تازہ ترین

رزقِ حلال

 اللہ  تعالیٰ کا بے پایاں فضل و احسان ہے کہ ہمیں اسلام کی نعمت سے نوازا ہے اور خاتم النبیین محمد رسول اللہ ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ ٔ حیات ہے۔ اس کی تعلیمات بالکل سادہ ، آسان اور فطرت کے عین مطابق ہیں۔ نزولِ کتاب اور قبل از بعثت رسول اکرم ﷺ دوسرے مسائل کی طرح حلال وحرام کا ایک معاملہ بھی تھا جس نے لوگوں کو اُلجھا رکھا تھا۔ کیا حلال ہے اور کیا حرام ہے ؟ جائز کیا ہے اور ناجائز کیا ہے؟ اسلام آیا تو یہ تمام گتھیاں سلجھ گئیں۔ حلال و حرام واضح ہوگیا۔ انسانی مداخلت ختم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جس چیز کو حرام ٹھہرایا وہ قطعی اور دائمی حرام ہے۔ کتاب کی تشریح نبی اکرم ﷺ کی تئیس 33 سالہ حیات نبوی ﷺ ہے۔  تحلیل و تحریم کا حق: اسلام نے یہ اصول قائم کیا ہے کہ تحلیل و تحریم کا اختیار کلی صرف اللہ کو حاصل ہے۔ کسی عالم ، راہب، درویش ، حکمران یا عام