بڈگام میں 33000چوزے تقسیم

بڈگام//محکمہ پشوپالن نے ضلع بڈگام میں این ایل ایم کے تحت آئی پی پی پی کے ذریعے 55مستفیدین میں ایک دن کے 33ہزار چوزے تقسیم کئے۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر بڈگام ڈاکٹر سید مشتاق احمد کی صدارت میں ویٹرنری کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مستفیدین میں لائیو سٹاک تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر مستفیدین میںفیڈ،ادویات اورپولٹری فارم کے لئے ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ مستفیدین میں فی کس 600چوزے تقسیم کئے گئے ۔اس کے علاوہ انہیں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ پولٹری شیڈوں کی تعمیر کے لئے مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔  

صنعت کاروں کو قرضوں کی فراہمی ، کے کے شرما کانیا ڈرافٹ پلان تشکیل دینے پر زور

جموں//گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے فائنانشل کارپوریشنوں کے کام کاج کو مزید فعال بنانے پر زور دیا ہے۔اُنہوں نے جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ فائنانشل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی ایک میٹنگ میں ان باتوں کا اِظہار کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس اے کے مہتا ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایف سی اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران صلاح کار کو فائنانشل کارپوریشنوں کے کام کاج اور خدمات سمیت دیگر امور کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔صلاح کار نے کہا کہ اِن کارپوریشنوں کو مزید فعال بنانے کے لئے تکنیکی مداخلت اور اختراعی اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہ دستکاروں اور دیگر منسلک صنعتوں کو معاونت فراہم کرسکے۔اُنہوں نے کارپوریشنوں کو جدید تقاضوں پر فروغ دینے اور انہیں منافع بخش بنانے کے لئے انسانی وسائل کی تشکیل نو اور اہداف کو وقت پر مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔اُنہوں نے اف

حنیف موٹرس اتل آٹو لمیٹیڈ کا ڈیلر مقرر

سرینگر// اتل آٹو لمٹیڈ نے پاندریٹھن میں حنیف موٹرس کو اپنا ڈیلر مقرر کیا ہے ۔اس سلسلے میں جموں و کشمیر بنک کے نائب صدر انیل دیپ مہتہ نے کمپنی کے اے جی ایم سیلز پیرت تیلسارہ کے ہمراہ اس کا افتتاح کیا ۔ اتل آٹو لمٹیڈ  1960میں گجرات کے راجکوٹ میں قائم ہوا اور یہ کمپنی ہر سال  60000 گاڑیاں تیار کرتی ہے۔

تازہ ترین