نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملے پر کرکٹ کی دنیا دنگ

لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیا بھر سے کرکٹر نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے دہشت گرد واقعے پر گہرے دکھ،افسوس اور صدمے کے الفاظ میں اظہار خیال کیا۔آئی سی سی چیف ایگریکٹو ڈیوڈ رچرڈسن،پاکستانی کپتان سرفراز احمد،بھارتی کپتان ویرات کوہلی،شین واٹسن،شاہد خان آفریدی، سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے،شعیب اختر اور پاکستانی کرکٹر ثنا میر نے مساجد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ڈیوڈ رچرڈسن نے کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کے واقعے کے متاثرین کیا ہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور ٹیسٹ میچ کی منسوخی کی حمایت کی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی تمام ہمدردیاں اور دْعائیں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ ہیں، تاہم اس بات پر شکر ہے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم دہشتگردی کے اس واقعے میں محفوظ رہی۔شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پو ہونے والے ہولناک و

خوف زدہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے کہا، اللہ نے ہمیں بچا لیا

 کرائسٹ چرچ/نیوزی لینڈ کے کرائسٹ میں فائرنگ کے وقت بنگلہ دیش کے کھلاڑی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں موجود تھے، لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ گولی باری سے محفوظ باہر نکلنے کے بعد کھلاڑیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر بھی دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔ ٹیم کے سینئر کھلاڑی مشفق الرحیم نے ٹویٹ پر لکھا، ’’ الحمد للہ کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے دوران اللہ نے ہمیں بچا لیا۔ ہم سبھی بہت خوش قسمت ہیں اور ایسی چیزیں کبھی دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لئے دعا کریں‘‘۔وہیں ٹیم کے اسٹار اوپنر تمیم اقبال نے لکھا، ’’ حملہ آور سے پوری ٹیم محفوظ ہے۔ ڈر سا گیا ہوں۔ ہمارے لئے دعا کریں‘۔اس کے علاوہ بھی کئی کھلاڑیوں اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس حملہ کو لے کر اپنا ردعمل سوشل میڈیا پر دیا ہے۔    

بانڈی پورہ میں 20طلبأ کے لئے سکینگ اورمانٹرینگ پروگرام کا انعقاد

بانڈی پورہ//اے ڈی ڈی سی بانڈ ی پورہ ظہو راحمد میر نے آج طلبأ کے ایک گروپ کو پہلگام میں سرمائی کھیلوں مانٹرننگ اینڈ سیکننگ میں تربیت کے لئے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر چیف انجینئر این ایچ پی سی،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اوردیگر ضلع آفیسران موجود تھے۔ضلع کے مختلف زونوں سے تعلق رکھنے والے 20طلبأ پہپہلگام  میں سرمائی کھیلوں کی تربیت حاصل کریں گے۔پروگرام کا اہتمام سے ضلع انتظامیہ نے این ایچ پی سی اوریوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اشتراک سے کیا ہے ۔آفیسران نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبأکو مختلف سرمائی کھیلوں میں تربیت دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سرمائی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔  

کولگام میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے اسکولوں میں کٹیں تقسیم کئے

کولگام/ضلع کولگام میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے سپورٹس آفسر جواہرہ پروین، ایکٹیوٹی انچارج آفسر محمد امین ڈار کے علاوہ محکمہ کے ملازمین و ہائی اسکول بائز و گرلز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ صاحبان کی بڑی تعداد موجود تھی۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) نمائندے ظہور انداربی کے مطابق ضلع کولگام میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے سپورٹس آفسر جواہرہ پروین، ایکٹیوٹی انچارج آفسر محمد امین ڈار کے علاوہ محکمہ کے ملازمین و ہائی اسکول بائز و گرلز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ صاحبان کی

تازہ ترین