زرعی شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست: سیتا رمن

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دیہی شعبوں میں اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے ، زاعت اور اس سے متعلق شعبوں کی ترقی کے ذریعے بے روزگاری دور کرنے اور غریبی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ زرعی شعبے کے چیلنجز حکومت کی ترجیحات میں اول ہیں۔ محترمہ سیتارمن نے یہاں زراعت اور دیہی ترقیات کے نمائندوں کے ساتھ بجٹ سے قبل چرچا میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے اس دوران دیہی ترقی کے شعبوں کے مالی اور سماجی انفراسٹکچر پر زور دیا اور کہا کہ بے روزگاری اور غریبی کے خاتمے کے لیے زراعت اور اس سے سے متعلق غیر زرعی شعبے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ملک کے ہر شعبے کی حصہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سبھی کو لاحق تشویش و فکر کو اس میں شامل کیا جا سکے گا۔ زرعی شعبے کے چیلنجز موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔محترمہ سیتارمن نے سمندری وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ل

بنک چیرمین کی برطرفی کاطریقہ کار صحیح نہیں تھا

سرینگر //جموں وکشمیر بنک کے سابق چیرمین محمد یوسف خان نے سرکار کی جانب سے بنک چیرمین کی برطرفی کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ حالات کے ساتھ نمٹنے کیلئے دوسرا طریق کار بھی اختیار کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے حالیہ کارروائی سے بنک کے مستقبل کو شدید دھچکا لگا ہے جس کی تلافی ایک کٹھن کام ہے۔انہوں نے سرکار اور بنک انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے انہیں اعتماد میں لیں۔  جموں وکشمیر بنک کے سابق چیرمین محمد یوسف خان نے جموں وکشمیر بنک سے جڑے تازہ تنازعے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے اِسے بدقسمتی سے تعبیر کیا ۔سابق چیرمین نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سرکار کی جانب سے بنک چیرمین کی ہنگامہ خیز برطرفی بدقسمتی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکار نے چیرمین کی برطرفی سے متعلق جو طریقہ کار اپنایا ،وہ شایان شان نہیں تھا ب

علاقائی دیہاتی بنک کے پنشنروں کی پریشانی ختم

سرینگر // ایک اہم پیش رفت کے طور پر علاقائی دیہاتی بنک نے حکومت ہند کی ہدایات پر اپنے ریٹائیرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔چنانچہ عید کے مبارک موقع پر پنشن کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک158ملازمین کے حق میں 59لاکھ کی پنشن گذشتہ ماہ واگزار کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس پنشن کا اطلاق 4جنوری 2018 سے ہو گا ۔ اس حوالے سے منگل 11جون کو برزلہ باغات میں واقع بنک کے صدر دفتر میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس میں باضابطہ طور پر سبکدوش ملازمین کو پنشن ادائیگی کے آڈر سونپے گئے۔ تقریب میں NABARD کے ڈپٹی جنرل منیجر قمر جاوید اور بنک کے سابق چیئرمین احمد اللہ ٹاک مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین ارشد حسین نے صدارت کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان کی برادری اب نئے سرے سے بنک کا حصہ بن گئی ہے، لہذا انہیں بنک کے فروغ و ترقی کے س

تازہ ترین