تازہ ترین

فٹبال ایسوسی ایشن کا سالانہ لیگ ٹورنامنٹ

سرینگر// سرینگر کے ٹی آر سی فٹبال گراونڈ میں جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن کے زیر اہتمام سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا ینگ اقبال فٹبال کلب اور جہلم سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگرچہ ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کی لیکن کامیابی کسی کو نہ مل سکی اسطرح یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔دوسرا میچ رائل کشمیر فٹبال کلب اور فوڈ سپلائی الیون کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میںکے پہلے نصف  کے 13 ویں منٹ میں سہیل احمد نے فوڈ سپلائی الیون کی دفاعی لائن کو توڑتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول کیا۔پورے میچ میں فوڈ سپلائی الیون کے کھلاڑی رائل کشمیر فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔رائل کشمیر فٹبال کلب کے شاہد نے 2 گول،سہیل احمد،عامر اور نعش نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گولوں سے جیت دلائی ۔  

اننت ناگ سُپرہاکی لیگ،آخری میچ برابری پر ختم

اننت ناگ//اننت ناگ ہاکی سپر لیگ کاآخری میچ اتوار کو بہرام شاہ ہاکی کلب اوراننت ناگ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو برابری کی بنیاد پرختم ہوا۔دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکورکیا۔بہرام شاہ کے رئیس نے ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی لیکن اننت ناگ ہاکی کلب کے مولوی شاریر نے بھی واپس گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔    

سینٹرل یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے نان ٹیچنگ اسٹاف کی ٹیم کو ہرادیا۔سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ شعبہ فزیکل ایجوکیشن اور نان ٹیچنگ عملہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے 205 رنوں کا اسکور کھڑا کرکے رکھ دیا۔توفیق احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رن بنائے۔مقررہ ہدف کو حاصل کرتے ہوئے نان ٹیچنگ عملہ کی ٹیم 114 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے رفیق میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ توفیق احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے توفیق احمد جنہوں نے بلے اور گیند سے بہترین کارکردگی دکھائی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دی