تازہ ترین

محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج

گول//سب ڈویژن گول میں پی ایچ ای سے وابستہ عارضی ملازمین نے ایکسن پی ایچ ای کٹھوعہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے اس موقعہ پر نہتے ملازمین کے ساتھ زور و دبرستی و زیادتی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور انتظامیہ نے غریب ملازمین کے نہ صرف ضمیر کا سودا کیا ہے بلکہ ان کے اہل و عیال کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف سے عارضی ملازمین کئی سالہاسال سے اپنی تنخواہوںسے محروم ہیں وہیں دوسری جانب تنخواہ مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں ایک عارضی ملازمین کی اقدام خود کشی کی سزا اُسے نہیں بلکہ اُن دھوکے باز اور جھوٹے وعدے کرنے کو ملنی چاہئے جو ہر وقت جھوٹ بول کر وقت گزاری کر رہے ہیں اور غریب لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگوں کے

کشتواڑ ہسپتال میں ڈائلسز سینٹر کاا فتتاح

کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کیا جس سے ضلع میں سستی قیمتوں پر گردوں کی بیماری کا علاج ہوسکے گا۔اس سے پردھان منتری نیشنل ڈائلسز سکیم کے تحت خدمات پیش کی جائیں گی۔ایڈیشنل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد حنیف ملک، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ملک، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر یعقوب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی اتری، ایکسن آر اینڈ بی موہندر کمار کے علاوہ اس موقعہ پر محکمہ صحت کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی نے کشتواڑ کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے پہلے ضلع کے مریضوں خاص طور پر غریب طبقے کو گردے کی خرابی سے بچنے کیلئے جموں یا سرینگر میں جاکر علاج کیلئے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ ڈائلسز سینٹر بہت سے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور یہ اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں اور غریب

ڈوڈہ سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ روانہ

ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے ضلع ڈوڈہ سے حجاج کرام کا دوسرا قافلہ روانہ کیاجس میں 61حجاج اکرام شامل تھے۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ امام دین ،ایس ایس پی شبیر احمد ملک،اے سی آر ڈوڈہ قیصر احمد بھوانی ،سیول اور پولیس افسران کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے عازمین کو رخصت کیا۔ڈی سی نے عازمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں حج پر جانے کی مبارک باد دی۔انہوں نے عازمین کیلئے محفوظ سفر کی خواہش کا اظہار کیا اور ان سے اپیل کی وہ ریاست اور ضلع کیلئے امن و امان کی دعا کریں۔عازمین حج کا گروپ ڈاک بنگلہ ڈوڈہ سے سرینگر حج ہائوس کیلئے بسوں میں روانہ ہواجہاں سے وہ بین الاقوامی ائر پورٹ سرینگر سے21جولائی کو سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل 45حجاج عازمین 14جولائی کو دہلی روانہ ہوئے تھے جہاں سے وہ 16جولائی کو سعودی عرب کے لئے فلائٹ سے روانہ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ 71عازمین حجاج کا تیسرا

محکمہ جنگلات نے آئی ٹی آئی بانہال میں شجر کاری مہم چلائی

بانہال //فارسٹ ڈویژن رام بن میں گرین جموں وکشمیر مہم کے تحت ڈی ایف او رام بن انور آفتاب شاہ کی قیادت میں شروع شجر کاری مہم میں بانہال رینج کے آئی ٹی آئی بانہال واقع ہالمیدان ڈولیگام میں درخت لگائے۔ یہ مہم ریاستی گورنز کے احکامات پر ریاست گیر سطح پر شروع کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈویڑنل فارسٹ آفسیر رام بن انور آفتاب شاہ موجود تھے اور انکی موجودگی میں آئی ٹی آئی کے بچوں ، سٹاف ، پنچایتی نمائندوں ،عام لوگوں محکمہ جنگلات کے افسروں اور اہلکاروں نے شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سینکڑوں پودوں کو آئی ٹی آئی کے اطراف میں لگایا گیا۔ اس موقع ڈی ایف او رام بن نے شجر کاری اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے وہاں موجود لوگوں کو آگاہ کیا اور جنگلات اور پیڑ پودوں کے لگانے کی ترغیب دی گئی اور انکی  حفاظت کی تلقین کی گئی تاکہ آنے والی نسلوں کو موسمی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے

تیل کا ٹینکر حادثے کاشکار، ڈرائیور زخمی

بھدرواہ //ڈوڈہ میں تیل کا ایک ٹینکر حادثے کاشکار ہوگیا جس کی وجہ سے اس کا ڈرائیورزخمی ہواہے ۔5ہزار لیٹر تیل لیکر جارہا ٹینکرزیر نمبرJK02-BF - 2981 سوئیگواری ۔تھلیلہ سڑک پر حادثے کاشکار ہوکر نیچے جاگرا جس کے نتیجہ میں اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ڈوڈہ سے تئیس کلو میٹر دوری پر پیش آیا ۔اس دوران مقامی لوگوں اور پولیس نے بچائو کاروائی کرکے ڈرائیور کو اٹھاکرضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیاگیا۔ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کی مسلسل بارشوں سے پھسلن پیدا ہوا اورسڑک پر گاڑیوں کاچلنا مشکل ہوگیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ رونماہواہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیوروں کو ایسے موسم میں احتیاط سے کام لیناچاہئے ۔حادثے میں زخمی ہوئے ڈرائیور کی شناخت جسویندر سنگھ ساکن ٹکری اودھمپور کے طور پر ہوئی ہے ۔  

بھدرواہ سے عازمین کا پہلا قافلہ روانہ

بھدرواہ //بھدرواہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہواجس میں گیارہ عازمین شامل تھے ۔ ان گیارہ عازمین میں سے پانچ خواتین اور چھ مرد ہیں ۔اس دوران مقامی لوگوں نے انہیں رخصت کرتے ہوئے دعائوں کی درخواست کی ۔ عازمین کی روانگی کے وقت اے ڈی سی بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی، ایس پی راج سنگھ گوریہ اور ایس ایچ او غلام حسن کمال بھی موجو دتھے ۔عازمین کو منی بس کے ذریعہ سرینگر کیئے روانہ کیاگیاجہاں سے وہ ہوائی جہاز کے ذریعہ سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔اے ڈی سی بھدرواہ نے عازمین کے تئیں نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ان کے محفوظ سفر کی تمنا کی ۔انہوں نے عازمین حج سے دعائوں کی درخواست کی ۔   

صوبائی کمشنر نے رام بن میں ترقیاتی منظرنامہ کا جائزہ لیا

رام بن //صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے رام بن میں ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ ودیگر افسران بھی موجو دتھے ۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کاموں اور مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے ذریعہ مستحقین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے پر زور دیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کیلئے کئے گئے انتظامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ شاہراہ کی کشادگی کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے اور حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔   

رام بن میں ائورلوڈنگ کا سلسلہ جاری

رام بن //رام بن میں ائورلوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور خاص طور پر ٹاٹاسومو و میجک آٹوز گنجائش سے زیادہ سواریوں سے بھرے ہوتے ہیں جو سڑک حادثات کو بلاوا دینے کے مترادف سمجھاجارہاہے ۔ ضلع میں پولیس ، ٹریفک اور موٹروہیکل محکمہ ائورلوڈنگ پر قدغن لگانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایاکہ زیادہ پیسے کمانے کے لالچ میں سات سواریوں کی گنجائش والی گاڑی میں اٹھارہ اٹھارہ افراد کو بٹھایاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ائورلوڈنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اوراسی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات بھی رونماہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور ٹریفک حکام ٹریفک قوانین کی عمل داری میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ائورلوڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے پر زور دیا ۔  

لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ورک سپر وائزر ایسوسی ایشن وفد ایگزیکٹو انجینئر سے ملاقی

ڈوڈہ//لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر نیاز احمد راہی کی قیادت میں ورک سپر وائزرایسوسی ایشن نیڈ بیس ورکرز ایسوسی ایشن کے وفد نئے ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب وانی سے ملاقات کی اور محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کے طورپر مبارکباد پیش کی۔ مبارک پیش کرنے والوں میں سے نیاز احمد راہی ضلع صدر نیاز احمد اہی ہوشیار سنگھ ، صدر ملک سپروائزر ایسوسی ایشن محکمہ تعمیرات عامہ عنایت اللہ شان صدر نیڈ بیس ورکر ایسو سی ایشن اے ای غلام محمد بانڈے ، اے ڈیل ای ڈاکٹر حسین زرگر ، اے ڈی ای سریندر پریہار ، سنیل کوتوال ، سنیل چنڈیل، عاشق حسین بھورو ، سنی پرشاد، اسرار احمد جے ای اورمحکمہ کے تما سٹاف نے اور لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بزرگ لیڈر غلام حسن پانپوری، شکیل احمد دیو نے نیک خواہشات کا اظہار کرکے دلی مبارک باد دی ہے۔        

بانہال کا بیوپاری ادہمپور سے گزشتہ6روز سے لاپتہ

 پوچھ تاچھ کیلئے ایک شخص پولیس حراست میں بانہال // بانہال سے تعلق رکھنے والا بھیڑ بکریوں کا ایک بیوپاری گزشتہ چھ روز سے ادہمپور کے ٹکری علاقے سے لاپتہ ہے اور اسکی پراسرار گمشدگی نے اس کے گھر والوں اور رشتہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بانہال کی تاجر برادری اور بھیڑ بکریوں کے کاروبار سے جڑے بیوپاریوں نے اس کی گمشدگی کا معمہ فوری طور حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی صورت میں سڑکوں پر اترنے کا انتباہ دیاہے ۔ پولیس نے لاپتہ ہوئے پچاس سالہ شخص غلام رسول وانی ولد شمس الدین وانی ساکنہ ٹھٹھاڑ بانہال کے قریبی رشتہ داروں اور ساتھیوں کی شکایت پر گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرکے کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے اور ایک مشتبہ کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ لاپتہ ہوئے شہری غلام رسول وانی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ 11جولائی کو بھیڑ بکریاں خریدنے کیلئے کٹرہ چلا گیا اور 12جولائی

کشتواڑ میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ ’’چھونا ہے آسمان‘‘کا انعقاد

کشتوار// جموں کشمیر پولیس کی طرف سے ضلع کشتواڑ میں’ چھونا ہے آسمان ‘ مقابلہ کا اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائر اسکینڈری اسکول میں منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ضلع کے فنکاروں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران مختلف عمر گروپوں کے گلوکاروں نے مقابلہ میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر فوج کے9 سیکٹر کے برگیڈیر وکرم بھان مہما ن خصوصی تھے جنہوں نے فوج، سی اے پی ایف ،سول انتظامیہ اور پولیس افسران کی موجودگی میں تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر شرکت کرنے والے بچوں کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑا اور آخر پر انکا انتخاب کیا گیا۔ اس پروگرام میں ماہرین گلوکاروں کی خدمات بطور جج حاصل کی گئی جن میں ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے نسیم الحق، جبکہ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے سنجیو شرما و چندرموہن شرما شامل ہیں۔ بچوں کو 5-12 سال، 13-18 سال اور 19-25 کی عمر میں تقسیم کیاگی

بانہال میں محکمہ سائیل کنزرویشن کی شجر کاری مہم

بانہال// ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے شروع کردہ گرین جموں وکشمیر پروگرام کے تحت ریاست جموں و کشمیر میں شجر کاری مہم زورو شور کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت ضلع رام ضلع  کے کئی علاقوں میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں اور مہم مزید رفتار کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔اسی پروگرام کے تحت سوئیل کنزرویشن رینج بانہال کی جانب سے شجر کاری مہم کے تحت پرائمری سکول استان پورہ چکناڑواہ میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ شجر کاری کی اس مہم میں مقامی لوگوں اور پنچایتی نمائندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں نے جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی تلقین کی تاکہ ہدف سے سرسبز جنگلات اور ہریالی پھیل جائے ۔ اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ آرمی میجر بارہ راشٹریہ رائفلز،مقامی سرپنچ اور پنچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقامی سرپنچ

صوبائی کمشنر نے یاتریوں کیلئے لگائے گئے لنگروں کا معائنہ کیا

رام بن //صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ کے ہمراہ شاہراہ پر امرناتھ یاتریوں کیلئے قائم کئے گئے لنگروں کا معائنہ کیا ۔اس دوران دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی کمشنر نے سیکورٹی ، صفائی ، بجلی اورفائر سروس و طبی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے لنگرچلانے والوں سے کہاکہ وہ ایس او پی پر عمل پیرا رہتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔انہوں نے فوڈ سیفٹی افسران سے کہاکہ وہ لنگروں میںپکائے جارہے کھانے کے معیار پر نظررکھیں ۔انہوں نے کہاکہ لنگروں کے دوران ٹریفک کی آواجاہی کا خیال بھی رکھاجائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔اس دوران انہوں نے شاہراہ پر جاری کام کا معائنہ بھی کیا ۔  

ڈگری کالج کاستی گڑھ کا سنگ بنیاد رکھاگیا

ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے حال ہی میں منظور ہوئے ڈگری کالج کاستی گڑھ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پر ریاستی گورنر کے مشیر خورشید گنائی کے او ایس ڈی کشور سنگھ چب بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ علاقہ کی عوام کی دیرینہ مانگ تھی جسے پورا کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ گورنر انتظامیہ ریاست میں معیاری اعلیٰ تعلیم کیلئے وعدہ بند ہے اوردورافتادہ علاقوں کو خاص ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کئی ایک پہل کی ہیں جس سے یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دیگر مسائل بھی حل ہوںگے ۔ڈی سی نے کہاکہ کاستی گڑھ میں کالج کا قیام 34ہزار کی آبادی کو فائدہ دے گا۔انہوں نے بتایاکہ کالج کی تعمیر کیلئے 44کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور13کروڑ روپے سے یہ پروجیکٹ جے کے پی سی سی کے ذریعہ تعمیر ہوگ

رام بن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ایک میٹنگ منعقد کرکے ڈیزاسٹر مینجمنٹ تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ مناسب مقدار میں غذائی اجناس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کٹس ، ریت کے بیگ، ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء دستیاب رکھی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں صورتحال سے نمٹاجاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ہر طرح کی تیاریوں پہلے سے رکھی جائیں تاکہ مشکل حالات کاآسانی سے سامنا کیاجاسکے ۔انہوں نے ضلع کے نوجوانوں پر بھی زور دیاکہ وہ اس کام میں رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں ۔  

اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑ کا خصوصی اجلاس منعقد

کشتواڑ//اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک خصوصی اجلاس ضلع کشتواڑ میں منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی اور ضلع کشتواڑ میں امن وقانون، نوجوانوں کے منشیات و دیگر بے راہ روی کی جانب بڑھتے رجحان اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر غورو خوض کیاگیا۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کو مطلع کرنے کی ضرورت کے پیش نظر تحریری طور یاداشت پیش کرنے کی تجوئز منظور ہوئی جس میں ضلع کشتواڑ میں شراب نوشی و دیگر منشات کے بڑھ رہا رجحان نوجوانوں میں عام ہوتا جارہا ہے اور اسے جگہ جگہ غیرقانونی طور فروخت کیا جارہا ہے۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ کوچنگ سینٹروں کے باہر نوجوان نسل کھلے طور بے حیائی کا مظاہرہ کررہی ہے اور انتظامیہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔مقررین نے کہاکہ کوچنگ سینٹر صبح اندھیرے میں کھولے جاتے ہیں جبکہ دیر رات تک کھلے رہتے ہیں،انکے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے۔ان کاکہناتھاکہ ہسپتال عملہ کی لاپرواہی اور غفلت ش

مزید خبرں

 ڈوڈہ میں دوسری عالمی اُردو کانفرنس کے انعقاد کا اعلان  ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں شعبہ اُردو کی طرف سے رواں برس ماہ اکتوبر میں دوسری عالمی اُردو کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے بتایا کہ گذشتہ برس قومی اور بین الاقوامی کامیاب اُردو کانفرنسوں کے بعد اب ماہ اکتوبر میں ’’سماجی ، ثقافتی اور سیاسی شعور کے ارتقاء میں اُردو زبان و ادب کا کردار‘‘ کے موضوع پر کانفرنس ہوگی۔ اس کانفرنس میں ریاست جموں کشمیر، بیرونی ریاستوں اور بیرونی ممالک سے سکالر ، قلمکار، ادیب ، شعراء، محققین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران ایک عالمی مشاعرہ کا بھی انعقاد ہوگا۔ ڈاکٹر شفقت رفیقی نے کالج میں منعقد ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد اس کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر اختر حُسین صدر شعبۂ اُردو کو کانفرنس کا منتظم سیکریٹری

گول میں ضلع ترقیاتی کمشنر کادربار خواب بن کر رہ گیا

 گول//گول سب ڈویژن میں لوگوں کے بڑھتے مسائل پر عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ یہاں پر ایک عوامی دربار لگایا جائے تا کہ عوامی مسائل حل ہو۔ضلع میں ہر نئے آنے والے ڈی سی کا پہلا دربار ہوتا ہے اور آج تک کسی ڈی سی نے دوسرا دربا رنہیں کیا اور پہلے دربار میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی اب ٹھنڈے بستے میں پڑے ہوئے ہیں ۔ مقامی لوگوںنے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاںہر آنے والا نیا ڈی سی دربار کرتا ہے اور دوسرا دربار خواب ہی رہ جاتا ہے ۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے گزشتہ سال گول میں ایک عوامی دربار منعقدکیا تھا اجس دوران بہت سارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اُس کے بعد انہوںنے یہاں پر دربار نہیں کیا جس وجہ سے وہ مسائل جوں کے توں ہیں ۔ گول کی تمام سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ بازار سے نکلنے

گول پنچایت اے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

گول//گول کی پنچایت گول اے میں آیوشاآیورویدک کے تحت تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کا اہتمام سرپنچ گول اے گلزار احمد تراگوا ل نے کیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری و شہباز مرزا مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے ۔ کیمپ میں بہت سارے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مریضوں کاطبی معائنہ کیااورانہیں صحت مند زندگی بسر کرنے سے متعلق اہم مشورے دیئے ۔ اس دوران ادویات بھی مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھی گئی تھیں تا کہ تشخیص کے بعد لوگوں کو دوائی لانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیرے نے اس طرح کے مزید کیمپ منعقد کرنے کی امید کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مزید کیمپ لگیں گے تولوگوں کو راحت ملے گی ۔ اس موقعہ پر سرپنچ گول اے گلزا ر احمد تراگوال نے بتایا کہ اس طرح کے مزید کیمپ لگائے جائیں گے اور گول میں اگر چہ ایک سب ضلع ہسپتال ہے لیکن یہاں

کیشوان حادثے کے بعد بھی حکام غفلت میں

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں جہاںحادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے وہی دوسری جانب ڈرائیور ائورلوڈنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کررہے جس کے سبب ہر وقت حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اگرچہ ٹریفک انتظامیہ و پولیس محکمہ کی طرف سے مسلسل ناکے لگائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی گاڑی والے ائورلوڈنگ کرنے میں پوری طرح مصروف نظر آرہے ہیں اور حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ اگرچہ قصبہ و اس کے گردونواح میں ائورلوڈنگ میں کمی ہوئی ہے لیکن ضلع کے دورافتادہ گائوں کی طرف جانے والے روٹوں پرڈرائیور من مانے طریقے سے مسافروں کو گاڑیوں میں بھرتے ہیں اور آئے روزسوشل میڈیا پر ان گاڑیوں کی ائورلوڈنگ کی ویڈیوز و تصاویر دیکھی جاسکتی ہے جہاں مسافر نہ صرف گاڑیوں کے اندر بلکہ چھتوں اور گاڑی کے ساتھ بھی لٹکے ہوئے ہوتے ہیں،جو حادثات کو ہر وقت دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ جو کوئی بھی ائو