تازہ ترین

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اقلیتی ادارہ نہیں

علی گڑھ// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریزرویشن معاملے پر کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) اقلیتی ادارہ نہیں ہے ایسے میں وہاں دلتوں اور پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دیا جانا چاہئے ۔یوگی نے بدھ کو یہاں بوتھ سطح پر پارٹی کارکنوں کی میٹنگ میں سماجوادی پارٹی(ایس پی) و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کو اس معاملے میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو ہر سال مرکز سے کروڑوں روپئے کا تعاون لیتا ہے اس وجہ سے اسے اقلیتی ادارہ نہیں مانا جاسکتا ہے ۔مسٹریوگی نے اپوزیشن کو سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسرے اداروں سے ریزرویشن مل سکتا ہے تو اے ایم یو میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سماج کو ذات اور طبقے کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جب لوگوں کے حقوق کی بات آتی ہے تو وہ خاموش ہوجاتی ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اترپردیش م

کوئی طاقت غریبوں کو کم از کم آمدنی دینے سے نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

 پٹنہ// کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ کوئی بھی طاقت ملک میں تمام غریبوں کو کم از کم آمدنی دینے سے نہیں روک سکتی۔ اڈیشہ کے ایک روزہ دورے پر آنے والے مسٹر راہل گاندھی نے ضلع کالا ہانڈی کے بھواني پٹنہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے غریبوں اور آدی باسیوں کونظر انداز کئے جانے کا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نوین پٹنائک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مسٹر نریندر مودی نے اپنے 15 صنعتکار دوستوں کے ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا اور کسانوں کے لئے محض 17 روپے یومیہ دینے کا اعلان کیا جسے بی جے پی ایک تاریخی فیصلہ بتا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "میں ملک کے تمام شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ نہیں کر سکتا لیکن میں یہ یقین ضرور کر سکتا ہوں کہ کانگریس ملک کے تمام غریبوں کو کم از کم آمدنی دستیاب کرائے گي اور یہ رقم براہ ر

روہنگیا معاملہ: مودی کے ساتھ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کی بات چیت

نئی دہلی//بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمیمن چار روزہ ہندوستان دورے کے دوران روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر میمن بدھ دیر شام چار روزہ دورے پر ہندوستان آ رہے ہیں۔ مسٹر میمن جمعرات کو مسٹر مودی کے ساتھ ملاقات کرکے روہنگیا مسئلے پر گفتگو کریں گے ۔مسٹر میمن کی قیادت میں بنگلہ دیش کا اعلی سطحی وفد روہنگیا بحران کے جلد حل اور علاقائی استحکام کے معاملہ پر بات چیت کرے گا۔مسٹر میمن وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔دونوں لیڈر متحدہ ایڈوائزری کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے کیے جائیں گے ۔یو این آئی،  

روسٹر سسٹم: ریزرویشن سے متعلق ریویو پٹیشن دائر کرے گی حکومت: جاوڈیکر

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) ترقی انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاو ڈیکر نے 13 پوائنٹس کے روسٹر سسٹم کی جاری مخالفت پر بدھ کے روز پارلیمنٹ میں یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی تقرری میں ریزرویشن یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ میں جلد ہی نظر ثانی کی درخواست دائر کرے گی۔ استاذ لیڈروں نے اس مسئلے پر موجودہ سیشن میں بل لانے یا سیشن کے بعد آرڈیننس لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں حکومت کی خصوصی اجازت کی درخواست خارج کر کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مناسب ٹھہرایا تھا جس میں 200 پوائنٹس والے روسٹر نظام کو نامنظور کر دیا گیا تھا اور محکمہ یا کالج کو یونٹ سمجھا گیا تھا جس سے پسماندہ طبقات، دلت اور قبائلی طبقہ کے اساتذہ کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی ہے ، کیونکہ 13 پوائنٹس والے روسٹر نظام سے محفوظ عہدوں کی تعداد میں کمی ہو جائے گی۔ مسٹر جاو

تحریک المجاہدین پر پابندی، مرکزی وزارت داخلہ کا نو ٹیفکیشن جاری

نئی دہلی// مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سرگرم تحریک المجاہدین کو شدت پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے تحریک المجاہدین کو ’’دہشت گرد‘‘ تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم ’’دہشت گردانہ‘‘ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے حال ہی میں درج بہت سے معاملات میں دہشت گردانہ واقعات میں اس کے اہم رول ہونے کی بات سامنے آئی ہے اور اس کے اراکین کو گرفتاربھی کیا گیا ہے ۔وزارت نے بتایا ہے کہ تنظیم ریاست میں گرینیڈ حملوں اور ہتھیار چھیننے کے واقعات اور حزب المجاہدین (ایچ ایم) اور لشکر طیبہ (ایل ای ٹی ) جیسی دیگر تنظیموں کو مالی امدادبھی فراہم کرتا رہا ہے ۔ لہذا، غیر قانونی سرگرمی (سراغ لگانا) ایکٹ، 1967 کی پہلی شق میں تحریک المجاہدین