محکمہ زراعت کے زیراہتمام برن بھلوال میں بیداری کیمپ

جموں//محکمہ زراعت نے موضع برن میں ناظم زراعت ایچ کے رازدان کی قیادت اور فارمرس ٹریننگ سنٹر کی وساطت سے دیپک کمارفارم منیجمنٹ انچارج اورایس ڈی اے اومڑھ آرایس جموال کی نگرانی میں ایک روزہ بیداری  کیمپ منعقدکیاجس میںمحکمہ زراعت کے عہدیداران نے پنچ ،سرپنچ اورنائب سرپنچ اورعلاقہ کے دیگر معززین کاخیرمقدم کیا۔سرپنچ سیری پنڈتاںدلبیرسنگھ اورنائب سرپنچ برن نے کسانوں کودرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پر وندناکوتوال (اے ای اوبھلوال )نے کسانوں کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے مختلف سکیمیں چلائی جارہی ہیں اورکسانوں کوسبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کسانوں کومختلف فصلوں کی کاشت کرنے کی بات اہم جانکاری دی اوربتایاکہ 2022تک کسانوں کی آمدن دوگناکرنے کامشن ہے۔انہوں نے کسانوں پرمحکمہ زراعت کی سکیموں سے استفادہ کرنے پرزوردیا۔ تقریب کے اختتام

جموں کشمیر کے ریشم صنعت سے وابستہ چار افراد قومی ایوارڈسے سرفراز

نئی دہلی //ٹیکسٹائیلز کی مرکزی وزیر سمرتی زبین ارانی نے ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے غنچہ ابریشم پیدا کرنے والے تین افراد اور ایک ریلر کو بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے قومی ایوارڈ سے نوازہ ۔ انہوںنے یہ ایوارڈ متعلقین کو وگیان بھون میں ایک تقریب کے دوران عطا کئے ۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ سشما سوراج بھی موجود تھیں ۔ ایوارڈ  حاصل کرنے والوں میں اوڑی کے راج محمد گجی ، براری آنگن اننت ناگ کی راشیدہ بانو اور ٹھنڈا پانی راجوری کے رتن لال شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں وانبل سرینگر کے ماجد حیات باون کو بھی ریلنگ کے سیکٹر میں ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ ریشم کے کیڑے پالنے اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تین افراد کو ایوارڈ دئیے گئے اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ان لوگوں نے تمام تر مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود اس شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مرکزی وزیر سمرتی ارانی نے ایوارڈ پانے و

غذائی اجناس کا مناسب سٹاک دستیاب رکھیں:خورشید گنائی

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کشمیر اور جموں صوبوں بالخصوص برف سے ڈھکے علاقوں میں غذائی اجناس ، ایل پی جی ، تیل خاکی ، پیٹرولیم اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی کو مناسب مقدار میں دستیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مشیر نے ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور کمشنر سیکریٹری خوراک ، سول سپلائیز اور امور صارفین ڈاکٹر عبدالرشید کو ہدایات دیں کہ وہ ان دونوں صوبوں میں سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر سے کہا کہ وہ وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور کمشنر سیکرٹری کے ساتھ غذائی اجناس کی دستیابی کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے اسی طرح کی ہدایات جموں کے ڈویژنل کمشنر کو بھی دیں ۔ علاوہ ازیں مشیر موصوف نے دونوں صوبوں کے دور افتادہ اور برف سے ڈھکے علاقوں میں غذائی اجناس کی دستیابی ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔   

۔15 فروری کو شادی طے

سرینگر// برفباری نے ایک بار پھر کرناہ کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔جہاں کئی امیدوار امتخانات میں شامل نہیں ہوپارہے ہیں وہیںان درماندہ مسافروں میں راجستھان سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شہری بھی شامل ہے جس کی شادی 15 فروری کو طے ہے۔جموں و کشمیر گرامین بنک میں تعینات راجستھان کے سوریہ پرکاش نامی اس شہری کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو اس کی شادی راجستھان میں طے ہے۔انہوں نے کہا کہ اُن کے ہاں ایک رواج ہے کہ اگر ایک بار شادی طے ہو گئی توپھر منسوخ نہیں ہو سکتی ۔مذکورہ شہری پچھلے کئی دنوں سے ٹنگڈار پہنچتا ہے کہ شائد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سرینگر پہنچ جائے مگر پچھلے چار روز سے ہیلی کاپٹر صرف دو بار آیا اور بیماروں کو منتقل کیا۔ پرکاش نے مزید بتایا کہ اس کے گھر والے ذہنی پرشانیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ

بارہمولہ //گلمرگ میںسیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ل رہا ہے ۔ سلج رائیڈنگ ،گنڈولہ ،اسکینگ اور دیگر سہولیات کی موجودگی سے گلمرگ میں سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔ گلمرگ گنڈولہ ہر وقت سیاحوں کی پہلی پسند رہا ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں آکر اُنہیں کافی سکون ملا ہے اور جموں کشمیر کے اس دورے کو یادوں سے تعبیر کررہے ہیں ،وہ کشمیریوں کی مہمان نوازی کی بھی خوب تعریف کررہے ہیں ۔اتر پردیش کے ایک سیاح راجیش کمار نے کہا ہے کہ تین سال پہلے جب ہم یہاں آئے تھے تو اتنی برف نہیں تھی تاہم امسال بہت برف دیکھنے کو مل رہی ہے ،جس سے ہم کافی لطف اندز ہورہے ہیں ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے ۔بھاری برفباری کے بعد سیاحتی شعبے میں نئی جان آئی ہے اوراُمید کی جارہی ہے کہ سیاحوں کی آمد میںمزید اضافہ ہو گا ۔  

تازہ ترین