رجوع کیا گیا ہے لیکن اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے معمولی سی بارش کی وجہ سے سڑک پر چلنا انتہائی مشکل ہوجا تا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں لوگوں نے بڑے بڑے کھڈوں میں دھان کی فصل لگاکر انوکھا احتجاج بھی کیا تھالیکن کئی دن گزرجانے کے بعد بھی محکمہ گریف کو ٹس سے مس بھی نہیں ہوئی اور لگاتار سڑک پر بارشوں کے دنوں میں پانی جمع ہوتا جارہاہے جبکہ سڑک کے کنار

پھسلن گاڑیوں کی آمد ورفت میں بنی رکاوٹ

مینڈھر//مینڈھر کے ہرنی تا بھمبر گلی کو جانے والے سڑک کی خراب حالت اور پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو ئی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے جبکہ معمولی بارش میں بھی سڑک پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے متعدد بار اپیل کی گئی لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی سڑک کی حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک پر پڑی ہوئی مٹی کی وجہ سے گاڑیوں اور عام لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گاڑیاں نہ چلنے کی وجہ سے لوگوں کوکئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتاہے۔ اس سلسلہ میں واسد خان ،ذاکر خان اور ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے جان بوجھ کر اس سڑک کی حالت خستہ کی ہوئی ہے اور اس سڑک پر اس وقت تک لاکھوں روپ

پونچھ میں پلاسٹک مخالف احتجاج

پونچھ//پونچھ کے نوجوانوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ بس اڈہ پونچھ میں منعقد کیا جہاں انھوں نے کئی کلو گرام پلاسٹک لفافے نذر آتش کر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران بات کرتے ہوئے گردیپ سنگھ سراف اور رویندر بیٹا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاسٹک بیگس کا استعمال ترک کردیں۔انہوں نے کہا کیونکہ پلاسٹک بیگ آلودگی اور ماحول کی تباہی کاسبب بن رہا ہے اور سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے اس لئے تمام عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ ماحول کا تحفظ کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیتھن بیگ نہ صرف آبی  حیات بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید ترین خطرہ ہے، کیونکہ یہ مائیکروپلاسٹک میں تبدیل ہوکر ماہی گیری کے ذریعے انسانی خوراک میں شامل ہورہا ہے۔ انہوں نے دکاندارو ں اور گھریلو صارفین متبادل کپڑے یا کاغذ کے بیگ استعمال کر نے کی اپیل کی۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے بھی پلاسٹک بیگ استعمال کر

مغل شاہراہ پر30کلو فکی سمیت 1گرفتار

پونچھ //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے دوران مغل شاہراہ پر 30کلو فکی سمت ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔انچارج پولیس پوسٹ بہرام گلہ کی قیادت میں پولیس کی طرف سے مغل شاہراہ پر لگائے گئے ایک ناکے کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیر نمبر PB05AB-5858کی تلاشی کے دوران پولیس نے اسمگل کی جارہی 30کلو فکی کو ضبط کر لیا ۔پولیس نے ملزم جس کی شناخت ہرجیت سنگھ ولد جگندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ،کو موقعہ سے ہی گرفتار کرتے ہوئے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 176/2019درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔  

سرنکوٹ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا

سرنکوٹ//سرنکوٹ میںہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے گلیوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔گزشتہ روز ہو ئی بارش کی وجہ سے قصبہ کی متعدد نالیوں کے بند ہو نے کی وجہ سے نقاسی آب پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گیا ۔جموں وکشمیر بینک شاخ کے نزدیک والی مارکیٹ کی کئی دکانوں میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے ساز وسامان کا نقصان بھی ہوا جبکہ اس کے علا قہ اقبال مارکیٹ و دیگر علاقوں میں بھی بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو ا۔مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی اور مقامی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کی نالیوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں عام لوگوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس دوران ایس ڈی ایم اور تحصیلدار سرنکوٹ نے موقعہ پر جا کرپیدا شدہ حالات کا جائزہ لیا ۔ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے بتایا کہ

مادر مہربان کا 19واں یوم وفات

پونچھ //مادر مہربان کے 19ویں یوم وفات پر پونچھ میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے ضلع صدر باغ حسین راٹھور کی قیادت میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس دوران مرحومہ کی روح کی تسکین کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفر ت کی گئی ۔اس موقعہ پر باغ حسین راٹھور نے مرحومہ کی خدمات کی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سماج کے دبے کچلے طبقوں کیلئے ناقابل فراموش کارنامے انجام دیئے اورنیشنل کانفرنس کا ہر ایک کارکن انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سنجیدگی سے عوامی خدمات سرانجام دے کرہم انہیں بہترین طریقہ سے خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں ۔ راٹھور نے کہاکہ مرحومہ نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو زبردست سہارا دیا۔انہوں نے مرحومہ کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔  

مرحوم اکبر خان پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

مینڈھر //سنیئر ایڈوکیٹ و سابقہ صدر بار ایسو سی ایشن مینڈھر کے والد مرحوم اکبر خان کو پُر نم آنکھوں کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں بنولہ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نے لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم کی ہوئی اچانک موت پر کئی سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی ہے ۔یہاں جاری ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں سابقہ وزیر رفیق حسین خان ،سابقہ وزیر نثار احمد خان ، سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،سابقہ ایم ایل سی مرتضی احمد خان ،امام و خطیب جامع مسجد مینڈھر مولانا محمد سلطان امام وخطیب جامع مسجد انورقاسم نگر مینڈھر مولانا فتح محمد ،سابقہ وائس چانسلر سائیں ناتھ یونیورسٹی آگرہ ڈاکٹر شہزاد ملک سنیئر ایڈوکیٹ چوہدری ظفراللہ آزاد ،ریاستی کانگریس سکریٹری پروین سرور خان، پی ڈی پی سنیئر لیڈر ایڈووکیٹ معروف خان بار ای

منجا کوٹ کا نوجوان صحافی سپرد خاک

منجا کوٹ//روزنامہ اڈان سے وابستہ نوجوان صحافی عامر سہیل ولدمولانا گلزار حسین سکنہ سرولہ کو پُر نم آنکھوں کیساتھ سپر د خاک کردیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ سب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے نوجوان صحافی اپنی رہائش گاہ پر لقمہ اجل بن گئے تھے ۔22عامر سہیل کی نماز جنازہ میں سابق ریاستی وزیر و سنیئر کانگریس لیڈر شبیر احمد خان ،نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر مظفر خان ،روز نامہ اڈان کے مدیر علیٰ اقبال کاظمی ،پولیس اور سیول انتظامیہ کے آفیسرا ن وملازمین نے بھی شرکت کی ۔ اردو صحافیوں کی ریاست گیر تنظیم ’انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر‘ نے عامر سہیل کی وفات پر ان کے پسماندگان اور روزنامہ اڈان کے مدیراعلیٰ اور دیگر عملہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔انجمن کے نائب صدر عشرت حسین بٹ اور صوبائی

مزید خبرں

ڈی سی راجوری نے تریاٹھ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا  راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے ضلع کے تریاٹھ علا قہ میں تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا ۔تریاٹھ علا قہ کے دورے کے دوران انہوں نے تحصیل میں چل رہے متعدد پروجیکٹوں کی تعمیر ات اور ان کے مقررہ ہدف سے جانکاری حاصل کی ۔اس دوران ڈی سی کے ہمراہ مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کالا کوٹ میں زیر تعمیر گوجر بکروال ہوسٹل ،کلارہ پل کے علا وہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تریاٹھ ،پروائمری ہیلتھ سنٹر موگلہ ودیگر صحت سنٹروں میں سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات و دیگر اقدامات کا جائزہ بھی لیا ۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مذکورہ علا قہ میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت زیر تعمیر سڑکوں کی موجود ہ حالت کا جائزہ بھی لیا۔   راجوری میں خواتین  ڈگری کالج کھ