تازہ ترین

خطہ چناب میں برفباری کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹنے سے لوگوں میں دہشت

 رام بن  محمد تسکین   ضلع رام بن کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے اور پہاڑوں پر 10فٹ تک برف جمع ہو گئی ہے ۔ کھڑی مہو منگت ، ترگام ، چیر واڑی ، نیل پوگل  پرستان ، سینابتی اور گول کے بھیم داسہ ، گوئی ، داچھن اور ڈیڈہ  کے بیشتر علاقوں میں رہائشی مکانوں کی پہلی منزلیں مکمل طور سے بھاری برف کے نیچے دبی ہیں اور تین سے چار فٹ کی تازہ برفباری کے بعد ان علاقوں میں زمین پر سات سے دس فٹ برف جمع ہے اور معمولات کی زندگی مفلوج ہے ۔کھڑی کے منگت میں مصرہ بیگم بیوہ جمال لدین شیخ ، بشیر احمد ولد عبداللہ شیخ ، محمد اقبال ولد جمال الدین شیخ  جبکہ ترگام میں محمد عبداللہ ولد عبدالرزاق گونز ٹاپ ترگام ، قادر ولد غفار پاچھو ، عبداللہ ولد حبیب اللہ پاچھو اوڈہالہ ، غلام قادر ولد اسداللہ ڑند ، عبالغنی ولد محمدو ڑوند ، عبدالرحمان ولد عزیز ڑوند ، مشتاق احمد ولد م

ڈوڈہ میں کثیر منزلہ پولٹری فارم منہدم

ڈوڈہ //جمعرات کے روز بھاری برفباری سے قصبہ میں ایک سہ منزلہ پولٹری فارم مکمل طور سے تباہ ہو گیا ہے۔ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو کے مطابق گُذشتہ شب سے قصبہ کے مقیم احمد کے تین منزلہ پولٹری فارم کو کافی نقصان ہوا ہے۔یہ واقعہ علاقہ میں بھاری برفباری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔تاہم ، پولٹری فارم کے مالک مقیم احمد نے الزام لگایا ہے کہ پولٹری فارم کی عمارت پی ایم جی ایس وائی کی غفلت شعاری سے ہوئی ہے،جنھوں نے پولٹری فارم کے نزدیک مناسب ڈرینیج کے بغیر زمین کٹائی کی ہے ،جسکی وجہ سے پولٹری فرام منہدم ہو گیا ہے ۔ اُس نے نقصان کا فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ علاقہ میں صُبح سے ہی بھاری برفباری ہوئی ہے اور 1.5فٹ برف  پہلے ہی جمع ہوگئی ہے۔    

۔2بسیں گرتے پتھروں کی زد میں

ڈوڈہ // ضلع میں بٹوت۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر اُس وقت 50 مسافر بال بال بچ گئے ،جب بالترتیب عسر اور رگی نالہ میں گرتے پتھروں کی زد میں دو بسیں آگئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ضع کے عسر علاقہ میں گرتے پتھروں کی زد میں ایک بس زیر نمبر JK-02AH 7187 آگئی ،جس سے مسافر معمولی طور سے زخمی ہوئے ۔بیان کے مطابق اسی قسم کے ایک اور واقعہ میںعسر سے7کلو میٹر کی دوری پر رگی نالہ پر ایک اور بس گرتے پتھروں کی زد میں آگئی تاہم ، خوش قسمتی سے تمام مسافر معہ ڈرائیور محفوظ ربچ نکلے لیکن بس کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔ڈپٹی ایس پی ٹریفک ڈوڈہ۔کشتواڑ سیکٹر زوہیب پاٹییگڑو کے مطابق بھاری برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ہم نے صُبح 8بجے سے کسی بھی گاڑی کو جموں یا دیگر مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی ہے اور بھاری برفباری کی وجہ سے ہم نے ٹریفک پابندیاں سختی سے لاگو کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام لنک روڈوں کو بھی کسی بھی قسم ک

درخت کی زد میں آ کر ایس پی او کا مکان منہدم

بھدرواہ //قصبہ کے چکہ علاقہ میں اُس وقت ایس پی او کا اکنبہ اُس وقت بال بال بچ گیا ،جب گُذشتہ شب برفباری کی وجہ سے ایک دیو دار کا درخت اکھڑ کر اسکے مکان پر گر گیا۔اے ایس پی راجندر سنگھ سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو اس نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ صُبح 2بجے ایس پی او فرید احمد ساکن چکہ کے مکان پر ایک دیودار کا درخت گر گیا ،جس سے مکان پوری طرح سے تباہ ہوا۔انکے مطابق ہمسایوں نے فوری طور سے کارروائی کر تے ہوئے فرید کے کنبہ کو بچایا۔ اے ایس پی نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور انکو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ سب۔ڈویژن بھدرواہ میںکافی برفباری کے پیش نظر پولیس نے عام لوگوں کے لئے ہیلپ لائن نمبرات ، ایس ڈی پی او آفس : 9906574118 ، ایس ایچ او بھدرواہ : 8803799632  ،ایس ایچ او ٹھاٹھری :9797497473، پولیس پوسٹ بھالہ ؛ 7889497815 جاری کئے ہ

پدیارنہ، کشتواڑ میں تلاوت قران کا مقابلہ

کشتواڑ//ضلع کے چنگام اور پدیارنہ مدرسوں میں تلاوت قران کاایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انڈین آرمی نے خطہ میںآپسی روا داری کو فروغ دینے اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایسے پروگراموںکے اہتمام کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کثرت میں وحدت ہمارے ملک کی عظیم خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ہی دھاگے میں باندھ کے رکھا ہے۔ایسے مقابلے منعقد کرنے سے مدرسوں کے طلاب کو فوج کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوا ۔مقابلے میں 25طلاب نے شرکت کی۔فوجی اہلکاروں نے مقابلے کے اختتام پر فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔مقامی لوگوں ،بچوں اور مدرسہ کے اساتذہ نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کی توقع کا اظہار کیا کہ ایسے مقابلوں سے خطہ میں آپسی روا داری کو فروغ حاصل ہوگا۔      

عوام کو اشیائے ضروریہ دستیاب کرائی جائیں:سروڑی

کشتواڑ//سابق وزیر ونائب صدرپردیش کانگریس کمیٹی غلا محمد سروڑی نے آج انتظامیہ پرزوردیاکہ وہ ڈودہ کشتواڑ اضلاع میں عوام کو لازمی خدمات ان کے درپہ دستیاب کرائے ،خراب موسم کے چلتے پیداشدہ صورتحال کو عوام کیلئے پریشان کن قرار دیتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قلت پائی جارہی ہے خاص طورپرراشن نایاب ہے جس کی فراہمی انتظامیہ یقینی بنائے۔سروڑی نے کہاکہ بھاری برفباری اور خراب موسمی صورتحال سے کشتواڑ وڈوڈہ اضلاع کے دیہی عوام کو مشکلات کاسامناہے۔اُنہوں نے کہاکہ عوام انتظامیہ سے آس  لگائے ہیں کہ ان کے مسائل کاازالہ کیاجائیگااور اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اُنہوں نے سرکاری راشن ڈپوئوں تک راشن پہنچائے جانے وصارفین کو مہیاکرائے جانے کی پرزورمانگ کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرکشتواڑ اور ڈوڈہ سے مانگ کی کہ وہ رابطہ سڑکوں پرٹریفک کی بحالی کویقینی بنانے کیلئے مشینری وافرادی قوت ک