تازہ ترین

پڑھانے کیلئے لیکچرار نہ ٹیچر تعینات

رام بن //گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول راج گڑھ کے طلاب نے سکول میں اساتذہ اور لیکچراروں کی تعیناتی نہ کئے جانے پر محکمہ تعلیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلباء نے الزام عائد کیاکہ حکام نے اسکول کو بالکل نظرانداز کردیاہے اور مضامین کے مطابق لیکچراروں اور اساتذہ کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ آدھے سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں لیکن محکمہ ان کو پُر کرنے کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع بھر کے سکولوں میں تدریسی عملے کی شدید قلت کاسامناہے جس وجہ سے طلباء کی تعلیم بری طرح سے متاثرہورہی ہے ۔ باہر سے تعینات ہونے والے بیشتر اساتذہ ڈیوٹی جوائن ہی نہیں کرتے جو ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایاکہ لیکچراروں اورٹیچروں کی تعیناتی کا معاملہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن دفتر جموں میں زیر التوا ہے ۔

مادر مہربان کی 19ویں برسی

بانہال//نیشنل کانفرنس نے مادر مہر بان بیگم اکبر جہان کو ان کی 19ویں برسی پر سینٹرل آفس بانہال میںضلع صدر سجاد شاہین کی صدارت میںخراج تحسین پیش کیا ۔اس موقعہ پر بانہال حلقہ کے پارٹی کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔شاہین نے شیخ عبداللہ کی قید کے دوران بیگم کی سماجی ،اقتصادی تبدیلی اورجموں کشمیر کو لوگوں کو سیاسی طور با اختیار بنانے کے تاریخی رول کو یاد کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیگم نے سماج کے کمزور طبقہ کی خواتین کو با اختیار بنانے کے فروغ میں تعاون دینے کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بیگم غریبوں اور محتاجوں کی بے پناہ خدمات کیلئے ایک مثال ہیں۔اس موقعہ پر مرحومہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔اس موقعہ پر ضلع نائب صدر محمد افضل وانی،سیف الدین ڈار،محمد افضل خان،محمد امین پرے،پرویز احمد شیخ، بلاک صدورحاجی عبدالشادشان،محمد خلیل سہیل ،ریاض احمد میر،محمد اشرف نائیک ،بلاک س

نیشنل کانفرنس حمایت یافتہ کونسلرکی کانگریس میں شمولیت کادعویٰ

کشتواڑ//میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری میں بھاجپاحمایت والی کمیٹی کواُس وقت بڑادھچکا لگاجب نیشنل کانفرنس حمایت یافتہ کونسلر دلشادہ بیگم نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے بھاجپاحمایت والی ٹھاٹھری میونسپل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کونسلر نے ٹھاٹھری میں منعقد ایک تقریب میں سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اقبال تیلی، انچارج نیشنل کانفرنس ٹھاٹھری سب ڈویژن کے علاوہ متعدد سیاسی لیڈران بشمول امتیاز احمد حجام کے ہمراہ سابق وزیر وسینئر کانگریس لیڈر غلام محمد سروڑی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔کانگریس میں شمولیت کے بعد کونسلر نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ٹھاٹھری کو تحریری طورپر بھاجپا حمایت یافتہ میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری سے اپنی حمایت واپس لینے بارے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی صدر منصور احمد بٹ بھاجپاحمایت یافتہ ہیں اور نائب صدر گوروکیش گپتا بھاجپاسے ہیں۔سا

جڑی بوٹی کی بین الریاستی سمگلنگ کی کوشش ناکام

بھدرواہ //طبی لحاظ سے اہم جڑی بوٹی زخم حیات کی بین الریاستی سمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے محکمہ جنگلات نے بڑی مقدار میں یہ جڑی بوٹی ضبط کرلی ہے ۔ایک خصوصی اطلاع ملنے پر بلاک افسر حافظ ڈار نے ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر اور رینج افسر شفقت خاقان ملک کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے رات کے وقت لگ بھگ 2بج کر 30منٹ پر 650کلو گرام زخم حیات جڑی بوٹی ضبط کرلی جس کی مالیت 5.50لاکھ روپے بنتی ہے ۔اس جڑی بوٹی کو غیر قانونی طور پر ہماچل پردیش کے چمباقصبہ میں منتقل کیاجارہاتھا ۔ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر نے بتایاکہ انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ جڑی بوٹی کوپڑوسی ریاست میں سمگل کیاجارہاہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کی ٹیم نے 24بیگ ضبط کرلئے جن میں یہ چھپاکر رکھی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے سمگلروں کی ویڈیو فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جو جنگلات سے اس جڑی بوٹی کو سمگل کرتے ہیں ۔انہوں

ڈپٹی کمشنر رام بن نے ریلوے پروجیکٹ کا جائزہ لیا

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ایک میٹنگ کے دوران ریلوے پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کی ۔انہوں نے رام بن ضلع میں بن رہی ریلوے لائن کا جائزہ لیتے ہوئے کام میں تیزی لانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زمین کے حصولی کے معاملات اور دیگر اہم امور کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور موقعہ پر ہی کئی مسائل حل کردیئے ۔ انہوں نے ارکان کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ تباہ ہونے والے ڈھانچوں کی رپورٹ پیش کرے اور معاوضے کے معاملات جلد سے جلد حل کئے جائیں ۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ متاثر ہونے والے علاقوں میں پانی کی سپلائی لائن کی تعمیر کی جائے ۔اسی طرح سے انہوں نے دیگر مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔

ڈاکٹر نرمل سنگھ کا دورہ ٔبھدرواہ

بھدرواہ //ریاستی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بھدرواہ کادورہ کرکے عوامی مسائل سنے۔اس دوران انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ زیر التوا پڑے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے مقامی افسران کے ساتھ ڈاک بنگلو میں میٹنگ منعقد کرکے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر روی کمار بھارتی ، ایس پی راج سنگھ گوریہ و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔ اس موقعہ پر بھاجپا کے کارکنان نے بھی شرکت کی ۔ڈاکٹر سنگھ نے بھدرواہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مزید محنت کرکے زیر التوا پڑے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ انتظامیہ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔اس دوران کئی مسائل اجاگر ہوئے ۔اس دوران ڈاکٹر سنگھ نے بھاجپا کارکنان کے

مزید خبرں

 گلاب گڑھ کے صحت افزاء مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے  پی ڈی پی ضلع صدر کا گورنر اور سیکریٹری محکمہ سیاحت سے مطالبہ زاہد ملک مہور//پی ڈی پی کے ضلع صدر ایڈووکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک و سیکریٹری ٹور ازم سے مطالبہ کیا ہے کہ دگن ٹاپ، سونہ بھگ، آگسی، آڑیتل، کوثر ناگ، ماکھی دہار، دلانہ مال، جِج مال وغیرہ مقامات کو سیاحتی نقشہ پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے مقامات ہیں جو اپنی خوشگوار آب و ہوا اور خوبصورتی کی مثال آپ ہیں اور پتنی ٹاپ و گلمرگ وغیرہ سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار ان مقامات کو سیر و سیاحت کے نقشہ پر لاتی ہے تو اس سے ان مقامات سے منسلک علاقہ جات کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور اس پسماندہ علاقے میں بیروزگاری کافی حد تک کم ہوجاے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقامات کو سیر و سیاحتی درجہ ملنے سے ن