وراٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ

 موہالی؍رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں سست اوور ریٹ کے لیے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔بنگلور نے پنجاب کے خلاف ہفتہ کو میچ میں آٹھ وکٹ سے جیت درج کی تھی جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی جیت بھی ہے ۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق، "بنگلور کی ٹیم کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران سست اوور ریٹ کے لیے مجرم پایا گیا ہے اور آئی پی ایل ضابطہ اخلاق قوانین کے مطابق اس کے لیے کپتان وراٹ کوہلی پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ "ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اور راجستھان رائلس کے کپتان اجنکیا رہانے کے بعد وراٹ تیسرے کھلاڑی ہیں جن کی ٹیم کو سست اوور ریٹ کے لیے سزا دی گئی ہے ۔ اگر وراٹ اگلے میچوں میں بھی سست اوور ریٹ کے مجرم پائے جاتے ہیں تو ان پر اگلی بار جرمانے کی رقم بڑھائي جا سکتی ہے یا ای

انضمام الحق کی کرسی ہلنے لگی

 کراچی/ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی کرسی ہلنے لگی لہٰذا ورلڈکپ میں ٹیم کے نتائج توقعات کے مطابق نہ رہے تو معاہدے میں توسیع نہیں ہو گی۔انضمام الحق کو2016میں پاکستانی کرکٹ چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا، ان کے دور میں ٹیم کے نتائج ملے جلے رہے، البتہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح دستہ انھوں نے ہی منتخب کیا تھا، ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان18اپریل کو ہونا ہے، اس کے بعد اگلی سیریز تک انضمام کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہو جائے گا،اگر میگا ایونٹ میں نتائج توقعات کے مطابق نہ رہے تو انضمام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ بورڈ حکام چیف سلیکٹر کے کام سے مطمئن نہیں ہیں،ان پر مختلف حلقوں کی جانب سے اقربا پروری سمیت کئی باصلاحیت کرکٹرز کو نظرانداز کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں،آسٹریلیا سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز کیلئے کپتان سرفراز احمد سمیت کئی سینئرز کو آرام کرانے اور پھر 0-5 سے شکست پر

تازہ ترین