تازہ ترین

سخی میدان پنچایت میں بنیادی سہولیات کافقدان

  مینڈھر//مینڈھر بلاک کی پنچائت سخی میدان پنچایت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سخی میدان پنچایت میں عوام کو بنیادی سہولیات ہی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پنچائت کے سرپنچ ماسٹر محمد بشیر خان نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سخی میدان پنچائت کو انتظامیہ کی طرف سے بنیادی سہولیا ت نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلی آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ علاقہ کے اندر کچھ ایسے لوگ ہیں جو دونوں گریڈا سٹیشنوں کی بجلی چلارہے ہیں جسے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتاہے۔انکا کہنا تھاکہ متعلقہ محکمہ کو کئی بارمتعلقہ محکمہ سے رجوع کیا گیا تا کہ ایسے افراد کے بجلی کنکشن ایک ہی طرف سے ل

پتراڑہ تا گھمبیر مغلاں سڑک کی حالت خستہ

  منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علا قہ میں جانے والے رابطہ سڑک کی حالت خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دوران سفر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔پتراڑہ سے گھمبیر مغلاں 9کلو میٹر سڑک پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ مذکورہ سڑک اس پسماندہ علا قہ کو تحصیل اور ضلع ہیڈ کوارٹرکیساتھ ملانے کیلئے واحد راستے کے طور پر بھی کام کرتی ہے لیکن مذکورہ سڑک کی خستہ حالی کیساتھ ساتھ نالیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بارشوں کا پانی زمینوں میں داخل ہو نے کی وجہ سے لوگوں کو شدید نقصان کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ س سڑک کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے رجوع بھی کیا ہے لیکن ہر بار ان کو یق

سنئی مڈل پنچایت میں تین ماہ سے ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا

  سرنکوٹ//سرنکوٹ کے گاؤں سنئی مڈل پنچایت میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے گزشتہ 3ماہ سے ٹرانسفار مر نصب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے صارفین کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی سوبھاگیااسکیم کے تحت تین ماہ قبل ٹرانسفارمر پنچایت میں لایا گیا تھا لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی غفلت شعاری کی وجہ سے ابھی تک ٹرانسفارمر نصب ہی نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں لیکن متعلقہ محکموں کی جانب سے عوام کو ان کا فائدہ نہیں پہنچایا جارہاہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مڈل سنئی پنچایت میں جلداز جلد ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ صارفین کو درپیش مسائل حل ہوسکیں ۔یہا ں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سرنکوٹ کے متعدد دیہی عل

سرنکوٹ ہسپتال میں آنیوالے مریض دربدر

  سرنکوٹ// سرنکوٹ ہسپتا ل میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں اس جدید دور میں بھی جدید مشینری ہی میسر نہیں ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جہاں حکومت کی طرف سے ڈیجیٹل انڈیا جیسا پروگرام شروع کیا گیا وہائیں سرنکوٹ کی عوام کیساتھ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ حکومت نے دھوکہ کیا ہے ۔اس وقت سرنکوٹ ہسپتال میں قدیم طرز کی مشینری موجود ہے جو ہر وقت خراب رہتی ہے ۔رحمان شاہ اور روایت حسین نے کہا کہ سرنکوٹ ہسپتال میں نہ تو جدید ایکسرے مشین ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال

جامعہ فیض القرآن میں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس و دستاربندی تقریب

   منڈی//ضلع پونچھ کے معروف ادارہ جامعہ فیض القرآن قاسمی مارکیٹ منڈی میں سیرت النبیﷺ کانفرنس ودستار بندی کا پروگرام منعقد ہوا۔مولانا غلام قادر ناظمِ اعلی جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں علماء نے توحید و سنت کے حوالے سے اپنے بیان میں عوام الناس پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کودین کے تابع کریں اور رسول پاک ﷺکی سیرت کو اپنی زندگیوں میں لا کر دینی اور دنیاوی زندگی کو کامیاب بنائیں ۔اس پرورگرام میں بیرونِ ریاست سے مولانا محمد طیب ندوی اور حافظ محمد ایوب بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جبکہ مقرر خصوصی مولانا فتح محمد ناظم اعلی جامعہ محمودیہ قاسم نگرمینڈھرشامل ہوئے۔جنہوں نے اپنے پر اثر خطاب میں لوگوں پر زور دیاکہ وہ دین کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں ۔ خطبہ صدارت سے قبل دو طلباء کی علماء کے ہاتھوں دستار بندی عم

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری کا تھنہ منڈی میں استقبال

  تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میںسیول سو سائٹی کی طرف سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی ضلع میں تعیناتی کے دوران ضلع میں پولیس انتظامیہ کی کارکر دگی مزید بہتر ہو جائے گی ۔یاد رہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرندر کھڈیال کو حال ہی میں راجوری میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے ۔ان کی تھنہ منڈی آمد پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مشتاق احمد شال بلاک صدر نیشنل کا نفرنس ،سماجی کارکن شمیم احمد مغل بار صدر تھنہ منڈی ایڈوکیٹ سردار ارشد سمیال، سماجی کارکن و سابق صدر یوتھ راجوری حاجی محمد مقبول رینہ، افتاب بٹ، عبدالحمید ڈار، محمد حنیف کملاک، عبدالحق ٹھکر، محمد رزاق پٹھان، محمد اشفاق کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آفیسر موصوف اس سے قبل تھنہ منڈی میں بطور ایس ایچ ائو بھی اپنے فرائض انجام

موسلادھار بارش کے بعد مینڈھر قصبہ بنا جھیل

  مینڈھر //گزشتہ روز مینڈھر میں ہوئی تیز بارش کے بعد قصبہ کی نالیوں کے بند ہو نی کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو نے کی وجہ سے دکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔دکانداروں نے مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ مینڈھر قصبہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات ہی نہیں کئے جاتے جبکہ صفائی کرمچاریوں کی جانب سے تمام گندگی کو نالیوں میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے قصبہ کی متعدد نالیوں بند ہو چکی ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مینڈھر میں ہوئی بارش کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں پر سے بہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں ،دکانداروں اور عام راہگیروں کو کئی گھنٹوں تک مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران کئی ایک دکانداروں کا سامان بھی تباہ ہوا ۔دکانداروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعینات شدہ صفائی

مزید خبریں

۔67 مویشی باز یاب ،معاملات درج  سمت بھارگو    راجوری //راجوری پولیس نے مختلف ناکوں کے دوران مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کوناکام بناتے ہوئے 67مویشیوں کو باز یاب کروالیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بدھل میں ایک کارروائی کے دوران ایک مویشی اسمگلر جس کی شناخت محمود نظیر کے طور پر ہوئی ہے کو روک کر اس کے قبضہ سے اسمگل کئے جارہے 10مویشیوں کو بارزاب کروالیا ۔اسی طرح بدھل کے ننگا تاب میں منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 23مویشیوں کو باز یاب کروالیا جبکہ تھنہ منڈی میں ایک ٹا ٹا مو بائل زیر نمبر JK11B- 9450کی تلاشی کے دوران 4مویشیوں کو بازیاب کرولیا گیا ۔لمبیڑی علا قہ میں پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ایک ٹرک زیر نمبر JK02AP-5733اور کچھ دیگر گاڑیوں میں اسمگل کئے جارہے مویشیوں کو بازیاب کروالیا گیا ۔اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے بدھل ،نوشہ