تازہ ترین

ہوائیں ۔چرون سڑک 16برسو ں بعد بھی نامکمل

 مینڈھر //مینڈھر کے ہوائیں تا چرون سڑک گزشتہ 16برسوں سے زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ اس پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیوڈی کی جانب سے 2003-04 میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جبکہ محکمہ نے لوگوں کی زمینوں کی کٹائی کے بعد اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ان کی زمینیں پسیوں اور بارشوں کے پانی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ سے رجوع بھی کیا گیا لیکن سڑک کی بہتری اور اس کو مکمل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔نثار احمد ،ممتاز احمد ودیگران نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آفیسران نے ٹھیکیداروں کو بغیر کام کئے ہوئے فنڈز وگزار کئے ہیں جس کی وجہ سے کاغ

گورنمنٹ ڈگری کالج بدھل کا افتتاح

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے گور نمنٹ ڈگری کالج بدھل کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ گور نمنٹ ہائر ایجوکیشن کے سپیشل سیکریٹری ایم آر انقلابی بھی موجود تھے ۔10.57کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت 90کنال اراضی پر مشتمل ہے جبکہ اس میں کل 600طلباء کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ عمارت میں جدید طرز کے کلاس روم ودیگر سہولیات بھی دستیاب ہو گی ۔اس وقت کالج میں 230طلباء زیر تعلیم ہیں ۔اس موقعہ پر مقامی معززین کی جانب سے علاقہ کے مسائل کیساتھ ساتھ طلباء کو درپیش مشکلات کے بارے میں ضلع انتظامیہ کو جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہو ئے کہا کہ کالج میں سائنس شعبہ کے علا وہ کشمیر زبان و دیگر شعبوں کو کھولنے کی مانگ بھی کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سپیشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے طلباء اور معززین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی گورنر انتظامیہ دیہی ع

بھوانی گائوں میں دریا پر پلی تعمیر کرنے کی مانگ

نوشہرہ//سب ڈویژن نوشہرہ کے متعدد علا قوں میں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ۔اس دوران بھوانی اور جھنگڑ علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے بھوانی نالے میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سڑک کئی گھنٹوں تک بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مقامی لوگوں اور مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھوانی علا قہ میں پلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔درماندہ مسافروں نے ضلع و ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ نالے پر ایک پلی تعمیر کرئے تاکہ بارشوں کے دوران گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر نہ ہو ۔

پی ایچ ای کے آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر سراپا احتجاج

پونچھ//محکمہ صحت عامہ کے آئی ٹی آئی ڈیپلوما ہولڈرنے کٹھوعہ میں گزشتہ روز محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازموں کے ساتھ ایگز یکٹو انجینئر اور دیگر ملازموں کی جانب سے  کئے گئے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ان عارضی ملازموں کو گرفتار کئے جانے کی مذمت کی۔ان مظاہرین نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ان کیساتھ انصاف کرنے کے بجائے اس وقت نا انصافیاں عام ہوچکی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن افسروں نے ملازموں کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر جلد کاروائی نہ کی گئی تو محکمہ کے ریاست بھر کے عارضی ملازم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ  22جولائی بروز سوموار کو  پونچھ میں ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں ضلع بھر کے عارضی ملازم شامل ہوں گے۔  

کوٹر نکہ ۔خواص سڑک عوام کیلئے دردِ سر

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ تا خواص سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سا مناکرناپڑرہا ہے ۔سڑک کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی عدم توجہی سے مجبور مقامی لوگوں نے ایڈیشنل ڈپنی کمشنر کوٹرنکہ کو اس سلسلہ میں ایک یاداشت بھی پیش کی ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے مذکورہ سڑک کی تعمیر جاری ہے لیکن لاکھوں روپے خرچ کئے جانے کے با وجود بھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے دوران جہاں سڑپر چلنا مشکل ہو تا ہے وہائیں بارشوں کے پانی کی وجہ سے ان کی زمینوں کا نقصان بھی ہوتا ہے ۔انہوں نے سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتخابی دنوں میں لیڈران دیہی علا قوں میں آکر لوگوں کیساتھ بلند و بانگ وعدے کرتے ہیں لیکن انتخابات ختم ہو نے کے بعد اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی ۔انہوں نے مقامی و ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہ

بقایا تنخواہیں واگزار نہ کرنے پررہبر تعلیم اساتذہ کا احتجاج

پونچھ//بفلیاز زون کے رہبر تعلیم اساتذہ نے ساتویں پے کمیشن کا بقایا جات اور تنخواہ وگزار نہ ہو نے سے تنگ آکر انتظامیہ مخالف احتجاج کیا ۔ضلع صدر جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم سید محمد یوسف حسین شاہ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے زونل ایجوکیشن افسر بفلیاز کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بفلیاز زون کے اساتذہ کی گزشتہ چار ماہ کی تنخواہیں اور ساتویں پے کمیشن کا ایرئر جلد از جلد واگزارکیا جائے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہول یادو اور چیف ایجوکیشن افیسر پونچھ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کروائیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کو ہراساں کرنے کے سلسلہ پر قدغن لگائی جا ئے تاکہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر دھیان دے سکیں ۔ ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر زون بفلیا ز کے اساتذہ کے بقایا جات جلد واگزار نہ ک

مینڈھر: بارش کے دوران گلیوں میں سیلابی صورتحال

مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے ملحقہ علا قہ جات میں گزشتہ روز ہوئی شدید بار کے بعد ایک بار پھر سے قصبہ کی گلیوں میں سیلابی صورتحال بن گئی جس کی وجہ سے مقامی دکانداروں اور عام لوگوں کو مسائل کا سا منا کرنا پڑا ۔دکانداروں اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ برسات شروع ہوتے ہی متعدد گلیوں کی نالیاں بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی ان کے گھروں او ر دکانوں میں داخل ہو رہا ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔گزشتہ دن کی بارش سے قبل انتظامیہ کی جانب سے ایک نالی کو صاف کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب نہیں ہوئی لیکن متعدد گلیوں کی نالیاں اب بھی گندگی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے نالیوں کا پانی گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی مینڈھر قصبہ کی نالیاں بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہو

مزید خبرں

ایڈوکیٹ مختیار احمد پبلک پراسیکیوٹرتعینات  جاوید اقبال    مینڈھر //مینڈھر کالابن کے ایڈوکیٹ مختیار احمد چیچی کو پبلک پراسیکیوٹرپونچھ تعینات کیا گیا ہے جس پر کالابن کی عوام نے موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی خدمات کو بہتر طریقہ سے انجام دیں گے ۔مینڈھر کالا بن کی عوام نے مشترکہ طور پر ایڈوکیٹ موصوف کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے شعبہ میں بہترین خدمات پیش کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کی ہے ۔نثار احمد چیچی ،چوہدری محمد صادق ،محمد صدیق چیچی ،محمد فضل چیچی ،ممتاز چیچی ،محمد لطیف سابقہ زونل ویجوکیشن آفیسر ودیگران نے ایڈوکیٹ مختیار احمد کو پبلک پراسیکیوٹرتعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔      تھنہ منڈی میں پی ڈی پی کا تعزیتی اجلاس تھنہ منڈی// ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک