تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے4اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے4اضلاع میں پر امن ماحول کے دوران اچانک انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا جس کے نتیجے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ادھر اچانک سروس کو بند کرنے کی وجہ سے عوام تذبذب کے شکار ہو گئے۔جنوبی کشمیر کے عوام نے بار بارموبائیل انٹرنیٹ سروس کو معطل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔جنوبی کشمیر کے 4اضلاع جن میں پلوامہ ،شوپیان ،کولگام،ااننت ناگ میں جمعہ کے روز دن بارہ بجے موبائیل انٹر نیٹ سروس کو معطل کیا گیا حالانکہ ان چاروں جنوبی اضلاع میں صورتحال پر امن تھی۔اعجاز احمد میر نامی ایک نوجوان نے بتایا علاقے میں انٹرنیٹ اکثر بند رہتا ہے خاص کر وہ بھی جب علاقے میں کسی جگہ فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ جاری ہوتی ہے تاہم جمعہ کو پورے جنوبی کشمیر میں پر امن ماحول میں سروس کو بند رکھا گیا ۔علاقے کی آبادی جن میں خاص کر طلبا ،تاجر برادری اور صحافت سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ انہ

ہندواڑہ میں جے کے بینک اے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر// اپنے گاہکوں کو جدید بینکنگ خدمات میسر رکھنے کا وعدہ نبھاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ میں ایک نیااے ٹی ایم  عوام کے نام وقف کیا۔ اے ٹی ایم کا افتتاح مشترکہ طور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ فاروق احمد وانی اور بینک کے زونل ہیڈ کرن جیت سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر پولیس اوربینک کے کئی سینئر افسراں اور بینک کے کئی معزز گاہک بھی موجود تھے۔ سول سوسائٹی کے نمائندے حبیب اللہ شیخ  نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے زونل ہیڈ نے اس موقع پر کہا کہ اپنیصارفین کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کاری سے متعارف کرانا جے کے بینک کا  فرض اولین ہے ۔ اس نئے اے ٹی ایم سمیت اب ملک بھر میںج

نوجوانوں کو روزگار لینے نہیں، دینے والے بنانے کی کوشش: نرملا

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو کہا کہ بجٹ میں کئے گئے التزامات کا مقصد کاروبار کو آسان بنانا اور میک ان انڈیا کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کا نوجوان روزگار لینے والا نہیں بلکہ روزگا ر دینے والا بن سکے۔محترمہ سیتارمن نے لوک سبھا میں مالیابی بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سب کو راحت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسٹارٹ اپ کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ رہائشی املاک کی راحت دینے کے لئے مستحق اسٹارٹ اپ کو دو برس کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار کو آسان بنانے اور میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لئے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں۔ یہ اقدامات نوجوان طبقہ کو انٹرپرینر شپ کے شعبہ میں آگے بڑھانے کے لئے کئے گئے ہیں۔اس کے تحت نوجوانوں کے لئے کاروبار آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ نوجوان روزگار لینے والوں کی قطار میں کھڑا نہیں ہو بلکہ آئندہ وقت میں یہ روزگار دینے کی حا