تازہ ترین

گرامین بینک کے زیر اہتمام بیداری پروگرام

جموں //گرامین بینک کی جانب سے مختلف اضلاع کے 15علا قوں میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں بیداری کیا گیا ۔نبارڈ (NABARD)کے اشتراک سے منتظمین کی جانب سے جموں ،سانبہ ،راجوری،پونچھ ،کٹھوعہ ،بانڈی پورہ اور بارہمولہ ضلع کے مختلف علا قوں میں ان بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ان بیداری پروگراموں کو منعقدکرنے کا اصل مقصد عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کی جانکاری فراہم کر نا تھا ۔جموں کے پٹیایاری پنچایت میں لگائے گی ایک بیداری کیمپ میں سرپنچ بلدیو سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے اس موقعہ پر بینک احکام نے گرامین بینگ کے تحت آنے والی اسکیموں کے بارے میں عوام کو بیدار کیا ۔بیداری کیمپ کے دوران ایگریکلچرل پنچایت آفیسر نے بینک انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت ک