تازہ ترین

سری نگر میں چوتھے سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئین شپ کا آغاز

سری نگر/ سری نگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں پیر کے روز چوتھے سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئین شپ کا آغاز ہوا۔ اس موقعہ پر امریکہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سطح کے تین تربیت کاروں نے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلباء کو سیلف ڈیفنس کے ہنر سکھائے ۔ جموں کشمیر سٹیٹ ٹونگ ال موڈو ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ سہ روزہ سٹیٹ چمپئین شپ میں ریاست کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے قریب 5 سو طلباء نے شرکت کی۔ کئی بڑے کھلاڑیوں جنہوں نے قومی وبین الاقوامی سطح پرملک اور اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کی ہے ، نے اپنے ہنر کی نمائش سے سامعین کو مسحور کیا اس کے علاوہ لنٹن ہال اسکول کے طلباء نے مارشل آرٹس، روایتی ڈانس اور کشمیری روف کا بھی مظاہرہ کیا۔مارشل آرٹس کا مظاہرہ مظفر ٹائی کانڈو کلب نے کیا۔ اس موقعہ پرایس ایس پی سری نگر حسیب مغل نے ایسوسی ایشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وادی میں اس نوعیت کے زیادہ

بانڈی پورہ رگبی چمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد

سرینگر//ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں 12ویں جے اینڈ کے رگبی چمپین شپ 2019کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ ٹورنامنٹ میں 13اضلاع سے آئے ہوئے 37ٹیموں نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ راہول ملک نے مہمان ذی وقار کے بطور اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ چمپین شپ کا اہتمام بانڈی پور ہ رگبی ایسو سی ایشن نے جے اینڈ کے رگبی ایسو سی ایشن اور علی سپورسٹس ایکاڈمی کے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ نے اس موقعہ پر کہا کہ کھیل کود جسمانی نشو نما کیلئے بے حد ضروری ہے اور اُس کے ساتھ ساتھ کھیل کود سے باہمی بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوا ہا منوایا ہے۔ ایسو سی ایشن سے وابستہ عہدیداروں نے ایس ایس پی بانڈی پور ہ کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے پر اُن کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے