تازہ ترین

انٹر سکول شاداب انڈر14ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

سرینگر//شاداب ہائراسکینڈری اسکول ملہ باغ کے اہتمام سے یہاں 14برس سے کم عمر لڑکوں کیلئے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا۔شاداب انڈر14ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح اسکول کی پرنسپل نزہت وڈیرہ نے کیا۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تما م ٹیموں کا خیرمقدم کیا اور ان کی کامیابی کی دعاکی۔اس ٹورنامنٹ میںوادی کے16اسکولوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔افتتاحی مقابلہ ڈی پی ایس بڈگام اور سینکٹوریم اسکول سوپور کے درمیان کھیلا گیا ۔    

عالمی چیمپئن بننے پر برطانیہ بھر میں جشن

لندن/آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے عالمی کپ میں شاندار کامیابی پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے انگلش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انگلینڈ کی شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ نے میزبان ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ  ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے لیے بھی پیغام دیا کہ نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ کے عالمی چیمپئن بننے پر برطانیہ بھر میں جشن کا سماں ہے۔ لندن کے تاریخی لارڈز میدان میں بھی انگلش تماشائیوں نے بھرپور جشن منایا۔نوجوان، بچے، بوڑھے اور خواتین اپنی ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی پر رقص کر رہے تھے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ  پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔گراؤنڈ کے باہر سڑکوں پر ٹریفک جام تھا اور لوگ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر مبارک باد دے رہے تھے۔1966 میں انگ

ٹی 20ٹورنامنٹ | ہائرسکینڈری اسکول سلرنے ہائرسکینڈری سالیہ کو ہرایا

اننت ناگ// سیرہمدان اننت ناگ میںاحمداینڈحارث خان چرٹیبل  ٹرسٹ کے اہتمام سے کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائرسکینڈری اسکول سلر اورہائرسکینڈری اسکول سالیہ کے درمیان کھیلا گیا ۔اس میچ میں ہائرسکینڈری اسکول سلر نے ہائرسکینڈری اسکول سالیہ کوشکست دیدی۔ٹاس جیت کر ہائرسکینڈری اسکول سلر نے پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور113رن بنائے جبکہ اُن کے 9کھلاڑٰ ی آوٹ ہوگئے۔ہائرسکینڈری اسکول سالیہ نے 18اورزمیں75 رن بنائے جبکہ ان کے سبھی کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔  

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ:پولوویوگرائونڈ اور ٹی آرسی میں9مقابلوں کااہتمام

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی اشن کے اہتمام سے کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اتوار کو 9 مقابلے منعقد ہوے جن میں سے 5 میچ پولو ویو گراونڈ میں کھیلے گئے جبکہ 4 میچ ٹی آر سی گراونڈ میں منعقد کئے گئے۔پولوویو میں پہلا میچ رنگرریٹھ فٹبال کلب اور انڈر 15 رائل کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں رنگرریٹھ فٹبال کلب نے رائل کشمیر کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔دوسرا میچ توحید فٹبال کلب اور آئی ایف سی نوگام کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔تیسرا میچ انڈر 15 لون سٹار فٹبال کلب اور کورٹ روڑ کے درمیان کھیلا گیا جس میں لون سٹار کلب نے کورٹ روڑ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ایک اور میچ علی جان فٹبال کلب اور مجید باغ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں علی جان فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں چار گول س

انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا عالمی چمپئن بن گیا

لندن/ انگلینڈ پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سپر اوور میں میچ برابر ہونے پر زائد باؤنڈریز پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا تھا، لیام پلنکٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گری جب مارٹن گپٹل 19 رنز بنا کر ووکس کا نشانہ بنے۔کیوی کپتان کین ولیم سن 30 رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے، ہینری نکولس نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، روس ٹیلر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جمی نیشم 19 رنز بنا کر پلنکٹ کا شکار بنے، کولن ڈی گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر ووکس کو وکٹ دے بیٹھے، وکٹ کیپر ٹام لیتھم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میٹ ہینری 4 رنز بنا کر آر