تازہ ترین

گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی

مینڈھر//مینڈھر کے سلواہ علاقے میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے کی وجہ سے ماں بیٹے سمیت تین افراد بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں ۔یہ واقعہ سلواہ کے الطاف احمد کے رہائشی مکان میں پیش آیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ گیس سلنڈر لیک ہونے پر اہل خانہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن یہ آگ سلنڈر تک پھیل گئی اورگھرکے افراد اس کی زد میں آکر بری طرح سے جھلس گئے ۔انہیں شدید زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیا ۔ بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے بتایاکہ تین افراد کوہسپتال لایاگیاجن کا علاج کیاجارہاہے ۔ان کی شناخت 35سالہ رشید احمد ولد حاکم دین ،35سالہ تعظیم اختر زوجہ الطاف احمد اور اس کے 13سالہ بیٹے ظہیر احمدکے طور پر ہوئی ہے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے ۔  

لورن کے کمسن کی نعش 5روز بعدبازیاب

منڈی//لورن میں نہانے کے دوران ایک مقامی نالے میں ڈوب جانے والے کمسن بچے کی نعش 5دنوں کے بعد بازیاب ہوئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق 13جولائی کو6سالہ یاسر احمد ولد نذیر احمد ساکن ریچھاں والی لورن دریا میں ڈوب گیا تھا جس کی نعش کو جمعرات دوپہر بازیاب کیا گیا ۔اس عرصہ میںپولیس اور مقامی لوگوں نے بچے کی نعش کی ہر جگہ تلاش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی تھی ۔ ایس ایچ او منڈی رویندر رکھوالہ نے بتایاکہ جمعرات دوپہر کو لورن کے ہی دو مقامی افراد نے دھن لورن کے مقام پر دریا پار کرتے ہوئے مذکورہ بچے کی نعش کو دریا کے کنارے پردیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو اس بارے میںمطلع کیا جس کے بعدپولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔  

بلنوئی پنچایت کے متعدد وارڈوں میں بنکروں کی تعمیر شروع نہ ہوسکی

 مینڈھر//منکوٹ بلاک کی پنچائت بلنوئی کی متعدد وارڈوں میں ابھی تک بنکروں کی تعمیر شروع نہیں کی جاسکی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموں کے آفیسران بنکروں کی تعمیر کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ پنچایت کے کشتی بنلوئی ،باڑیاں بنلوئی اور ناڑبنلوئی کے علاوہ کئی وارڈوں میں اس وقت تک بنکروں کا کام نہیں شروع ہواہے جبکہ یہ علاقہ ہمیشہ فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں رہتاہے۔مقامی سرپنچ نے متعلقہ محکموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے مشترہکہ طور پر مذکورہ پنچایت میں 142بنکرتعمیر کئے جانے تھے لیکن اس وقت تک صرف تین وارڈوں کے اندر 40بنکروں کاکام شروع ہواہے اور کچھ بنکر مکمل بھی ہوگئے ہیں لیکن زیادہ تر علاقہ کو خالی چھوڑدیا گیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ بنکر نہ بننے کی اصلی وجہ علاقہ میں س

سنئی سے دھندک تک شاہراہ کی حالت نا گفتہ بہہ

سرنکوٹ//سرنکوٹ کے سنئی علا قہ سے دھندک تک شاہراہ کی خراب حالت کی وجہ سے مقامی لوگوں و مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ گریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی خراب حالت اور نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی ان کی زمینوں اور رہائشی مکانات میں داخل ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک کلو میٹر سے زائد علا قہ میں گاڑیوں کا چلنا شدید مشکل ہوچکا ہے جبکہ برساتی موسم شروع ہو تے ہی شاہراہ کے مذکورہ حصہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کی زمینوں میں داخل ہو رہاہے ۔گور نمنٹ ہائی سکول سنئی کے طلباء نے بتایا کہ شاہراہ کے ایک حصہ میں مٹی ہو نے کی وجہ سے ان کی وردیاں بھی خراب ہوجاتی ہیں ۔ماجد خان نامی ایک مقامی شخص نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جموں پونچھ شاہراہ کی حالت کو بہتر بنانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سنئی

پونچھ بس اسٹینڈکے قریب مزدوروں کے لئے شیڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ

پونچھ// بار ایسوسی ایشن پونچھ کے صدر ایڈوکیٹ محمد زمان اور کانگریس آئی کے سینئر لیڈر تاج میر نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ بس اسٹینڈ کے قریب مزدور طبقہ کیلئے ایک شیڈ تعمیر کیا جائے تاکہ مذکورہ طبقہ کو دھوپ اور بارشوں میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کے مزدوروں کے لئے خصوصی طور پر گورنر انتظامیہ کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئے جن سے ان لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔انہوں نے بس اڈہ پونچھ کے مزدوروں کے لئے شہید ڈی وائی ایس پی منجیت سنگھ کی یاد گار کے قریب خالی پڑی جگہ پر ایک ایسا شیڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں مزدور فرصت کے لمحات آرام سے گزار سکیں۔انہوں نے کہا اگر چہ سرکار کی جانب سے بڑی سطح پر اسکیمیں چلا کر مزدوروں کی بہبود کی راہیں ہموار کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر خصوصی طور پر پونچھ میں مزدور طبقہ کو کوئی خاص راحت نہیں ملی ہے۔ی

وارڈ نمبر 2محلہ کامسر میں بنیادی سہولیات کے فقدان کیخلاف احتجاج

پونچھ//وارڈ نمبر2 محلہ کامسر سے کی عوام کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ضلع انتظامیہ پونچھ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مذکورہ علا قہ میں کوئی بھی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محلہ کامسر وارڈ نمبر 2 جو کہ میونسپل کمیٹی کے حدود میں آتا ہے یہاں کی عوام کو کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ محلہ کی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس کی مرمت عرصہ دراز سے نہیں کی جارہی ہے جب کہ نکاسی آب کے لئے بھی معقول انتظامات نہیں ہیں۔محمد اکرم خان نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کہنے کو تومذکورہ محلہ میونسپل کمیٹیی کے حدود میں آتے ہیں لیکن ان کو کوئی بھی سہولت نہیں فراہم کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوچھ بھار ت ابھیان کے تحت جگہ جگہ صفائی مہم چلائی جا رہی ہے لیکن ان کے محلہ میں کوئی صفائی نہیں وہاں ہر طرف گندگی کے ڈھیر نظر ا

سخی میدا ن مینڈھرمیں 3روزہ میلہ شروع

مینڈھر// مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں سخی پیر پر تین روزہ میلہ شروع ہو گیا ہے ۔گزشتہ روز شروع ہو ئے میلے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں ن شرکت کی ۔اس میلے میں مینڈھر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے بھی عام لوگوں کیساتھ ساتھ پہلوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔یہا یں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میلے کی ایک اپنی تاریخ ہے جبکہ اس قدیم میلے میں پہلے ہندوستان کے علاوہ پاکستان کے پہلوان بھی کشتی کرنے کے لئے سخی پیر میلے پر آتے تھے ۔پہلے مذخورہ میلہ ایک ہفتے کا ہوتا تھا جس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے میلے کو تین روز تک کردیا گیا۔ اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ سخی پیر کے مقامی لوگ جھنڈا لہراتے ہیں جس کے بعد باقاعدہ طور میلے کا آغاز ہوتاہے جس میں سب ڈویژن مینڈھر کے علاوہ خطہ پیر پنجال سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں ۔اس دوران سٹاک بھی لگائے جاتے ہیں جبکہ میلے میں پہلوان بازو پکڑنے کیساتھ ساتھ پ

ساگرہ ۔گانی سڑک خستہ حالی کا شکار

مینڈھر//منکوٹ تحصیل کے ساگرہ علاقہ سے گانی جارہی سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں عوامی سہولیت کیلئے تعمیر کردہ 4کلو میٹر سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکارہوچکی ہے لیکن انتظامیہ سے سڑک کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کیلئے متعدد بار رجوع کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سڑک کی حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا ۔حاجی محمد زمان نامی ایک مقامی شخص نے  سڑک کے معاملہ کو لیکر لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیڈران صرف ووٹ بٹورنے کے لئے چھ سال کے بعد علاقہ کے اندر آتے ہیں اور عوام کو بیوقوف بناکر چلے جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ ساگر ہ سے گانی چار کلومیٹر سڑک خستہ حالت میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کے ساتھ سات لوگوں کا پیدل چل

بفلیاز درابہ سڑک پر ٹریفک جام معمول بن گیا

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے بفلیاز بلاک میں جام کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہی ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بفلیاز درابہ سڑک کو کشادہ کرنے کے سلسلہ میں ایک لمبے عرصہ سے مانگ کی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر جام ایک معمول بن چکا ہے ۔جام کی وجہ سے تاجروں کے علا وہ ملازمین عام مسافروں اور طلباء کو بھی مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مسافروں نے ٹریفک انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بحال رکھنے کیلئے جلداز جلد اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مسافروں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔  

مزید خبرں

 آیوشمان بھارت سکیم کی عمل آوری ،منڈی میڈیکل بلاک پہلے نمبر پر  ۔60ہزار میں سے 26ہزار کی رجسٹریشن، 372افراد مستفید ہو رہے ہیں عشرت حسین بٹ منڈی// مرکزی حکومت کی طرف سے غریب شہریوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ’آیوشمان بھارت ‘سکیم کے تحت منڈی میڈیکل بلاک نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ابھی تک پورے بلاک میں 60ہزار میں سے 26ہزار لوگوں کی رجسٹریشن کر لی ہے اور ان میں سے 372افرادسکیم سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔ریاستی چیف سیکریٹری نے بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اعلی آفسران کے ساتھ آیوشمان بھارت سکیم کا جایزہ لیا جس میں ضلع سطح پر ضلع اننت ناگ کو پہلا نمبر جب بلاک سطح پر منڈی کو یہ اعزاز حاصل ہواجبکہ ضلع پونچھ کا بلاک مینڈھردوسرے نمبر پر ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو