تازہ ترین

پاکستان میں طوفانی بارشوں سے 49 افراد ہلاک، فصلیں تباہ

لاہور //مغرب سے آنے والے طوفانی ہواؤں کے باعث پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ قدرتی آفات میں مدد کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں اور آندھیوں سے 18 اپریل تک ملک بھر میں کم از کم 49 افراد ہلاک اور 176 زخمی ہوئے جب کہ 117 املاک کو بھی نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کی ترجمان ریما کے مطابق صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں میں بارش، آندھی، لینڈ سلائیڈنگ اور ڑالہ باری کے واقعات میں جان و املاک کا نقصان ہوا۔کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات ہوئے اور کئی سڑکوں پر آمد و رفت بند ہو گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔حالیہ بارشوں سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع پاکپتن کے کاشت کار راؤ حامد علی خاں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ربیع کی فصلوں میں سب سے اہم چنے، م

پاکستان میں بس پر حملہ،14ہلاک

اسلام آباد//پاکستان کے بلوچستان صوبے میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک بس پر حملہ کرکے کم از کم 14مسافروں کو قتل کردیا۔مقامی میڈیا نے بلوچستان کے پولیس انسپیکٹر جنرل حسن بٹ کے حوالے سے بتایا کہ 15سے 20مسلحہ حملہ آوروں نے کراچی اور گوادر کے درمیان پانچ سے چھ بسیں روکیں۔حملہ آوروں کے گروپ نے مکران ساحلی شاہراہ پر ایک بس روکی اور 14مسافروں کو اس میں سے اتارا۔انہوں نے مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولی مارکر انہیں قتل کردیا۔مسٹر بٹنے کہاکہ قتل کے پیچھے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ہلاک شدگان کی شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہے ۔معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میتوں کو کراچی منتقل کرنے اور پھر وہاں سے ان کے آبائی علاقوں تک لے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔ حک

پاکستانی وزیر خزانہ عہدے سے مستعفی

اسلام آباد//پاکستان میں جمعرات کو بڑے سیاسی واقعہ میں وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت بدلے جانے کی پیش کش پر کابینہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔مسٹر عمر نے ٹویٹ کر کے خود اس کی اطلاع دی۔گزشتہ کئی دنوں سے ایسی قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں کہ عمران خان کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔مسٹر عمر نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘وزیراعظم نے کابینہ میں مجھے وزارت خزانہ کی جگہ وزارت توانائی کا کام کاج دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔کابینہ میں کسی بھی عہدے پر نہ رہنے کے لئے میں نے ان کی اجازت لے لی ہے ۔میں پوری ایمانداری سے عمران خان حکومت کو پاکستان کی بہتر امید مانتا ہوں اور انشاء اللہ نیا پاکستان بنے گا۔’’پاکستان پیپلس پارٹی (پی پی پی)کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے مسٹر عمر کے کابینہ چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،‘‘ملک کو مبارکباد ،پی ٹی آئی کا پہلا وکٹ گرا۔’&rsquo

ووٹروں کو جھوٹ اور سچ میں فیصلہ کرناہے :راہل گاندھی

بدایوں//کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریند ر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے نوٹ بندی کر کے اور جی ایس ٹی نافذ کر کے اپنے پسندیدہ سرمایہ کاروں کی جیب بھرنے کا کام کیا ہے ۔مسٹر گاندھی آنولہ پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار سروراج سنگھ کی حمایت میں میوں قصبے میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر مغربی اترپردیش کے انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے ۔مسٹر راہل نے نے یو پی اے حکومت کے دوران تقریبا 72 ہزار کروڑ روپئے کسانوں کے معاف کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو کسانوں کو قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے پاداش میں جیل نہیں جانا پڑے گا۔ ان کی حکومت نے راجستھان، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں کسانوں کا قرض معاف کیا ہے ۔کانگریس کی ‘نیائے اسکیم’(کم از کم آمدنی کی گارنٹی) کے بارے میں تفصیل سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ‘&lsquo