تازہ ترین

کانفرنس ہال بدھل 4برسوں سے زیر تعمیر

  کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کا کانفرنس ہال بدھل گزشتہ 4برسوں سے زیر تعمیر ہے لیکن ابھی تک تعمیر ات مکمل نہیں کی جاسکے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ علا قہ کو ترقیاتی طور پر یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بدھل کانفرنس ہال کی تعمیر کا کام 2015میں شروع کی گیا تھا جبکہ اس کی ابھی تک ہوئی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کئے جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا لیکن متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ تعمیر ات کا مکمل کر نے میں سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت تعمیر ہوئی عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہے جبکہ راہگیروں کی جانب سے اس کو بیت الخلاء کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔نائب سرپنچ کیول اپر منظور حسین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی

بڑھاپہ پنشن کیلئے کاغذات کی تصدیق

تھنہ منڈی//ریاستی گورنر انتظامیہ کی طرف سے معذور ،عمر رسیدہ اور بیوہ عورتوں کے حق میں ماہانہ پنشن لگانے کیلئے کاغذات کی تصدیق کا کام شروع کیا گیا ہے جس کو مکمل کرنے کیلئے تحصیل آفیسرکو تعینات کئے ہیں جبکہ مذکورہ کاغذات کو چار دنوں میں مکمل کر نے کاغذات کو آئن لائن کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مقررہ مدت میں کاغذات کو مکمل کرنا انتہائی مشکل ہے جبکہ اس کی حتمی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔بلاک تھنہ منڈی پنچایت شاہدارہ شریف کے سرپنچ ماسٹر مشتاق قریشی نے ریاستی انتظامیہ کے قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بیشتر معذور،عمر رسیدہ اور بیواوںکا فائدہ پہنچے گا لیکن اتنی کم مدت میں ضروری لورزامات کو پورا کرنے کافی مشکل عمل ہے ۔ نائب سرپنچ منہال زبیر احمد شاہ نے کہاکہ میڈیکل بورڈ راجوری میں بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے معذواراور عمر رسیدہ افرادکو

طوطا گلی ۔ نکہ سڑک کا نیا منصوبہ مرتب

 مینڈھر//مینڈھر کے طوطا گلی تانکہ سڑک کی تعمیر کو انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بعد مقامی معززین نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اعلیٰ آفیسران کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ سڑک کو جلداز جلد مکمل کر کے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا ۔اس دوران متعلقہ محکمہ کے انجینئروں نے موقعہ پر جا کر سڑک کی ڈی پی آر بنائی تاکہ سڑک کو مکمل کرنے کیلئے جلداز جلد مزید اقدامات اٹھا ئے جاسکیں ۔مقامی شخص احسان اکرم خان اور محمد نسیم خان نے بات کرتے ہوئے کہاکہ طوطا گلی تا نکہ سڑک کی تعمیر کو ممکن بنانے کیلئے موقعہ پر آئے ہوئے انجینئروں کی موجودگی میں علاقہ کے کئی معززین موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے متعلقہ محکمہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڑک کو جلدا ہی مکمل کیا جائے گا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکور

ڈاکٹر شہناز گنائی کی رہائش گاہ پر اجلاس

پونچھ//سابقہ ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی کی رہائش گاہ پر ایڈوکیٹ آفتاب احمد گنائی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہواجس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بولتے ہوئے ڈاکٹر گنائی کے رفقاء و خیر خواہان نے نیشنل کانفرنس سے اُن کے مستعفی ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب باڑ خود ہی فصل کو تباہ کرنا شروع کر دے تو ایسی باڑ سے نجات ہی بہتر ہے۔ مقررین نے ڈاکٹر شہناز گنائی کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اُن کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ متعدد کارکنان نے نیشنل کانفرنس کی اعلیٰ کمان میں پارٹی کے حق میں صحیح فیصلے نہ کئے جانے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی اپنے پُرانے کارکنان سے کسی قسم کا صلاح و مشورہ نہیں کرتی اور نہ ہی پارٹی کے حق میں اہم فیصلے لیتے وقت اُنہیں اعتماد میں لیا جات

بین الاقوامی یوتھ سکل ڈے ، سکل ڈیولپمنٹ سنٹر کیول بدھل میں بیداری پروگرام

 بدھل //تحصیل بدھل کی حلقہ پنچائت کیول میں نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے چلائے جارہے تربیتی سنٹر میںانتظامیہ و پنچایتی اراکین نے آپسی اشتراک سے نیشنل یوتھ سکل ڈے منایا ۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 60 آر آر آدرش پریہاربطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ جموں کشمیر سرپنچ پنچ ڈیموکریٹک فورم کے چیرمین فاروق انقلابی ، فورم کے جنرل سیکریٹری شبیر کملاک و فورم کے ترجمان شبیر بڈیال بھی موجود رہے۔اپنے خطاب کمانڈنگ آفیسر آدرش پریہار نے نوجوانوں سے کہا کے وہ زیادہ سے زیادہ ہنر حاصل کرنے کی کوشش کریںتاکہ آئندہ وہ ملک اور ریاستی کی تعمیرو ترقی میں اپنا روال ادا کرسکیں۔فورم کے چیرمین فاروق انقلابی نے نوجوانوں کو نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوںنے کہا کے این ایس ڈی سی نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے ریاست اور ریاست کے باہر ان نوجوانوں کی ب

بڈھا امر ناتھ یاترا 2019

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے بڈھا امر ناتھ یاترا 2019 کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سب ڈویژن نوشہرہ کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے نوشہرہ میں یاتریوں کے ٹھہرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ان کے ہمرورہ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ،ایگز یکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ،بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر نوشہرہ کے ساتھ ساتھ پولیس آفیسران بھی موجودتھے ۔متعلقہ منتظمین نے کہاکہ یاترا گرونڈ میں فوج کی جانب سے کی گئی تاربندی کی وجہ سے پارکنگ کا مسئلہ پیش آرہاہے ۔ڈی سی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ مذکورہ معاملہ کو متعلقہ فوجی آفیسران کیساتھ اٹھایا جائے گا ۔اس کے علا وہ انہوں نے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول لمبیڑی میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جبکہ اس موقعہ پر یاترا کمیٹی نے یاتریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کیں ۔ڈی سی

ککوڑہ ۔راجدھانی سڑک کی حالت غیر

منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے ککوڑہ علاقہ سے راجدھانی جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عدم توجہی کی وجہ سے اب سڑک پر بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ8 برس قبل مذکورہ سڑک پر بلیک ٹاپنگ کی گئی تھی لیکن کچھ ہی مدت کے بعد وہ اکھڑ گئی تھی اور اس کے بعد سڑک کی بہتری کی طرف متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے لیکن ابھی تک سڑک کو بہتر بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں جانے والے بچوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ضلع

مزید خبرں

مینڈھر میں پانی کے نکاسی کے نظام کو  بہتر بنایا جائے :ندیم  مینڈھر //پی ڈی پی لیڈر ندیم رفیق خان نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مینڈھر قصبہ میں نکاسی آب نظام کو بہتر بنایا جائے ۔یہاں جاری ایک بیان میں پی ڈی پی لیڈر نے کہاکہ ہر برس برسات کے دنوں میںمینڈھر قصبہ میں نکاسی آب نظام بُری طرح سے ناکام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ تاجر پیشہ افراد کا لاکھوں کا نقصان ہو تا ہے لیکن انتظامیہ کی جطر ف سے مذکورہ نظام کی بہتری کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مینڈھر میں نکاسی آب کیساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی فقدان پایا جاتاہے جبکہ نالیوں میں جمع ہو ئی گندگی بارشوں کے دوران نکاسی آب کو شدید متاثر کر تی ہے جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی نالیوں کے بجائے سڑکوں اور گلیوں میں آجا تا ہے ۔گزشتہ روز مینڈھر میں ہوئی شدید بارش کے دوران دکانداروں