تازہ ترین

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | جموں کشمیر بنک نے پولیس فٹبال کلب کو 4 گول سے شکست دی

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں  اتوارکودو میچ کھیلے گئے پہلا ینگ مہاراجہ فٹبال کلب اور رحیم گرینس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ پہلے نصف حصے میں برابری پر رہا جبکہ میچ کے دوسرے نصف حصہ میں ینگ مہاراجہ فٹبال کلب نے ایک گول کرکے میچ اپنے حق میں کیا۔دوسرا میچ جموں کشمیر بنک الیون اور جموں کشمیر پولیس الیون کے درمیان کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے میچ کے شروع میںبہترین کھیل کا مظاہر کیا ۔جموں کشمیر بنک الیون کے کھلاڑی عدنان نے میچ کے پہلے نصف کے 33 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔ میچ کے دوسرے نصف حصہ کے آغاز میں جموں کشمیر پولیس الیون کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن کھلاڑیوں میں تال میل نہ بن سکا اور ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہوئی۔جموں کشمیر بینک الیون کے کھلاڑی دانش  نے 58 ویں منٹ میں دوسرا گول

عرفان پٹھان کو فوری طور پر وادی چھوڑنے کی ہدایت

ممبئی/ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان کے ساتھ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سپورٹ اسٹاف کو بھی جلد سے جلد وادی چھوڑنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر ٹیم  کے مینٹر عرفان پٹھان ، کوچ ملاپ  میوڑا اور ٹرینر سدرشن وی پی کے ساتھ وہ سبھی سلیکٹرس جو وادی  کے نہیں ہیں ، انہیں اتوار کو شہر سے چلے جانے کیلئے کہا گیا ہے۔اسی کے ساتھ جے کے سی اے نے سبھی عمر اور گروپ سے جموں کے کرکٹرس کو واپس ان کے گھر بھیج دیا ہے ، جو سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم  میں ٹریننگ کررہے تھے۔ جے کے سی اے نے پٹھان اور دیگر اسٹاف کو جموں وکشمیر چھوڑنے کیلئے کہا ہے۔ سدرشن سابق ہندوستانی فٹنس ٹرینر ہیں جبکہ میوڑا بڑودہ کے سابق کھلاڑی ہیں۔ جے کے سی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر سید اشفاق حسین بخاری نے دی نیو انڈین ایکسپریس کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پٹھان اور دیگر سبھی سپورٹ اسٹاف کو جمو

وومنز فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے وومنز فٹبال ٹورنامنٹ شروع کیا جس میں 12 ٹیم حصہ لے رہے ہیں۔ ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی نصرت غزالہ ،جو جموں کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کی سپورٹس آفیسر ہیں ،کے ہاتھوں کیاگیا۔ پہلا میچ ڈی آر آغمز سکول اور لیجنڈ سکول کے درمیان کھیلا گیا ۔اے جی ایم سکول نے لیجنڈ سکول کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ ملنسن گرلز سکول اور سٹیٹ فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملنسن گرلز سکول کو واک اوور کے پوائنٹ حاصل ہوئے۔تیسرا میچ پرزنٹیشن کانونٹ سکول اور سٹیٹ فٹبال اکیڈمی سرینگر کے درمیان کھیلا گیا جس میں سٹیٹ فٹبال اکیڈمی نے یکطرفہ میچ میں صفر کے مقابلے میں 6گولوں سے جیت درج کی۔ سٹیٹ فٹبال ایسوسی ایشن سرینگر کی کھلاڑی مہروش نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک کی۔چوتھا میچ بمنہ گرلز فٹبال اکیڈمی اور سٹیٹ فٹبال سوز

بڈگام میں خواتین کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا مراتھان

بڈگام//ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ کیلئے کھیل سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں جس کی مدد سے ایک انساں اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے اہداف حاصل کر سکتا ہے ۔ چیف جسٹس نے ان باتوں کا اظہار سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں طالبات کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جو وہاں اپنی نوعیت کے پہلے مراتھان میں شرکت کرنے کیلئے آئی تھیں ۔ مراتھان کو ڈپٹی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے صبح ساڑھے سات بجے جدید بس اڈے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ 2.5 کلو میٹر کی دوڑ کے بعد مراتھان سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں اختتام پذیر ہوا ۔ مراتھان میں ضلع کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والی 600 طالبات نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے 23 برس تک ایک وکیل کی حیثیت سے جدو جہد کرنے کے بعد اپنا ہدف حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں والدین کی جانب سے ہر طرح کی آزا

سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری،آل بلال فٹبال کلب کی جیت

سرینگر//ٹی آر سی میدان میں دو فٹبال میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ آل بلال فٹبال کلب اور ینگ مہاراجہ کے درمیان کھیلا گیا۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے دوران آل بلال فٹبال کلب نے ینگ مہاراجہ کو صفر کے مقابلے میں دو گولوںسے شکست دی۔دوسرا میچ سٹیٹ فٹبال اکیڈمی الیون اور لون سٹار کے ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔سٹیٹ فٹبال اکیڈمی الیون کے کھلاڑیوں نے میچ پر غلبہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔سٹیٹ فٹبال اکیڈمی الیون نے کئی مرتبہ لون سٹار فٹبال کلب کیخلاف گول کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں فٹبال کھیلتے ہوئے شائقین کو میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ دونوں ٹیموں نے زبردست اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کیا۔   

ثانیہ مرزا نے 26 کلو وزن کم کرلیا

ممبئی؍ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے روزانہ 4گھنٹے ٹریننگ کر کے 26کلو وزن کم کرلیا۔ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیارہیں جس کے لئے وہ ابھی سے پریکٹس کر رہی ہیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکی، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتیں، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کے لیے بونس ہوگا۔ثانیہ مرزا 6 ڈبلز گرینڈ سلم جیت چکیں ان میں سے 3مکسڈ تھے، انہیں ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کیلئے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔  

ٹی آر سی اور پولو گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ جاری

سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں 5میچ کھیلے گئے جن میں 2میچ ٹی آر سی میدان جبکہ 3میچ پولو گراونڈ میں کھیلے گئے۔ٹی آر سی میدان میں پہلا میچ ینگ اقبال فٹبال کلب اور حیدریہ سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ینگ اقبال کلب نے حیدریہ سپورٹس کلب کو 2کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دی۔دوسرا میچ جموں وکشمیر بنک الیون اور اقبال سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے دوسرے حصے کے 75 ویں منٹ میں جموں وکشمیر بنک الیون نے اقبال سپورٹس کلب کو ایک گول سے ہرایا۔ ادھر پولو گراونڈ میں پہلا میچ سیون سٹار فٹبال کلب اور این ایف سی پیر باغ کے درمیان کھیلا گیا۔ این ایف سی پیر باغ ٹیم مقررہ وقت پر میدان میں نہیں پہنچ پائے جس کے نتیجے میں سیون سٹار فٹبال کلب کو واک اوور پوائنٹ حاصل ہوا۔دوسرا میچ یوتھ ڈیولمپنٹ اکیڈیمی آلوچی باغ اور توحید فٹبال کلب کے درمی

عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے

 لاہور /پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم نے برطانوی نڑاد پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نڑاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جب کہ آل راؤنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔  

کشمیر یونیورسٹی میں انٹر کالج5 اےہاکی ٹورنامنٹ شروع

سرینگر//ہاکی کھیل میں خواتین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے کشمیر یونیورسٹی نے پہلی بار انٹر کالج 5 اےہاکی ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا ہے جوبدھ کو یونیورسٹی میں شروع ہوئی۔اس ٹورنامنٹ میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کے شروع میں ڈگری کالج گاندربل اورڈگری کالج بارہمولہ کے درمیان میچ کھیلا گیا جوڈگری کالج گاندربل نے صفر کے مقابلے چار گولوں سے جیت لیا۔  

کپوارہ میں حبیب اللہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ شروع

کپوارہ// ہمدرد کپوارہ مرحوم حوالدار حبیب اللہ قریشی کی قربانی کی یادمیں یہاں حوالدارحبیب اللہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوا۔اس چیمپین شپ میں16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ مرحوم حوالدار حبیب اللہ بٹہ پورہ ہائی ہامہ گائوں سے تعلق رکھتے تھے اورفروری2018میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ ایک مقابلے میں سنجون فوجی کیمپ میں ہلاک ہوگئے ۔گزشتہ سال یہ چیمپین شپ پنزگام کپوارہ میں منعقد ہوئی تھی۔افتتاحی میچ ڈارسپورٹس کپوارہ اور دیور ٹیم کے درمیان کھیلا گیاجو ڈار سپورٹس نے تین گولوں سے جیت لیا۔ٹورنامنٹ ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلا جارہا ہے۔  

انڈر14شاداب کرکٹ ٹورنامنٹ،برن ہال اور سینکٹوریم اسکول سیمی فائنل میں داخل

سرینگر//انڈر14شاداب کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ کو سینکٹوریم اسکول سوپور نے ہیٹ ٹرک پبلک اسکول کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 34رنوں پردو وکٹ لینے کیلئے سینکٹوریم اسکول کے محمدزیدکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔ دوسرے میچ میں برن ہال اسکول نے کیسٹ اسکول کو 5وکٹ سے ہرایا۔ 14بالوں پر27رن اسکور کرنے کیلئے برن ہال اسکول کے مہروزکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔اس طرح سینکٹوریم اسکول اور برن ہال اسکول نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔  

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ:اے جی الیون بمقابلہ مہاراجہ سپورٹس

سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹی آر سی گرائونڈ میں  اے جی الیون اور مہاراجہ سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا میچ فلڈ لائٹوں کے بند ہوجانے کی بنا پر روکنا پڑااور میچ مکمل نہیں ہوا جبکہ مقابلہ میں  اے جی الیون ایک گول سے آگے تھا۔ٹی آر سی میدان میں پہلا میچ فورٹ ویو فٹبال کلب اور جہانگیر سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے پہلے نصف حصہ کے 16 ویں منٹ میں جہانگیر سپورٹس نے اُس وقت برتری حاصل کی جب وجاہت نے پہلا گول کیا۔میچ کے31 ویں منٹ میں جہانگیر اسپورٹس فٹبال کلب کے کھلاڑی روف احمد نے براہ راست کارنر کِک سے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو دو گول سے سبقت دلادی ۔میچ کے پہلے حصے میں جہانگیر اسپورٹس دو گول سے آگے تھا۔ میچ کے دوسرے حصے میں فورٹ ویو فٹبال کلب نے ایک گول کرکے اگرچہ میچ میں واپسی کی کوشش کی تاہم

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | جموں کشمیرپولیس نے فاریسٹ الیون کو 1کے مقابلے4گول سے ہرایا

سرینگر//ٹی آر سی میدان کے مصنوعی ٹریف پر جاری جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں سوموارکو دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ رحیم گرینس فٹبال کلب اور آل بلال فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے زبردست کوشش کی تاہم کامیابی دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں ملی اسطرح میچ برابری پر ختم ہوا۔دوسرا میچ جموں کشمیر پولیس الیون اور جموں کشمیر فاریسٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں شروع میں ہی جموں کشمیر فاریسٹ الیون نے میچ میں پکڑ پانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہی رہے۔جموں کشمیر پولیس الیون کے کھلاڑی نینجوت سنگھ نے میچ کے پہلے حصے کے 29 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔میچ کے دوسرے حصے کے آغاز میں فاریسٹ الیون کو پنلٹی کک حاصل ہوئی جسے ان کے کھلاڑی رضوان نے گول میں تبدیل ک

عامر کی ریٹائر منٹ پر حیرت نہیں ہوئی: مکی آرتھر

اسلام آباد ؍؍پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میرے لیے فاسٹ بالر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں  کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے سوچ رہے تھے، ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حیران کُن نہیں ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ مینجمنٹ نے محمد عامر کا ایک سال کے دوران ورک لوڈ کم کرنے کی کوشش کی اور اس چیز کو بھی ممکن بنانے کی کوشش کی گئی کہ عامر کو اوورسیز بالر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامرسے انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ میں بڑی محنت کرائی گئی، بہر حال میں محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔مکی آرتھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بحیثیت بالر اور انسان محمد عامر کا معترف ہوں اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو محدود اوورز کی کرکٹ میں ایک بھرپور جوان بالر

کولگام میں پنچایت سطح پر شطرنج اور کیرم مقابلے

کولگام// بلاک کیموہ ضلع کولگام کے انٹر پنچایت مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ محکمہ فزیکل ایجوکیشن کی طرف سے منعقد کئے گئے ان مقابلوں میں 19پنچایت حلقوں کے دو سولڑکوں اور 150 لڑکیوں نے شرکت۔ سٹیٹ وائڈ اوپن انٹر پنچایت مقابلوں میں کیرم اور چیس کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر تحصیلدار کیموہ کی حاضری میں یہ مقابلے منعقد کئے گئے۔ ہر ایونٹ کے تین تین پوزیشن نکالے گئے۔ آخرپر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری کیموہ نے انعامات تقسیم کئے دونوں آفیسران کو ضلع ایڈمنسٹریشن کی طرف سے نامزد کیا گیا۔دریں اثنا سومور کے دن ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمدوانی نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دیوسر میں پنچایت سطح پر شطرنج اورکیرم مقابلے کا آغاز کیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفس کولگام نے جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل اوردیہی ترقی محکمے کے اشتراک سے پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موق

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | جموں کشمیر بنک نے لون اسٹارفٹبال کلب کوشکست دیدی

سرینگر //سرینگر میں جاری سالانہ لیگ  فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹی آر سی گراونڈ کے مصنوعی ٹریف پر دو میچ کھیلے گئے جس میں پہلا میچ ویووئز فٹبال کلب اور سیفلو فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ویووئز فٹبال کلب نے سیفلو فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔دوسرا میچ جموں کشمیر بنک آرچ ریوائیلز اور لون سٹار کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ شروع ہونے سے قبل ریاستی سرکار کے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری سرمد حفیظ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شروع میں دونوں ٹیموں نے ایک خوبصورت اور جارحانہ کھیل پیش کیا جس میں میدان کے چاروں طرف موجود کھیل شائقین کی طرف سے معیاری فٹ بال کی نمائش کے لئے داد وصول کی گئی۔ میچ کے پہلے حصے کے 38 ویں منٹ میں جموں کشمیر بنک نے پہلا گول کرکے

رائل اسپرنگ گالف کلب میں ٹورنامنٹ اختتام پزیر

سرینگر//رائل اسپرنگ گالف کورس میں کھیلے جارہے ’فوربال گرین سم ‘گالف ٹورنامنٹ کافائنل مقابلہ28جولائی کو منعقد ہوا۔فائنل میچ زبیرحسن زرگروڈاکٹرزبیر احمدعشائی اورخورشیداحمد بڈووڈاکٹرارشد اقبال کے درمیان کھیلاگیا جوخورشید احمدبڈووڈاکٹرارشداقبال کی ٹیم نے جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ چار روزتک جاری رہا۔گالف کھیلنے کے شوقین افراد میں ٹورنامنٹ کے دوران زبردست ولولہ پایاگیا۔رائل اسپرنگ گالف کورس انتظامیہ کے مطابق اس طرح کی ٹورنامنٹوں کااہتمام مستقبل میں بھی کیاجائے گا۔  

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | حیدریہ فٹبال کلب اور ایس آرٹی سی کے درمیان میچ ڈرا

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹی آر سی گراونڈ میں دو میچ کھیلے گئے جن میں پہلا میچ حیدریہ فٹبال کلب اور جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ  کارپوریشن الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کردیا۔دوسرا میچ رائل کشمیر فٹبال کلب اور کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا۔ میچ کے پہلے نصف حصے کے 25 ویں منٹ میں رائل کشمیر نے پنالٹی حاصل کی اور اسٹرائیکر نے کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب کے  گول پر کک ماری تاہم گول کیپر نے حاضر دماغی سے فوری طور پر بال کو گول میں جانے سے بچایا۔ میچ کے دوسرے حصہ کے 66 ویں منٹ میں کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کرنے میں کوئی غلطی نہ

ہندپاک کھیل تعلقات میں فروغ کا امکان | بھارتی ٹیم ’ٹینس ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان جانے پر رضامند

نئی دہلی/ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کھیل تعلقات طویل عرصے سے منقطع ہیں لیکن ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم اس سال ستمبر میں ڈیوس کپ مقابلے کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔گزشتہ 55 برسوں میں یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندستانی ڈیوس کپ ٹیم پاکستان میں کھیلے گی۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ھرنمے چٹرجی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہے ، یہ ٹینس ورلڈ کپ ہے اس ٹیم کو اس میں حصہ لینا ہوگا۔ اس معاملے میں حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے کیونکہ عالمی مقابلے ہونے کی وجہ سے ہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چارٹر پر عمل کرنے کے لئے پابند ہیں۔ چٹرجی نے بتایا کہ چھ کھلاڑیوں کی ٹیم، اسپورٹ عملے اور ایک کوچ پاکستان جائیں گے ۔ اس دورے کے لئے ابھی ٹیم کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔ہندستان کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا نے حال ہی میں کہا تھاکہ مجھے اس مقابلے کا انتظار ہے ۔ میں نے پا

بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی جیت کے بعد ملنگاکا یک روزہ انٹر نیشنل کو الوداع

کولمبو/اپنے بالنگ ایکشن ، ہیئر اسٹائل اور یارکر سے دنیائے کر کٹ میں سری لنکا کا نام روشن کرنے والے اسٹار تیز گیند باز لستھ ملنگا ون ڈے کرکٹ سے شاندار انداز میں رخصت ہو گئے ۔ بنگلہ دیش سے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکن اسٹار لستھ ملنگا کو ون ڈے کرکٹ سے شاندار انداز میں رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر آرپریما داسا اسٹیڈیم کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایاگیا تھا اور ان کی بڑی تصاویر اور کٹ آؤٹ گراؤنڈ میں مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے ، میچ کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا اہتمام بھی کیاگیا، ساتھی کھلاڑیوں نے ملنگا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ انھوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ملنگا نے کریئر کا اختتام 226میچز میں 338وکٹوں کے ساتھ کیا، حالیہ سیریز کے دیگر 2 میچز میں رائٹ آرم پیسر ڈوسان شناکا سری لنکا کی نمائندگی کریں گے ۔ لستھ م