کرکٹ شائقین کو 16 جون کا انتظار | ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہے: ویرات کوہلی

ممبئی؍بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں خالصتاً فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ اس بارے میں وہ کوئی سوچ رکھتے ہیں۔277بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 41 سنچریوں کے ساتھ 10843 رنز بنانے والے کوہلی اعتراف کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔کوہلی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑے اسکور کے حصول میں تواتر کے ساتھ کامیاب ہوں گی۔وہ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا اپنا دباؤ ہوتا ہے، جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ 270 رنز برا مجموعہ نہیں ہوگا۔پاک بھارت میچ کے بارے میں بھارتی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔کوہلی نے کہا کہ ان کی نگاہ میں ورلڈ کپ کا ہ

۔46 دن، ایک ٹرافی، 10 ٹیمیں اور جنٹلمین گیم

کرکٹ کا بارہواں عالمی میلہ کرکٹ کے گھر یعنی برطانیہ کے میدانوں میں سجے گا جہاں جینٹلمین گیم کے متوالے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو میدان میں چوکے چھکے لگاتے اور وکٹیں اڑاتے ہوئے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ایک روزہ میچ 5 جنوری 1971 کو دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی یہ 40 اوورز پر مشتمل تھا اور ایک اوور میں بولر کو 8 گیندیں کرانی پڑی تھیں۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔ایک روزہ کرکٹ کے آغاز کے چار سال بعد یعنی 1975 میں انگلینڈ نے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی۔ورلڈ کپ کا ہر میچ 60 اوورز پر مشتمل تھا اور ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شامل تھیں، تمام ٹیموں نے سفید کٹس استعمال کی تھی۔ویسٹ انڈیز نے فائنل میں آسٹریلیا کو 17 رنز سے شکست دیکر دنیائے کرکٹ کا پہلا چیمپئ

تازہ ترین