مدرسہ کے اساتذہ کو اگلے مہینے سے تربیت دلائی جائے گی: نقوی

 نئی دہلی// پورے ملک کے مدرسوں کی مین اسٹریم تعلیم سے جڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ان کے اساتذہ کو مختلف تربیتی اداروں سے تربیت دلائی جائے گی۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کی 112ویں آپریٹنگ کونسل اور 65 ویں جنرل اسمبلی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مدرسوں میں مین اسٹریم کی تعلیم ہندی، انگریزی، ریاضی، سائنس، کمپیوٹر وغیرہ میں ملنی چاہئے ۔ اساتذہ کی تعلیم کا کام اگلے مہینے سے شرو ع ہوجائے گا۔ اقلیتی طبقہ اسکول کی ‘ڈراپ آوٹ’ لڑکیوں کو ملک کے مشہور تربیتی اداروں سے برج کورس کراکر انہیں تعلیم اور روزگار سے جوڑا جائے گا۔ مسٹر نقوی نے کہاکہ ایجوکیشن (تعلیم)، ایمپلائمنٹ (روزگار و روزگار کے مواقع) اور امپاورمنٹ (سماجی، اقتصادی۔ امپاورمنٹ)، پروگرام کے تحت اگلے پانچ برسوں میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم۔ مینس وغیرہ ا

پرشانت کو ضمانت پر فوراً رہا کرنے کا حکم

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طورپر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں گرفتار صحافی پرشانت قنوجیا کو منگل کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ضمانت پر فوراً رہا کرنے کاحکم دیا ہے ۔ جسٹس اندرا بینرجی اورجسٹس اجے رستوگی کی تعطیلی بینچ نے پرشانت کی بیوی جگیشا اروڑا کی اپیل کی سماعت کے دوران اترپردیش پولیس کی کارروائی اور نچلی عدالت کے ذریعہ 22جون تک آئینی حراست میں بھیجنے کے فیصلے کی مذمت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ٹویٹر پر پرشانت کے پوسٹ کو صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا،لیکن اس کی وجہ سے پولیس کی کارروائی بھی صحیح نہیں کہی جاسکتی۔ سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کی جانب سے اڈیشنل سالیسیٹر جنرل وکرم جیت یبنرجی نے دلیل دی کہ ملزم کو جیوڈیشیل مجسٹریٹ نے آئینی حراست میں بھیجا ہے ،اس لئے اس معاملے میں آئین کے آرٹیکل -32 کے تحت دائر عرضی پر سماعت نہیں کی جانی

کیلاش مانسروور کے لئے پہلا جتھا روانہ

نئی دہلی//کیلاش مانسروورکی اس سال کی یاترا منگل سے شروع ہوگئی ہے ۔وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرمنیم جے شنکر نے یہاں جواہر لال نہرو بھون میں اتراکھنڈ کے لپولیکھ درے سے ہوکر جانے والے مسافروں کے پہلے جتھے کو مبارکباد کے ساتھ وداعی دی۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر تیرتھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کی یاترا مکمل طورپر محفوظ اور منفرد روحانی تجربوں سے بھرپور ہو۔انہوں نے مسافروں کو صلاح دی کہ وہ جتھے کے ساتھ جانے والے رابطہ افسروں کے سکیورٹی سے متعلق مشوروں پر پوری طرح عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ یاترا کا راستہ جتنا مشکل ہے ،اتنا ہی آسان بھی ہے ۔مسافروں کو یقینی طورپر یاترا میں ان کی امید سے کہیں زیادہ تفریحی اور روحانی تجربوں سے بھرپور ہوگی۔ڈاکٹر جے شنکر نے یاترا کے بہتر انتظامات کے لئے اتراکھنڈ،دہلی اور سکم کی ریاستوں کا شکریہ ادا کیا اورچین جمہوریہ کی حکومت کے انتظامات کی بھی ستائش کی اور شکری

۔8 دن بعد لاپتہ اے این -32 طیارہ کے ملبے کا سراغ ملا

 نئی دہلی//آسام کے جورہاٹ سے پرواز کے بعد لاپتہ ہونے والے فضائیہ کے اے این -32 طیارے کا ملبہ آٹھ دن بعد منگل کو اروناچل پردیش میں مغربی ضلع سیانگ کے لپو گاؤں سے 16 کلومیٹر دور ملا ہے ۔  فضائیہ نے آج ایک ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ تلاشی مہم میں لگے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر نے لاپتہ ہونے والے اے این -32 طیارے کا ملبہ تلاش کیا ہے ۔ لپو گاؤں سے 16 کلومیٹر دور ٹاٹو تحصیل کے شمال مشرق میں سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ کی اونچائی پر طیارے کا ملبہ دیکھا گیا ہے ۔   جورہاٹ سے تین جون کو دوپہر بعد 12.25 بجے پرواز کرنے والا اے این -32 طیارہ اروناچل پردیش کے مغربی ضلع سیانگ میں واقع میچکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ جا رہا تھا۔ راستے میں دوپہرایک بجے کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے طیارے کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے میں عملہ کے آٹھ رکن اور پانچ دیگر فوجی سوار تھے ۔  فضائیہ نے بتایاک

زرداری کو 11 دن کی نیب ریمانڈ پر بھیجا گیا

اسلام آباد// فرضی کھاتہ معاملے میں گرفتار پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو منگل کو احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی گیارہ دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی عرضی خارج کئے جانے اور گرفتار ی کی اجازت دینے کے بعد پیر کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔ زرداری کو آج قومی احتساب بیورو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ نیب افسران نے عدالت سے نیب کی 14 دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین زرداری کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد کے سامنے پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب نے سابق صدر کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ نیب کے وکیل مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ بینک افسران کی مدد سے فرضی بینک کھاتے کھولے گئے ۔ وکیل نے کہا ہے کہ زرداری کو گرفتار کیا گیا ہے اور جانچ کے لئے ان کا ریمانڈ ضروری ہے ۔

تازہ ترین