آر پار تجارت دوسرے ہفتے بھی معطل

پونچھ //ہندوپاک کے درمیان پونچھ کے چکاں داباغ سے ہونے والی آر پار تجارت سرحدی کشیدگی کے باعث دوسرے ہفتے بھی معطل رہی ۔یہ تجارت ہر ہفتے میں پانچ دن ہوتی ہے اور گزشتہ ہفتے بھی معطل رہنے کے بعد اس ہفتے کے پہلے روز بھی مال بردار ٹرک آر پار نہیں ہوسکے ۔کسٹوڈین ایل او سی ٹریڈ فرید کوہلی نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ تجارت کو حد متارکہ پر پائی جارہی کشیدگی کی وجہ سے معطل رکھاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کے خدشات ہیں اس لئے ایسے حالات میں تجارت کو معطل رکھاگیا۔انہوںنے بتایاکہ پچھلے ہفتے بھی تجارت نہیں ہوپائی ۔ قبل ازیں گزشتہ رو زآر پار بس سروس بھی نہیں چلی ۔  

زیرک پور موہالی پنجاب میں ہونڈا کے1000ویں شوروم کاافتتاح

موہالی(پنجاب)//ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ سکوٹر انڈیا پرائیویٹ  لمیٹڈ نے پلیٹنم ہونڈا زیرک پورہ موہالی پنجاب میں اپنے 1000 ویں  4 ایسز (سیل /سروس/ سپیئر/سیفٹی )امتیازی ڈیلر کا افتتاح کیا۔ہونڈا بھارت میں واحد دوپہیوں والی آٹوموبائیلزکمپنی ہے جس نے اپنے نیٹ ورک کوگزشتہ پانچ سال میںدوگناکیا ۔اس ڈیلر شپ سے ہونڈا کے شورومز کی ملک میں تعداد6000تک پہنچ گئی ہے ۔اس سنگ میل کے موقعہ پر ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ سکوٹر کے صدروسی ای اومنوروکاٹونے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یہاں ہوں ہونڈا کے1000کے ڈیلر شپ کی افتتاحی تقریب میں ۔ہونڈا نے وعدہ کو نبھایا کہ وہ ملک میں معززگاہکوں کو رواں مالی سال کے اختتام تک6000نیٹ ورک ٹچ پوائینٹ فراہم کرے گا۔  

۔7اپریل کوسکائی ویو فروزن رش3شروع ہوگا

سرینگر//کشمیر آف روڈ  ایمپائرین کے سکائی ویو پٹنی ٹاپ کے تعاون سے اور اکیوٹ فروٹ انرجائزر کی طاقت سے سکائی ویوفروزن رش3پیش کرنے جارہا ہے۔ ملک کے واحد یک روزہ سنو آف روڈ چیلنج کوڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر7اپریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرے گی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کشمیر آف روڈ کے بانی علی ساجد نے کہا کہ اس ایونٹ سکائی ویوفروزن رش3سے ہم اپنے کلینڈر کے تیسرے سال کوشروع کریں گے ۔سکائی ویوفروزن رش ایک موٹر سپورٹ کا منفردمقابلہ ہے جو برف پر کھیلا جاتا ہے اور ملک میں اپنی نوعیت کاواحد مقابلہ ہے۔اس سال سنو آف روڈ چیلنج مختلف ہیت کا ہوگااور مقابلہ میں حصہ لینے والوں کی قابلیت اور ہنر کی جانچ کرے گا۔ سید مجتبی علی جعفری سیلزمارکیٹنگ سربراہ سکائی ویو پٹنی ٹاپ نے کہا کہ ہم سکائی ویو فروزن رش3کا تعاون کرتے ہیں ۔اس ایونٹ کا مقصدجموں کشمیر میں پہاڑی سیاحت اور مہم جو ئی کوفروغ دینا

وادی میں اقتصادی بحران جیسی صورتحال:کے ٹی ایم ایف

سرینگر// کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن نے وادی کو اقتصادی و مالی طور کمزور کرنے کی پالیسی نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے ٹھیکیداروں کی واجب الادا رقومات کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔کے این ایس کے مطابق کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ ایک منصوبے کے تحت وادی کی معیشی صورتحال کو ابتر بنایا جا رہا ہے،جس کے نتیجے میں مالی بد حالی پھیلنے کا خدشہ لا حق ہوا ہے۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حاجی محمد صادق بقال نے ٹھیکیداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُنکی حمائت کا اعلان کیا۔ کے ٹی ایم ایف صدر نے ٹھیکیداروں کو یقین دلایا کہ دکاندار اور تاجر انکے شانہ بہ شانہ ہیںاور انکی آواز میں آواز ملانے کیلئے تیار ہے۔بقال نے کہا کہ1150کروڑ روپے کی واجب الادا رقم سے ٹھیکیدار ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ منسلک دیگر تجارتی و کاروباری شعبے بھی متاثر ہوئے

جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ کی بار بار معطلی

پلوامہ//جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی بار بار معطلی کے باعث علاقے کے طلباء ،تاجروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادھر علاقے میں نا مساعد حالات اور بار بار کی انٹرنیٹ کی معطلی کے بعد جنوبی کشمیرکے اکثر تعلیمی اداروں کے طلبا ء نے ہجرت کر کے شہر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کیا۔جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ کی بار بار اور غیر ضروری معطلی کے باعث جنوبی کشمیر کے مختلف ضلع اور تحصیل صدر مقامات سے تعلق رکھنے والے تاجر،طلبا اور عام لوگ طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوںنے نمائندے کو بتایا کہ گزشتہ دنوں شوپیان میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم ہوا ہے تاہم انتظامیہ نے پلوامہ کے ترال،پانپور،اونتی پورہ  علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھا ہے طلبا کی ایک وفد نے بتایا ہم امن و قانون میں مداخلت نہیں کرتے ہیں لیکن تصادم ایک ضلع میں ہوتا ہ

سوپور میں اکنامک الائنس کا قیام

سوپور//سوپور میں ایک غیرسرکاری تنظیم’سوپور اکنامک الائنس‘کا قیام میں لاکر حاجی محمداشرف گنائی کو اس کاصدرمنتخب کیاگیا۔ سنیچرکو سوپوراور زینہ گیر علاقوں سے تعلق رکھنے والے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززشہریوں نے ایک مقامی ہوٹل میں جمع ہوکر غیرسرکاری رضار کارتنظیم ’سوپوراکنامک الائنس‘کا قیام عمل میں لایا۔اس دوران حاجی محمداشرف گنائی کو الائنس کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیاگیا۔ اس موقعہ پر معزز شہریوں نے کہا کہ محمداشرف گنائی قصبہ سوپور کے لوگوں کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔نئے منتخب صدر محمداشرف گنائی نے  قصبے کے لوگوں کا اُن پر اعتماد کااظہار کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن طور تندہی سے کام کریں گے۔    

پرویز احمد کا جے کے بنک وابستگان کے ساتھ رابطہ مہم کا آغاز

سرینگر// جموں وکشمیربنک کے چیئرمین اور سرپرستِ اعلیٰ پرویز احمد نے جے کے بنک وابستگان کے ساتھ اُس رابطہ مہم سلسلے کا آغازکیا جس کے تحت تمام موجودہ اور ماضی میں بینک سے جڑے وابستگان کی دین کے اعتراف میں اُن سے گفت و شنید کی جائے گی اور اُن سے مفید مشورے لئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سنیچرکو جب بینک کے صدر دفتر پر بینک کے سابق چیئرمین محمد یوسف خان مدعو کئے گئے تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ الگ الگ روبرو ملاقات کے بعد بینک کے دونوں قائدوں نے اجتماع میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ بینک کے ساتھ اپنے جذباتی رشتے کو دہراتے ہوئے سابق چیئرمین نے اپنی چند گزشتہ خوشگوار یادوں کو بانٹا جیسے ریاست کے سرکاری ملازموں کو اس بینک سے جوڑنا، دہلی اور ممبئی میں رہایشی فلیٹوں کی خریداری اور بینک کے کاپوریٹ آفس کی تعمیر وغیرہ۔ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے

سرکار کے ذمہ واجب الادا رقومات پر الٹی میٹم

سرینگر// واجب الادا رقومات کی عدم ادائیگی کے خلاف تجارتی اتحاد کشمیر اکنامک الائنس نے حکومت کے خلاف محاز کھولتے ہوئے متنبہ کیا  ہے کہ اگر24گھنٹوں کے اندر رقومات واگزار نہیں کی گئیں تو30مارچ کو احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے گی۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن دھڑے کے صدر حاجی محمد صادق بقال نے بھی ٹھیکیداروں اور میکڈم پلانٹ مالکان کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ تاجروں کے مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس نے کہا کہ اگر24گھنٹوں کے اندر انکی رقومات کو واگزار نہیں کیا گیا تو تاجر،ٹرانسپورٹر، مٹن ڈیلرس اور شکارہ مالکان کے علاوہ دیگر تجارتی شعبوں سے وابستہ لوگ بھی انکے ہمراہ سڑکوں پر اتر کر پرامن احتجاج کرینگے۔ راج باغ چیف انجینئرنگ کمپلیکس میںکشمیر اکنامک الائنس چیئرمین محمد یوسف چاپری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ کی طرف سے پائے تکمیل تک پہنچنے والی کاموں کیلئے 15فیصد

فیس بک نے کشمیر کا علیحدہ نام لیا

سرینگر// سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک نے مختلف ممالک میں تنازعات ، کشیدگی ودیگر معاملات سے متعلق خبروں اور دیگر مواد کے 2,632 صفحات،اکاونٹس اور گروپوں کوہٹانے کاعلان کیا ہے لیکن اس نے ان ممالک جہاں سے یہ صفحات چلائے جارہے تھے کاذکر کرتے ہوئے بھارت اور کئی ملکوں کاذکر کرتے ہوئے کشمیر کانام بھی الگ سے ظاہر کیا ہے جس سے یہ تاثر پیداہوتاہے کہ کشمیر بھارت سے آزادالگ مملکت ہے ۔منگلوار کو فیس بک کی سائبرسیکورٹی پالیسی کے سربراہ نے ایک پوسٹ میں کشمیر کا بھارت سے الگ ایک ملک کے طور ذکر کیا۔فیس بک کی سائبرسیکورٹی  پالیسی کے سربراہ ناتھنین گلیچیرنے کہا’’آج ہم نے 513صفحات،گروپ اوراکاونٹس کو ایران کے ساتھ منسلک متعدد نیٹ ورکس کے ساتھ غیرمصدقہ تال میل کیلئے ہٹایا‘‘۔انہوں نے مزیدکہا،’’یہ مصر،انڈیا،انڈونیشیا،اسرائیل،اٹلی،کشمیر ،قزاقستان یامشرق وسطیٰ ا

سیاحت محکمہ کی ویب پورٹل متعارف

جموں// محکمہ سیاحت کے کمشنر سیکرٹری ریگزن سمفل نے ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں سے جڑے افراد اور انجمنوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے محکمہ کی ویب پورٹل کو متعارف کیا۔اس ویب پورٹل سے ہوٹلوں ، ٹریول ایجنسیوں اور دیگر متعلقہ افراد کو رجسٹریشن یا اس کی تجدید کے لئے آن لائن سہولیات دستیاب رہیں گی جبکہ ریاست آنے والے سیاح بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ویب پورٹل کو جموں وکشمیر رجسٹریشن آف ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ 1978 کی رو سے قائم کیا گیا ہے ۔ ویب پورٹل www.tourismjk.inکو سیکاپ نے تیار کیا ہے۔محکمہ سیاحت کی اس ویب پورٹل سے متعلقین کو تمام سہولیات دستیاب رہیں گی اور اس ویب پورٹل پر مختلف معلومات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ توقع ہے کہ اس ویب پورٹل کی مدد سے مختلف سرگرمیوں میں لگنے والے وقت کی بھی کافی بچت ہوگی۔آن لائن رجسٹریشن سے جہاں خدمات کے معیار میں بہتری آنے کی امید ہے وہیں اس پر آنے والے خرچے میں بھی ک

۔'یامحا کی نئی پیش کش

سرینگر//یامھا کی مسلسل کوششوں کے بعدزیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ اورزیادہ سے زیادہ متحرک اور متاثر کن ڈرائیونگ سے لیس ایک اور موٹر سائیکل متعارف کیا ہے ۔ایک بیان کے مطابق سرینگر میں کمپنی نے اس سلسلے میںحنیف موٹرس ایم اے روڈ سرینگر کو ڈیلر شپ دی ہے اورمنفرد صلاحیت والے اس موٹر سائیکل میں بریکنگ اور رفتار کی طاقت کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل ریسنگ سیریز کے لئے ایک منفرد قسم کا موٹر سائیکل ہے۔  

واجب الادارقومات کی عدم دستیابی

سرینگر// میگڈم پلانٹ مالکان اور تعمیراتی ٹھیکداروں نے رقومات کی ادائیگی تک تعمیراتی کاموں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ تعمیراتی ٹھیکداروں کے بعد میگڈم پانٹ مالکان بھی میدان میں اترے اور تعمیراتی کاموں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میگڈم پلانٹ اونر س ایسو سی ایشن کے صدر مشتاق احمد میر،سنیئر کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ بشیر احمد خان اور شیخ باغ کانٹریکٹرس کمیٹی کے صدر تصدق حسین لاوئے نے واضح کیا کہ جب تک واجب الادا رقومات کو واگزار نہیں کیا جاتا،وہ کام نہیں کرینگے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ایک برس سے واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا ’’اپریل 2018 میں آخری بار فنڈس واگزار کئے گئے اور اس کے بعد ابھی بھی755کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہیں،جس میں خطہ کشمیر کے550کروڑ روپے کی رقم

بی ایس این ایل کا حال بے حال

سرینگر//سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل میں ٹاوروں کی رکھوالی کرنے والے ملازمین اور ان ٹاوروں کیلئے جگہ فراہم کرنے والوں کو گزشتہ8ماہ سے تنخواہوں اور کرائیوں  سے محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امن،یکسانیت اور انصاف تحریک نے فوری طور پر واجب الادا رقومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے جموں کشمیر میں بی ایس این منتظمین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان ٹاوروں کی نگہبانی کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں مستقبل میںماہوار بنیادوں پرواگزار کریں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی بہتر ا نتظامیہ اور ڈیجٹل انڈیا ہے،جہاں پر غریب چوکیدار ملازمین کی تنخواہیں8ماہ سے واگزار نہیں کی گئی،اور نا ہی ان ٹائوروں کیلئے جگہ فراہم کرنے والے مالکان کو کرایہ فرہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں کوئی بھی ایسا افسر سامنے نہیں آرہا ہے،جو ان م

بونیار اوڑی کے صارفین، مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص سروس سے نالاں

بارہمولہ//سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں متعدد دیہات کے صارفین مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص سروس پر عوام نالاں ہیں جس دوران انہوں نے متعلقہ کمپنیوں سے علاقے میں فوری طور نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ترکانجن بونیار علاقے میں بیشتر دیہات جن میں باڈین ،مدانن ،چوٹالی ،گگر ہل ،بنالی ،دارکنجن اور سلاسن کے علاوہ دیگر کئی دیہات میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی لوگوں مواصلاتی نظام کی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے مذکورہ دیہات کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔انہوں نے بتایا کہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر ان دیہات کو نذانداز کیا گیا ہے اور آج تک علاقے میں سگنل ٹاور نصب نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا ہے کہ اگر چہ کمپنیوں نے ترکانجن میں ٹاور نصب کئے ہیں تاہم اس کے جو اپر بلٹ کے دیہات ہیں کو سگنل نہیں پہنچ پاتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو فو

چیمبراورآرپارتاجر وفدصوبائی کمشنر سے ملاقی

سرینگر//کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آرپارتجارت سے وابستہ تاجروں کے ایک وفدنے صوبائی کمشنر بصیراحمد خان کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران گزشتہ پندر روز سے کمان پل کو ہوئے نقصان سے معطل آرپار تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تقریباًتین سوتاجروں اور ہزاروں کنبوں جو اس تجارت سے منسلک ہیں ،تجارت کی معطلی سے متاثر ہیںاور اُ ن کا تازہ مال خراب ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کاسامنا ہے ۔صوبائی کمشنر نے موقعہ پر ہی ڈپٹی کمشنر بارہمولہ جو اس تجارت کے نوڈل افسر بھی ہیں ہدایت دی کہ وہ زیروپوائنٹ پر ایک ہنگامی میٹنگ کاانعقاد کرایں تاکہ تجارت کی بحالی کیلئے اس پل کی مرمت کی جائے۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق کی قیادت میں وفد نے صوبائی کمشنر کی کاوشوں کی ستائش کی ۔   

بالی وڈ فلم ’نو فادرس ان کشمیر‘

 سرینگر //فلم میکر وڈائریکٹر اشون کمار نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ نئی نسل حل کرے گی ۔اُن کی ایک فلم جس کی تھیم  ہے کا خیال ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل صرف تعلیم یافتہ اور نوجوان نسل ہی کر ا سکتی ہے کیونکہ وہ تعصب کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں ۔دو بار نیشنل ایورڈ حاصل کر چکے فلم اداکار وڈائریکٹر کا خیال ہے کہ 14فروری کو پلومہ میں ہوئے حملے جس میں 40سی آر پی ایف اہلکاروہلاک ہوئے تھے تنازعہ کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلے ایسے بچے حل نہیں کر سکتے ہیں جو بندوق اٹھاتے ہیں پتھر پھینکتے ہیں یا پھر دیگر غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیتے ہیںبلکہ کشمیرکامسئلہ آج کے نوجوان حل کریں گے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کے نوجوان ہی کشمیرمسئلے کوحل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جونوجوان 20یا30سال کی عمرکے ہیں ،اسکول وکالج جاتے ہیںیاکہ جوملازمت کرتے ہیں،وہ تقسیم ملک کاصدمہ لئے

بیروہ بڈگام میں جے کے بینک کی نئی عمارت اور اے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر// بیروہ بڈگام میں جے کے بینک نے ایک ہائی ٹیک اور جدید سہولیات سے لیس نئی برانچ عمارت  اور ATMکا افتتاح کیا۔ نئی برانچ عمارت کا ا فتتاح کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ عبد الرشید شگن نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک ریاست کے لوگوں کی محنت کی کمائی اور اُنکی جمع پونجی کا ایک معتبر ترین امانت دارادارہ ہے نیزریاست کی اقتصادی و سماجی ترقی کا آئینہ ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پربینک کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ کے علاوہ زونل ہیڈ بڈگام سید رئیس مقبول، کلسٹر ہیڈ بڈگام شبیر احمد اور کئی معزز شہری و کاروباری اشخاص اور بینک کے دیگر افسراں بھی موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطبے میں ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ نے کہا کہ بیروہ کی مذکورہ برانچ 47سال پرانی برانچ ہے اور سال 1972میں جب اس علاقے میں پہلی مرتبہ جے کے بینک کی یہ برانچ چالو گئی ہے تب یہ اس بینک کی محض 35ویں برانچ تھی۔آج جب ہم اس برانچ کو

بڈگام میں سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم

بڈگام//سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں آج ایک روزہ کسان میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری محکموں ایجنسیوں اوردرجنوں پرائیویٹ تاجروں نے اپنے سٹال قائم کئے تھے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اورسرکاری سکیموں کے بارے میں شرکاء کو جانکاری فراہم کرسکے۔میلے میں ضلع بھر کے سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ناظم زراعت کشمیر سید اعجاز الطاف اندرابی اورسی جے ایم بڈگام کے ہمراہ مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اورسکیموں اور مصنوعات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میلے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے مہمان ِخصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوںنے کسانوںپر زوردیا کہ وہ سرکاری سکیموں سے بھرپور استفادہ کرکے اپنی زرعی سرگرمیوں اور آمدن میں اضافے کو یقینی بنائیں۔  

کولگام کے سریکلچر سے جُڑے کسان جانکاری دورے پر روانہ

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے کل سریکلچر نے جُڑے 25کسانوںکے ایک گروپ کو ایک روزہ جانکاری اورتجرباتی دورے پر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائیریکٹر سریکلچر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔دورے کا اہتمام ڈسٹرکٹ سریکلچر آفس کولگام نے مرکزی معاونت والی سکیم آتما کے تحت کیا۔دورے کے دوران کسان سینٹرل سریکلچر ریسرچ ٹریننگ انسٹچیوٹ پانپور،کے وی کے یونٹ پومبئی اورضلع کے دیگر کامیاب یونٹوں کادورہ کررہے ہیں۔  

ناظم باغبانی سے فروٹ گرورس کے وفود ملاقی

سرینگر /باغات اور درختوں کا ہمہ وقت خیال رکھنے پر زور دیتے ہوے ڈائریکٹرہارٹی کلچرکشمیر ومشن ڈائریکٹراعجازاحمدبٹ نے کہا کہ ہمیں معیاری اورزیادہ پیداواردینے والے میوہ داردرختوں کواولین ترجیح دینی چاہئے ۔ باغبانی صنعت سے جڑے مختلف طبقوں کے نمائندوں کیساتھ ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے فروٹ گروورس اورمیوہ سیکٹرسے جڑے معاملات کوزیرغورلایا۔ناظم باغبانی نے میٹنگ کے دوران بتایاکہ محکمہ باغبانی کی یہ کوشش ہے کہ کشمیروادی میں اس صنعت کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیساتھ ساتھ میوہ صنعت سے وابستہ مختلف طبقوں کے مسائل اورمشکلات کاسدباب کیاجائے ۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ ہمیں اپنے اہداف کوملحوظ نظررکھ کراپنی ذمہ داریوں اورول کونبھاناچاہئے ۔  

تازہ ترین