تازہ ترین

مویشیوں اور بھیڑ بکریوں کو لانے لے جانے کا عمل

 سر ی نگر//ریاستی حکومت مرکزی پشو و پالن ، ٹرانسپورٹ قوانین کے مطابق مویشی ٹرانسپورٹ قوانین کا از سر نو جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مویشی کو کم جگہ میں سامان ڈھونے والے ٹرکوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لیا جاسکتا ہے اور مویشیوں کو مناسب جگہ والی گاڑیوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ویٹرنری ماہر بھی ایک واضع سند جاری کرسکتا ہے کہ یہ پشو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کے لائق ہے کہ نہیں اور یہ کہ مویشی مختلف آرائشوں اور بیماری سے مبرا ہے ۔یہ سند نہ ہونے کی بنا پر ٹرانسپورٹر کو یہ مویشی ایک جگہ سے دوسر ی جگہ پہنچانے سے انکار کرنا چاہیئے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مویشیوں کو گاڑیوں میں لوڈ او

نوین کمار چنئی میں صنعت کاروں سے ملاقی

چنئی//پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت اور سیاحت نوین کمار چودھری نے چنئی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے دفتر میں صنعت کاری شعبے سے جُڑے درجنوں افراد سے تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے ریاست میں صنعتی منظرنامے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ریاست میں صنعت کاری کی گنجائشوں کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے سٹیٹ انڈسٹریل پالیسی کو بھی اُجاگر کیا اور آنے والے سرمایہ کاری سمٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔موصوف نے جنوبی بھارت خاص کر تامل ناڈو میں کشمیری سیاحت سے جُڑے افراد سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ یہ میٹنگ چنئی ٹوراِزم دفترنے منعقد کی تھی جس میں چنئی میں سیاحت شعبے سے جُڑے معروف افراد ،چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مدھوراٹریول سروس پرائیویٹ لمٹیڈ وی کے بالن ، منیجنگ ڈائریکٹر پروین ٹریولز محمد افضل ، چیئرمین پی اے اے آئی شمالی زون شاہ الحمید ، ڈائریکٹر الاو احد ٹریولز پرائیویٹ لمٹیڈ اور دیگر ٹریول ایجنٹوں نے ش

ادھمپور میں جے کے بینک کے دو نئے اے ٹی ایم شروع

سرینگر//  گاہکوں کی آسائش کا خیال اور اپنی خدمات کا دائرہ ریاست کے ہر کونے میں وسیع تر بناتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے جموں خطے کے تیسرے بڑے قصبے ادھمپورمیں  دو نئےATM عوام کے نام وقف کئے۔بینک کے ان دو نئے اے ٹی ایمز کا افتتاح بینک کے پریزیڈنٹ غلام محمد صادق نے بینک شاخوں سے دور کلر اور امراہ موہر علاقوں میں کیا۔ ان کے ہمراہ بینک کے وائس پریزیڈنٹ وبھاکر کھجوریہ، شریش شرما اور زونل ہیڈ آنند پال سنگھ تھے ۔ اس موقع پر بینک کے کئی دیگر افسراں اور معزز گاہک بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے صدر غلام محمد صادق نے اس موقع پر کہا کہ اپنے کسٹمروں کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کاری سے م