تازہ ترین

بھارت نے نیوزی لینڈ کے سامنے گھٹنے ٹیکے

ویلنگٹن/ ہندوستانی مرد ٹیم نے نہایت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی۔20 بین الاقوام میچ میں بدھ کو گھٹنے ٹیک دیئے اور اسے 80 رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ نے اوپنر ٹم سفرٹ کی 84 رن کی شاندار اننگز کی بدولت چھ و کٹ پر 219 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 19.2 اوور میں 139 رن بناکر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ نے اس جیت سے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ٹی-20 میچوں میں ہندوستان کی رنوں کے اعتبار سے یہ سب سے بڑی ہار ہے۔ ہندوستانی ٹیم 7 مئی 2010 کو برج ٹاؤن میں آسٹریلیا کے خلاف 49 رونوں سے ہاری تھی۔ اب 9 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ہندوستانی ٹیم یک روزہ سیریز میں 4-1 کی جیت حاصل کرکے اس مقابلے میں اتری تھی لیکن اسے اپنے مڈل آرڈر کی ناکامی کی و جہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ

ہم تینوں شعبوں میں خراب کھیلے :روہت

ویلنگٹن/ ہندستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ان کی ٹیم نے میچ کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔کپتان نے میچ کے بعد کہاکہ ٹوئنٹی۔20 میچ میں 200رنوں کا تعاقب کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں وکٹ بچاکر رکھنے ہوتے ہیں لیکن ہم مسلسل اپنے وکٹ گنواتے رہے جس کی وجہ سے ہم میچ جیتنے سے کافی دور رہ گئے ۔روہت نے کہاکہ ہم نے پہلے کئی بار 200رن سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو ایک مضبوط شراکت کی ضرورت پڑتی ہے اور جب آپ بڑی شراکت نہیں کرپاتے تو اتنے بڑے ہدف کو حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہدف کا تعاقب کرسکتے تھے اور آج کے میچ میں ہم آٹھ بلے بازوں کے ساتھ کھیلے تھے لیکن بڑی شراکت نہیں ہونے کی وجہ سے ہم اس ہدف کو حاصل کرنہیں کرسکے ۔کپتان روہت شرما نے میزبان نیوزی لینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پورے میچ میں بہترین ک