تازہ ترین

سخی میدان ۔کلائی سڑک کی حالت انتہائی خراب

 مینڈھر //مینڈھر کے سخی میدان تا کلائی سڑک کی خراب حالت سے پریشان ہو کر مقامی لوگوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر پڑے ہوئے کھڈوں میں دھان کی پنیری لگائی ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں متعدد بار اعلیٰ انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن سڑک کی بہتری کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے برسات کا موسم شروع ہو تے ہی سڑک پر پڑے ہوئے کھڈوں میں جمع پانی سیلابی صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1987میں شروع کی گئی سخی میدان تا کلائی سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں متعدد محکموں اور تعمیر اتی ایجنسیوں کو کام سونپا گیا لیکن ابھی تک سڑک جوں کی توں ہے لیکن انتظامیہ سے ایک برس قبل سڑک کا کام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے حوالے کیا ہے جس کے تحت کام جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس

پنچایت گھر حیات پورہ 5برسوں سے زیر تعمیر ،پنچایتی اراکین کو مشکلات کا سامنا ،جلد تکمیل کا مطالبہ

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کی پنچایت حیات پورہ میں گزشتہ پانچ برسوں سے پنچایت گھر زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے پنچایتی اراکین کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پنچایتی ارکان نے متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت گھر کی عمارت کی تعمیر پانچ برس قبل شروع کی گئی تھی لیکن ابھی تک عمارت کو پوری طرح سے مکمل ہی نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ان کو پنچایتی اجلاس منعقد کرنے میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہی علا قوں میں شروع کی گئی تعمیر ات کی طرف توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی تعمیر ات کے سلسلہ میں پانچ برسوں میں صرف پنچایت گھر کی دیواریں مکمل کی گئی ہیں جبکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے باقی تعم

تحصیل درہال کی بیشتر سڑکیں ناگفتہ بہہ حالت کاشکار

کوٹرنکہ //تحصیل درہال کی بیشتر سڑکیں خستہ حال ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آمد ورفت کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پوری تحصیل میں رابطہ سڑکوں کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے لیکن ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی طرف سے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ ست رجوع بھی کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی سڑکوں کی خراب حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سڑکوں میں کھڈے پڑنے کیساتھ ساتھ نالیاں بھی بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کی زمینوں میں داخل ہو تا ہے اور ان کی زمینوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی گور نر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل درہال میں سڑکوں کی حالت ک

آدھار کارڈ کی عدم دستیابی سے کوٹرنکہ کے متعدد کنبے راشن سے محروم

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے متعدد علا قوں میں لوگوں کے پاس ادھار کارڈ نہ ہو نے کی وجہ سے کئی کنبے راشن کی فراہم سے محروم ہو گیا ۔کوٹر نکہ ،بدھل ،خواص اور پیڑی کے متعدد کنبوں نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس ادھار کارڈ موجود نہیں تھے جبکہ محکمہ امورصارفین کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ادھار کارڈ کو راشن کارڈ کیساتھ منسلک کروانے والوں کو ہی راشن فراہم کیا جارہاہے جس کی وجہ سے اب ان کو سرکار ی راشن فراہم ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ امور صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی متبادل تجوئز پیش ہی نہیں کی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیہی علا قوں کے کئی کنبوں کے ادھار کارڈ نہیں بنائے گئے ہیں ۔جاوید نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ادھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو راشن فراہم نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے

آدھار کارڈ کی عدم دستیابی سے کوٹرنکہ کے متعدد کنبے راشن سے محروم

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے متعدد علا قوں میں لوگوں کے پاس ادھار کارڈ نہ ہو نے کی وجہ سے کئی کنبے راشن کی فراہم سے محروم ہو گیا ۔کوٹر نکہ ،بدھل ،خواص اور پیڑی کے متعدد کنبوں نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس ادھار کارڈ موجود نہیں تھے جبکہ محکمہ امورصارفین کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ادھار کارڈ کو راشن کارڈ کیساتھ منسلک کروانے والوں کو ہی راشن فراہم کیا جارہاہے جس کی وجہ سے اب ان کو سرکار ی راشن فراہم ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ امور صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی متبادل تجوئز پیش ہی نہیں کی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیہی علا قوں کے کئی کنبوں کے ادھار کارڈ نہیں بنائے گئے ہیں ۔جاوید نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ادھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو راشن فراہم نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے

ڈگری کالج کی مانگ پر موگلہ چوتھے دن بھی بندرہا

راجوری//سب ڈویژن کالا کوٹ کے موگلہ علا قہ میں ڈگری کالج کے قیام کو لے کرچوتھے دن بھی مکمل بند رکھا گیا ۔سنیچر کو شروع کیا گیا احتجاج جاری ہے جبکہ مظاہرین نے مانگ کرتے ہئے کہاکہ ایک لمبے عرصہ سے علا قہ میں کالج کی مانگ کی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کالج کی عدم موجودگی کی وجہ سے علا قہ کے بچوں کی ویاکی ایک بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ۔مظاہرین نے انتظامیہ مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ کالج کی غیر موجودگی میں علاقہ کے بچوں کو کئی کلو میٹر کی مسافے طے کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کیلئے جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شروع کردہ بند کر آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔

انجینئر نگ ایسوسی ایشن مینڈھر کا احتجاج

مینڈھر//انجینئر نگ ایسوسی ایشن مینڈھر کے ممبران نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا ۔احتجاج کررہے ملازمین نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مانگوں کے سلسلہ میں کئی مرتبہ اعلیٰ انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔احتجاج کررہے ملازمین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کو دئیے جارہے الاونس میں اضافے کیساتھ ساتھ پرموشن کے دوران پیش آرہی مشکلات کو حل کیا جا ئے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے طور پر دی جاتی ترقیوں کے بعد بھی ان کو کافی عرصہ تک جونیئر انجینئروں کے گریڈ میں ہی اپنی خدمات پیش کرنا پڑتی ہیں ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر انتظامیہ کی جانب سے ان کی مانگوں کو جلداز جلد پورا نہیں کیا گیا تو اس احتجاج کو جاری رکھا جائے گا ۔اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے صدر ریاض چوہدری جنرل سیکریٹری امجد منہاس ،ندیم خان ،صدام احمد ،شازیہ چو

مینڈھر بلاک میں پنچ ایسوسی ایشن کی تشکیل

مینڈھر//مینڈھر بلاک سے تعلق رکھنے والے پنچائتی ممبران کا ایک اجلاس زیر صدارت تعظیم حسین شاہ منعقد ہوا جس میں بلاک مینڈھر کے متعددپنچائت ممبران نے شرکت کی۔اس اجلاس کے دوران ممبران کی جانب سے ایک ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی تاکہ ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جاسکے ۔اجلاس میں شامل ممبران نے بااتفاق رائے گرسائی پنچائت سے تعلق رکھنے والے ممبر پنچائت سفیر حسین شاہ کو صدر منتخب کیاجبکہ گوہلد پنچائت سے ممبر تعظیم حسین شاہ کو سرپرست اعلی بنایا گیا اسکے علاوہ بھی کئی دیگر ممبران کو کئی عہدوں پر فائز کیا گیا تاکہ پنچائت ممبران کی مشکلات کو حل کیا جائے ۔نئے منتخب صدر نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دینے کیلئے سنجیدگی سے کام کریں گئے جبکہ وہ ممبران کو درپیش مسائل اور ان کی مانگوں کو اجاگر کر نے میں اپنا رول ادا کرینگے ۔اس موقعہ پر اراکین نے ایسوسی ایشن کی اہمیت اور اس کے قیام کیلئے دیگر اقد

مزید خبرں

مینڈھر قصبہ میں نالیوںکی خستہ حالی پرتشویش کا اظہار  جاوید اقبال   مینڈھر//مینڈھر انتظامیہ نے قصبہ کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر ،انچارج تحصیلدار ،نائب تحصیلدار مینڈھر ،سرپنچوں اور پنچوں ودیگر معززین نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران قصبہ میں نالیوں کی خستہ حالی کے سلسلہ میں انچارج تحصیلدار اور نائب تحصیلدار مینڈھر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد بند پڑی ہوئی نالیوں کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ برسات کے موسم میں قصبہ میں تاجروں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران نائب تحصیلدار مینڈھر نے بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر و دیگر معززین کے ہمراہ مینڈھر قصبہ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرای ودیگر و دیگر اقدامات کا جائزہ بھی لیا ۔   ٹریفک قوانین کی پاسداری کیل