تازہ ترین

یو پی انتخابات کے نتائج کافی حیران کن ہوسکتے ہیں

 لکھنؤ//عام انتخابات کے پیش نظر ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ اتوار کی شام اختتام پذیر ہوجائے گی۔انتخابات کے بعد تمام لوگوں کی آنکھیں اترپردیش میں بی جے پی اور ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی کے درمیان ہونے والے قریبی مقابلے کے نتائج پر ہیں۔ ماہرین 23 مئی کو یو پی میں حیران کن نتائج کی پیشین گوئی کرر ہے ہیں۔وہ سوال جو عوام اور سیاسی ماہرین کے ذہن میں کھٹک رہا ہے وہ یہ کہ بی جے پی کا یوپی میں مظاہرہ کس طرح کا ہوگا۔کیا اتحاد کارگررہاہے اور سماج وادی پارٹی و بہوجن سماج پارٹی ایک دوسرے کے امیدوار کے حق میں ووٹر ٹرانسفر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔کانپور میں سنٹر فار اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ پالیٹکس (سی ایس ایس پی) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اے کے ورما کے مطابق ‘‘یو پی میں اتحاد اس شرط کے ساتھ وجود میں آیا تھا کہ ایس پی چیف اکھلیش یادو اپنی پارٹی کا ووٹ بی ایس پی اور مایاوتی دلتوں کا ووٹ

ہما چل پردیش میں کئی مقامات پرای وی ایم خراب، پولنگ میں تاخیر

 شملہ//ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی ہے ۔شملہ میں جبل کے ڈھاڈي گنسہ پولنگ مرکز میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گیا جب کچھ لوگ ووٹرز سلپ لے کر ووٹ دینے پہنچے تھے . ڈیوٹی پر عملے نے انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا. ووٹروں نے نامکمل معلومات دینے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف منڈی، کلو اور شملہ میں کئی جگہ ای وی ایم مشینوں خراب ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ ضلع کلو میں نصف درجن پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم خراب ہیں اور صبح ساڑھے چھ بجے سے لوگ لائنوں میں کھڑے ہیں۔منڈی ضلع کے ناچن اسمبلی کے چیک بوتھ اور کھترواڈي بوتھ میں ابھی تک انتخابات شروع نہیں ہو پایا ہے ، کیونکہ یہاں پر ای وی ایم مشینیں خراب پڑی ہیں۔ شملہ پارلیمانی حلقہ میں دارالحکومت کے مضافاتی علاقے سنجولي کے بوتھ نمبر 83 میں بھی ای وی ایم خرابی کی وجہ سے ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی۔ لوگوں کولائنوں

عوام اصل نتائج پر یقین کریں، ایگزٹ پول پر نہیں: نائیڈو

  گنٹور//نائب صدر جمہور یہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ عوام ایکزٹ پول کی بجائے اصل نتائج پر یقین کریں۔ نائیڈو نے یہاں ایک میٹنگ میں کہا کہ انہیں یاد ہے کہ نائب صدر بننے سے قبل انتخابات کے دوران وہ ہر روز 16 انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے دور ہونے پر افسوس ہے لیکن یہ عزت دارانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں 70 برس کی عمر میں سیاست چھوڑکر سماج کی خدمت کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو اپنے اپنی مخالفین کی تنقید کرنے کے دوران سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے ۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے امیدواروں کا کروڑوں روپے خرچ کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ خوش کن اسکیموں کے نفاذ کے خلاف ہیں۔  

فطرت، ماحولیات اور سیاحت میرا مشن: مودی

 کیدار ناتھ دھام//اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ میں واقع بھولے بابا کے 11 ویں جیوتی لنگ کیدار ناتھ کے درشن کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ فطرت، ماحولیات اور سیاحت ہی میرا مشن ہے ۔مسٹر مودی نے مندر کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیراعلی تھے ، تب سے ہی قدرتی آفت کے بعد کیدار ناتھ کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے ۔ وزیراعظم بننے کے بعد انہیں یہ شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں برف باری کے سبب تین ماہ تک تعمیری کاموں میں دقتیں پیش آتی رہیں۔ اس کے باوجود یہاں مسلسل کام چلتا رہا۔ حکومت نے اس مقام کے لئے ماسٹر پلان بنایا ہے ۔ ‘‘میں خود کاموں کا جائزہ لیتا ہوں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے بھی میں یہاں کی معلومات حاصل کرتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش رہتی ہے کہ اس جگہ کے لئے کیا کچھ اچھا کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے لئے مجھے بہترین ٹیم بھی مل

ہمارے اپنے لوگ حکومت کورقم دیں گے :عمران

 اسلام آباد//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ وہ دکھادیں گے کہ حکومت کو چلانے کے لیے رقم کیسے جمع کی جاتی ہے ۔پشاور کے گورنرہاؤس میں قبائلی اضلاع کے ایک وفد سے ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا،‘‘میں ثابت کردونگا کیسے رقم جمع کی جاتی اور حکومت چلانے کے لیے ملک رقم کی ادائیگی کرے گا ۔’’اس موقع پر صوبہ کے گورنر شاہ فرمان ،وزیراعلی محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما موجود تھے ۔یواین آئی  

گرمی میں طویل انتخابی عمل نہیں ہونا چاہئے : نتیش

 پٹنہ//بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سات مرحلوں پر مشتمل طویل انتخا بی عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ گرمی میں اتنا طویل انتخاب نہیں ہونا چاہئے اس سے ووٹنگ میں لوگوں کی حصہ داری پر اثر پڑتاہے ۔ مسٹر کمار نے اپنے بیٹے نشانت کے ساتھ گورنر ہا[؟]س واقع ووٹنگ مرکز پر ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ سخت گرمی میں اتنا لمبا انتخاب نہیں ہونا چاہئے ۔ اپریل ۔ مئی میں گرمی ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل میں لوگوں کی حصہ داری کم ہوجاتی ہے ۔ لوگوں کو تیز دھوپ میں ووٹ ڈالنے پڑتے ہیں۔ پولنگ بوتھ پرووٹروں کے لئے چھا[؟]ں کا انتظام نہیں ہوتا ہے اس لئے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انتخاب ایک مرحلہ کا ہی بہتر ہوتاہے لیکن ملک بڑا ہے اس لئے دو یا تین مرحلوںمیںفروری ۔ مارچ یا اکتوبر ۔ نومبر میں کرایا جانا چاہئے ۔ اس سے متعلق غور خوض کرنے کیلئے کل جماعتی میٹنگ ہونی چاہئے ۔

سڑک 2 کے لئے نروس ہوں : عالیہ بھٹ

 ممبئی//بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم سڑک 2 کے لئے نروس ہیں۔عالیہ بھٹ نے فلم 'سڑک 2' کی شوٹنگ شروع کر دی ہے ۔عالیہ نے سوشل میڈیا پر ایک خاص تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے جذباتی پیغام بھی لکھا۔ اس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں کافی نروس ہیں ۔عالیہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں 'سڑک 2' کی شوٹنگ کے پہلے سین کا کلپ دکھائی دے رہا ہے ۔ تصویر کے ساتھ عالیہ نے لکھا، "یہ جو کلیپ پکڑے ہوئے ہیں وہ میرے والد اورمیرے ڈائریکٹر بھی ہیں۔" انہوں نے یہ پوچھے جانے پر کہ آگے شوٹنگ شروع ہونے پر انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا، "سچ بتاؤں تو میں کافی نروس ہوں. "۔عالیہ نے لکھا، "مجھے چھوٹے چوہے جیسا محسوس ہو رہا ہے جو خوبصورت ،بڑے اور جذباتی پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مجھے

بھارت کیلئے کٹرینہ کو ملے گا نیشنل ایوارڈ: سلمان

 ممبئی//بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم بھارت کے لئے کٹرینہ کیف کو نیشنل ایوارڈ مل سکتا ہے ۔ سلمان خان اور کٹرینہ کی آنے والی فلم بھارت 5 جون کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کٹرینہ کا اہم رول ہے ۔ اس فلم کے لئے سلمان خان نے بڑے وثوق سے کہا ہے کہ کٹرینہ کو اس فلم کے لئے نیشنل ایوارڈ مل سکتا ہے ۔سلمان نے کہا کہ اس فلم میں کٹرینہ نے بہت محنت کی ہے ۔واضح رہے کہ پرینکا کے فلم سے الگ ہونے کے بعد ہی کٹرینہ کی اس فلم میں اینٹری ہوئی تھی۔ فلم بھارت کورین فلم این اوڈ ٹو مائی فادر کا ہندی ریمیک ہے ۔ اس فلم میں سلمان ، کٹرینہ کے علاوہ دشا پٹانی ، تبو، جیکی شراف اور سنیل گرور جیسے ستارے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔یو این آئی    

فطرت، ماحولیات اور سیاحت میرا مشن:مودی

کیدار ناتھ دھام// اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ میں واقع بھولے بابا کے 11 ویں جیوتی لنگ کیدار ناتھ کے درشن کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ فطرت، ماحولیات اور سیاحت ہی میرا مشن ہے ۔مسٹر مودی نے مندر کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیراعلی تھے ، تب سے ہی قدرتی آفت کے بعد کیدار ناتھ کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے ۔ وزیراعظم بننے کے بعد انہیں یہ شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں برف باری کے سبب تین ماہ تک تعمیری کاموں میں دقتیں پیش آتی رہیں۔ اس کے باوجود یہاں مسلسل کام چلتا رہا۔ حکومت نے اس مقام کے لئے ماسٹر پلان بنایا ہے ۔ ‘‘میں خود کاموں کا جائزہ لیتا ہوں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے بھی میں یہاں کی معلومات حاصل کرتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش رہتی ہے کہ اس جگہ کے لئے کیا کچھ اچھا کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے لئے مجھے بہترین ٹیم بھی ملی ہے

انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل

نئی دہلی// کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک کی ماؤں کو سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ اس انتخابات میں ان کا کردار بے حد اہم رہا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘آج ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہے ۔اس الیکشن میں ہماری ماؤں اور بہنوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا رول نہ صرف امیدوار کے طورپر ہے ،بلکہ قوم کو پوری طرح وقف ایک ووٹر کے طورپر بھی رہا ہے ،اس لئے ان کی آواز ضرور سنی جانی چاہئے ۔میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔’’اس کے ساتھ ہی کانگریس صدر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے ،جس میں خواتین ‘ہار جیت ہم طے کریں گے ، خواتین کی طاقت ملک کی ترقی،ہمیں چاہئے عزت،ملک کی طاقت خواتین کی طاقت’جیسے نعرے لگا رہی ہیں۔یواین آئی۔  

ممتا بنرجی الیکشن کمیشن سے غیر مطمئن

کلکتہ// وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سہ پہر چار بجے ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچیں۔اس سے قبل آج صبح ہی ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ڈائمنڈ ہاربر سے امیدوار ابھیشیک بنرجی نے ووٹ ڈالا تھا۔ ہریش مکھرجی روڈ میں واقع مترا نسی ٹیوٹ میں ووٹ ڈالنے ممتابنرجی جب پہنچی تھیں تو چاروں طرف میڈیا اہلکار انہیں گھیرے ہوئے ہوئے تھے ۔ووٹ ڈالنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ میں گزشتہ کئی دہائیوں انتخابی سیاست کا حصہ ہوں،مگر اس مرتبہ بی جے پی ورکروں نے جس طریقے سے تشدد کیا ہے وہ اس سے قبل کبھی بھی نہیں دیکھا تھا۔ممتای بنرجی نے کہا کہ ملک عوام سب کی حقیقت جانتے ہیں۔