تازہ ترین

روزگارکی صورت حال : مودی حقیقت کو چھپارہے ہیں:راہل

نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ملک کے اور بیرون ملک کے ایک سو سے زائد ماہرین اقتصادیات اور ماہر ین سماجیات کی طرف سے سرکاری اعدادو شمار پر شبہ ظاہر کرنے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روزگار کے اعدادو شمار کو عام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم بے روزگاری کی حالت کو عام ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک میڈیا رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں ملک کے ایک سو آٹھ ماہرین اقتصادیا او رماہرین سماجیات نے سرکاری اعدادو شمار کی معتبریت پر شبہ کیا ہے ۔ ان ماہرین اقتصادیات نے اپنے ساتھی ماہرین اقتصادیات سے اپیل کی ہے کہ ان کا نظریہ خواہ کچھ بھی ہو لیکن وہ اقتدار میں جو بھی حکومت ہو اس پردباو بنائیں کہ وہ اعدادوشمار کوعام کرے اور شماریاتی اداروں کے ڈھانچہ جات

نیوزی لینڈ سانحے پر مودی کا رد عمل

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکثیری اور جمہوری معاشرے میں نفرت اور تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔نیوزیلینڈ کی وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب میں مسٹر مودی نے خوفناک حملے میں مارے جانیوالوں کے کنبوں کیساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ایک سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے زخمیوں کی تیزی سے شفایابی کی دعا کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندستان نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہے۔وزیر اعظم نے ہندستان کی طرف سے ہر نوعیت کی دہشت گردی اور تشدد کی تائید کرنیوالوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ تکثیری اور جمہوری معاشروں میں نفرت اور تشدد کی کہیں کوئی گنجائش نہیں۔واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ  تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں نماز جمعہ سے قبل دہشت گردانہ  حملوں میں 49 لوگ ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔نیوزی لینڈ پولس ک

قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: امام بخاری

نئی دہلی//نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر نماز جمعہ کے وقت ہوئے دہشت گردانہ حملے کی دہلی کی جامع مسجدکے شاہی امام مولاناسیداحمدبخاری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت نیوزی لینڈ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس واقعہ کے لئے قصوروار شخص یا انتہاء￿  پسند تنظیم کے خلاف بروقت سخت ترین کاررائی کرے۔خیال رہے کہ اس حملے میں 49 مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔مولانا بخاری نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد وں پر ہوئے ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد مہذب دنیا کے سامنے پھر ایک سوال منھ کھولے کھڑاہے کہ وہ کب خواب غفلت سے بیدار اور دہشت گردی کے حوالے سے عدل پرمبنی موقف کو اختیار کرناسیکھے گی؟انہوں نے کہاکہ سابقہ سات دہائیوں میں بین الاقوامی سطح پر جو تنازعات پیداہوتے رہے اور جن کو اقوام متحدہ، بڑی سیاسی قوتیں حتی کہ مہذب معاشرہ سبھی تنازعات کے حل تلاش کرنے کے بجائے کہیں نہ کہیں طول دینے کے مجرم قرار پائے ہ

پرینکا پھولپور سے انتخاب لڑیں

پریاگ راج// اترپردیش میں حاشیہ پر پڑی کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے دن رات کڑی محنت کرر ہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی انتخاب نہ لڑنے کی اپنی منشی کا اظہار بھلے ہی کرچکی ہوں لیکن پارٹی کی مقامی اکائی کی خواہش ہے کہ پارٹی کی نو منتخب جنرل سکریٹری اپنے پر دادا اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے نمائندگی والی اس سیٹ سے لوک سبھا انتخاب میں حصہ لیں۔ ملک کے جمہوریت میں سب سے بڑی پنچایت میں پہنچنے کے لئے 17 ویں لوک سبھا انتخاب کا اعلان ہوتے ہی کانگریس کارکنوں نے پرینکا گاندھی کو پھولپور پارلیمانی حلقے سے انتخاب لڑانے کی آواز پھر سے بلندکر دی ہے ۔ پھولپور ایک زمانے میں کانگریس کا گڑھ مانا جاتا تھا۔ آزادی کے بعد پہلے لوک سبھا انتخاب میں پنڈت جواہر لال نہروکی قیادت میں کانگریس پارٹی نے اکثریت حاصل کر کے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم کو یہاں کی عوام ن

چین نہرو کی وجہ سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن بنا:بی جے پی

نئی دہلی// پاکستان کی شدت پسندی تنظیم جیش محمد کے سرغنہ کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کرنے پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی مضبوط حمایت کے باوجود چین کے ویٹو لگانے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس معاملہ پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ہی چین کو طاقتور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بطور’ تحفہ‘ جگہ دلائی تھی۔بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے مسٹر گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہوتا اگر آپ کے عظیم نانا (مسٹر نہرو) نے اسے ہندستان کی قیمت پر اسے تحفہ کے طورپر چین کو نہیں سونپا ہوتا۔ ہندستان نے آپ کے خاندان کی تمام غلطیوں کو معاف کیا۔ یہ یقینی بنائیں کہ ہندستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی جیت سکے ۔مسعود کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کرنے کی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد مسٹر گاندھی نے مسٹر م

جنوبی ایشیائی تنوع، مکالمہ کا متقاضی: پروفیسر کویتا

حیدر آباد// ہندوستان کا طریقۂ تدریس و اکتساب مکالمہ پر مبنی رہا ہے۔ وید سے لے کر مہابھارت اور اپنیشد تک مکالماتی زبان میں ہیں۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انجمن تقابلی ادب ہند(CLAI)کی دو سالہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر کویتا اے شرما، صدر، سائوتھ ایشین یونیورسٹی نے اس خیال کا اظہار کیا۔ کانفرنس ’’جنوبی ایشائی بیانیے کی تکثیری ومکالماتی ماہیئت کا مطالعہ‘‘ کا انعقاد شعبۂ انگریزی، مانو کے تعاون سے عمل میں آیا۔ پروفیسر شرما نے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ثقافتوں اور زبانوں میں تنوع کے سبب مکالمہ (ڈائیلاگ) ناگزیر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے علاقہ کے تکثیری تناظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مکالمہ ہی مذاکرہ اور مقابلے میں کام آنے والا ایک مشترکہ ہنر ہے۔ پروفیسر ای وی راما کرشنن، صدر CLAI نے کہا

رافیل معاملہ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے رافیل لڑاکا طیارہ خریداری کے معاملے میں دائر نظر ثانی کی درخواستوں پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر قیادت بینچ نے لیک دستاویزات پر مرکز کے خصوصی اختیارات کے دعوی پر حکم کو محفوظ رکھ لیا۔  اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے رافیل جنگی طیارہ سے متعلق دستاویزات پرخصوصی اختیارات کا دعوی کیا اور دلیل دی کہ ہندوستانی گواہان قانون 123 کے تحت اسے ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ یہ دستاویزات گورنمنٹ سیکریٹ ایکٹ کے تحت محفوظ دستاویزات کے زمرے میں شامل ہیں اور متعلقہ محکمہ کی اجازت کے بغیر پیش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ کوئی بھی قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات شائع نہیں کر سکتا، کیونکہ ملک کی سلامتی انتہائی اہم ہے ۔  وہیں وکیل پرشانت بھوشن نے استدلال کیا کہ رافیل کے جن دستاویزات پر اٹارنی جنرل خ

بابری مسجد تنازعہ

 اجودھیا//وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے مرکزی وزیر راجیندر پنکج نے متنازعہ جگہ کے مسئلے پر سپریم کورٹ کی پہل سے ہورہی ثالثی بات چیت پر سوال اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ جہاں رام لیلا موجود ہیں وہیں ان کی جنم بھومی ہے ۔ایسے میں عدالت کس بات پر ثالثی کرارہی ہے ۔ کاریے سیوک پورم وی ایچ پی ہیڈکوارٹر سے جمعرات کو جاری بیان میں مسٹر پنکج نے کہا کہ سپریم کورٹ آگے آکر اس بات کا اعلان کرے کہ ہائی کورٹ نے زمین کا جو بٹوارہ کیا تھا وہ غلط ہے اورجہاں رام للا موجود ہیں وہیں ان کی جنم بھومی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ثالثی تو لین دین کے لئے ہوتی ہے ۔ہندو سماج سے آخر کیا امید ہے کیونکہ ہندو سماج پانچ سو برس سے اپنے بھگوان کی جنم بھومی پر عالی شان مندر دیکھنے کے لئے ترس رہاہے ۔ مسٹر پنکج نے اپنے بیان میں کہا کہ سبھی فریقوں کے اتفاق کے بعد سپریم کورٹ کی سماعت شروع کی گئی اور ستمبر 2010 میں فیصلہ دیا گ

پنجاب اسمبلی ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ پر عمران مایوس

اسلام آباد//شدید معاشی تنگی سے دوچار پاکستان میں سیاسی لیڈروں کو اپنی تنخواہ میں کئی گنا اضافہ کرنے سے کوئی گریز نہیں ہے ۔صوبہ پنجاب کے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں بڑے اضافے پر وزیراعظم عمران خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ملک میں خوش حالی لوٹ آتی تو اس قدم کو جائز ٹھہرایا جاسکتا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں بدھ کو تنخواہ ،بھتوں اور دیگر سہولیات سے متعلق ایک تجویز پاس کی گئی جس میں اراکین کی تنخواہ دوگنا سے بھی زیادہ ہوگئی۔ مسٹر خان نے اسمبلی میں اس تجویز کے پاس ہونے کے بعد جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں اراکین ،وزرا اور خصوصاً وزیراعلی کی تنخواہ اور خصوصی اختیارات میں اضافہ کئے جانے سے مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے آگے لکھاکہ ایک بار پاکستان میں خوش حالی لوٹ آتی تو یہ قدم مناسب ٹھہرایا جاسکتا تھا لیکن حالیہ وقت میں جب ہمارے عوام کو بنیادی سہو

اگر ہندوستان کو تکلیف ہوتی ہے تو راہل کو کس بات کی خوشی ہے ؟:بی جے پی

 نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لے کر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو ان سے سوال کیا کہ ہندوستان کو تکلیف پہنچانے والی باتوں سے مسٹر گاندھی کو اتنی خوش کیوں ہوتی ہے ؟۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی دہشت گرد مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے کی کوششوں کو چین نے چوتھی بار تکنیکی اعتراض اٹھا کر روک دیا ہے ۔ یہ تجویز امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے پیش کیا تھا اور چین کو چھوڑ کر سلامتی کونسل کے تمام پیش کرنے والے بنے ۔ اس معاملے میں یہ ہندوستان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ وزارت خارجہ نے سرکاری جواب دیکر کہا ہے کہ پورا ملک چین کے اس رویے سے بہت مایوس ہے لیکن ایک سیاسی پارٹی کے ناطے و