تازہ ترین

خطہ چناب میں تازہ برفباری سے زندگی مفلوج

بانہال //خطہ چناب کے چاروں اضلاع میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بالائی علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ بانہال ، کھڑی ،مہو منگت ، نیل اور پوگل پرستان کے بالائی علاقوں میں منگل کی رات سے ایک فٹ کے قریب  تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے پچھلے دوہفتوں سے برفباری کا سلسلہ دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں آباد ہزاروں لوگوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ تحصیل کھڑی ، پوگل پرستان ،رامسو ، گول سنگلدان ، راجگڑھ وغیرہ کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پچھلے ایک مہینے سے بجلی ، پینے کے پانی ، ادویات ، تیل خاکی اور راشن کی عدم دستیابی کا سامنا ہے جبکہ بھاری برفباری کی وجہ سے برف سے ڈھکے علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی پچھلے ایک مہینے سے بند پڑی ہیں جن میں کھڑی مہو منگت ، کھڑی۔ ترگام ترنہ ، چملواس نیل اور گول کی کئی رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامی

بھلیسہ بنیادی سہولیات کیلئے ترساں

بھلیسہ//بھلیسہ کی عوام کودرپیش مختلف مسائل کو اُجاگر کرنے اور میڈیا کے ذریعہ اپنی آواز گورنر انتظامیہ تک پہنچانے کے مقصد سے بھلیسہ کے متعدد معززین اور سماجی کارکنان نے پریس کلب جموں میں بُدھ کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔محمد اقبال ملک ریٹائرڈ انسپکٹر اور الحاج عبدالغنی متو ریٹائرڈ لیکچرر کی قیادت میں مظاہرین جن میںصبح پریس کلب پہنچے اور وہاں اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنے مطالبات اور مسائل رکھتے ہوئے گورنر انتظایہ سے اپیل کی کہ اُن کے مطالبات کو  پورا کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز مین کہا گیا ہے کہ اس موقع پر الحاج غلام نبی وانی،اسحق رشید ملک،تسلیم جاوید وانی،عاشق ملک،اشتیا ق نیائک اورنفیس احمد نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بھلیس ضلع ڈوڈہ کا ایک پسماندہ ترین سب ڈویژن ہے جہاں لوگ آج بھی بنیادی

بھلیسہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

بھلیسہ//گذشتہ چند ماہ سے پورے بھلیسہ میں بجلی کی آنکھ مچولی لوگوں کے لئے باعثِ پریشانی بنی ہوئی ہے اور حکومت اور متعلقہ حکام کے حکام کے تئیں عوام الناس میں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بھلیسہ کے بہت سارے معززین اور سیاسی و سماجی کارکنان نے کہا کہ بجلی کی بار بار کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے وہ تنگ آ چکے ہیں اورعوام کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے یہ ذہنی کوفت کا ذریعہ بن گئی ہے۔سابق سرپنچ تیندلہ پنچائت لیاقت علی شیخ،کانگریس لیڈر ان مشتاق احمد ملک،مسرت حسین نیائک و جاوید اختر وانی،نیشنل کانفرنس بلاک صدر محمد حنیف ملک،سابق سرپنچ الطاف حسین ملک،سابق سرپنچ بدھلی پنچائت یونس رشید ملک،بی جے پی لیڈر جاوید زرگر، سرپنچ پنچائت بٹیاس ارشاد احمد وانی،پی ڈی پی یوتھ لیڈر وصیت ٹاک،سابق سرپنچ چوہدری عبدالطیف بانیاں،موجودہ سرپنچ بدھلی پنچائت دانش ملک وغیرہ کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی ج

کشتواڑ کے وکلا ء کیلئے تربیتی پروگرام

کشتواڑ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA)  کی جانب سے ضلع کشتواڑکے ریٹرینروکلاء ،پیرا لیگل والینٹرز(PLVs)  اور ضلع کے محکمہ ڈاک کے اہلکاروں کیلئے بدھ کے روز تربیتی کم اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں محکمہ ڈاک کے دور دراز علاقوں جیسے کہ دچھن ،مڑواہ، واڑون ،پاڈر ،بونجواہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اورینٹیشن پروگرام زیر رہنمائی چیئرمین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کشتواڑ ایس سی کٹل منعقد کی گئی ،جس کی قیادت سیکرٹری ڈی ایل ایس اے توصیف احمد ماگرے نے کی۔تربیتی پروگرام کا مقصد ریٹرینر وکلاء /پی ایل وئیز و محکمہ ڈاک کے اہلکاروں کو غیر رسائی والے علاقوں میں مقدمہ بازوں کی طرف سے معاملات دائر کرنے کے سلسلہ میں تربیت دینا تھا ۔شرکا کو برفانی علاقوں میں معاملات بذریعہ ڈاک دائر کرنے کی تربیت دی گئی۔شرکا کو محکمہ ڈاک کی جانب سے خدمات پیش کرنے کا استعمال کرنے کی بھی تربیت دی گئی،تاک

روڈ سیفٹی ہفتہ : محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام طبی وبیداری کیمپ

 رام بن //موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ڈرائیوروں ، کنڈکٹروں اور کیو آر ٹی و دیگر رضاکاروں کیلئے ضلع کے بس اسٹینڈ میں روڈ سیفٹی ہفتہ کے تیسرے روز ایک بیداری پروگرام ،،گروپ مباحثہ کے ساتھ ساتھ ایک طبی چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی انیتا شرما مہمان ذہی وقار تھی۔اسسٹنٹ ریجنل ٹراسنپورٹ افسر رام بن محمد سلیم ،ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اقبال بٹ، ڈپٹی ایس پی اصغر ملک،فوجی افسروں ،ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے اور پولیس ، ایم وی ڈی، صحت و دیگر محکموں کے اہلکاروں کے علاوہ شہریوں کی ایک تعداد نے بھی اس میں شرکت کی۔ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسا کیمپ منعقد کرنے کا مقصد نوجوان پیڑھی کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینا ہے،تاکہ سڑک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ایس ایس پی نے ڈرائیوروں خصوصاً نوجوانوں سے شراب پی

رام بن میں عوامی رسائی کی سہ روزہ مہم اختتام پذیر

رام بن //رام بن میں بدھ کے روز سہ روزہ عوام کی رسائی معہ بیداری مہم اختتام پذیر ہوئی ہے۔مہم کے آخری روز ریجنل اوٹ ریچ بیو رو ،وزارت اطلاعات و نشریات ،بھارت سرکار یونٹ ڈوڈہ کی جانب سے منشیات کی لعنت کے خلاف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن میں  ایک مباحثہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ایس پی اصغر ملک ،سی پی او جسونت سنگھ ایس ایچ او وجے کوتوال و دیگر افسر و ں نے بطور ریسورس پرسن اس میں شرکت کی۔گی ڈی سی و رام بن کے متعدد سکولوں کے 15 طلاب نے مباحثہ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر سی ایم او نے طلاب کو منشیات سے دور رہنے پر زور دیا،تاکہ سماج سے منشیات کی بدعت کا خاتمہ ہو سکے۔ریسورس پرسن نے بھی موضوع پر اپنی توجہ مرکوز کیاور منشیات کی لعنت کے مختلف مرحلوں اور صحت و سماج اور پروئیویٹ زندگی پر اسکے مضر اثرات کی جانکاری دی۔دریں اثنا منشیات کی

صحافیوں اور رضاکاروں کو سویپ کے تحت جانکاری فراہم

کشتواڑ//رائے دہندگان میں انتخابی خواندگی پھیلانے کے مقصد سے بدھ کے روز یہاں میڈیا اہلکاروں، سول سوسائٹی ممبران اور این جی اوزکیلئے سویپ کے تحت ایک تربیتی و  بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع الیکشن افسر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں ،کی نگرانی میں بدھ کے روز یہاںایک پروگراام کا اہتمام کیا گیا۔شرکا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین EVM)  )اور ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹرائیل مشینوں (VVPAT)کے چلانے کے طریقہ کار اور متعدد مراحل کی جانکاری پوری طرح سے حاصل کرنے کو کہا۔نوڈل افسر سویپ ، ڈی پی او کشتواڑ نے شرکا کو سویپ پروگراموں ، ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1950اور www.nvsp.in ویبسائٹ کے متعلق جانکاری دی اور شرکا سے یہ عام لوگوں میں پھیلانے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر موجود دیگران میں اے ڈی سی پون کمار پریہار، اے سی ڈی انیل کمار چنڈیل، تحصیلدار شو

سرپنچوں و پنچوں کیساتھ پولیس کا اجلاس

رام بن //نو منتخب سر پنچوں وپنچوں اور پولیس کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار منعقد کیا گیاجس میں منشیات کی بدعت، روڈ سیفٹی، کئیرئیر کونسلنگ، سپورٹس انفراسٹریکچرسمیت متعدد سماجی و دیگرمدعے زیر بحث آئے۔سرپنچوں او رپنچوں کے علاوہ اجلاس میںچندر کوٹ اور کنفر پنچایتوں ،ایس ایچ او چندر کوٹ عابد حسین بُخاری نے بھی شرکت کی۔پولیس افسران نے تمام شرکا کو حال ہی میں منعقدہ پنچایتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں عام لوگوں اور سماج کے فائدے کیلئے اپنی ذمہ واریوں کو بخوبی انجام دینے کی اپیل کی ۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ جب بھی انہیں پولیس کے تعاون کی ضرورت ہوگی ،تو پولیس اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گی۔اجلاس کا اختتام ایس ایچ او چندر کوٹ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔  

مزید خبرں

ڈگری کالج چھاترو کے نوڈل آفیسر انڈین نیشنل اولمپییاڈ ایگزمنیشن کیلئے مدعو محمد اسحق عارف بھلیسہ//گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر عاشق حسین کو ’’ہومی بھابا سینٹر آف سائنس ایجوکیشن(HBSCE) کی طرف سے نیشنل سینٹر آف دی ٹاٹا انسٹی چیوٹ آف فنڈا مینٹل ریسرچ(TIFR)ممبئی میں منعقد ہونے والے Indian National Olympiad Examination  کے لئے مدعو کیا گیا ہے نیز اُنہیں Evaluation Boardمیں بھی شامل کیا گیا ہے۔اس انٹرنیشنل Olympiadمومنٹ کا مقصد پوری دُنیا کے سیکنڈری اور ہائر اسکنڈری سطح کے سائنس اور ریاضی کے ذہین ترین طلباء کی صلاحیتوںکو مزید نکھارنے کے لئے اُنہیںاکٹھا کر نااور اعلیٰ ترین سطح پر اُن کے درمیان ایک دوستانہ Compietion کا انعقاد کروانا ہے جس کے لئے HBSCEملک کا نوڈل سینٹر ہے۔ڈاکٹر عاشق حسین ریاست کے واحد ماہرِ تعلیم ہیں جن کو اس پروگرام کے لئے مدعو