تازہ ترین

۔1931کے شہداء ریاست کے اصلی ہیرو:سروڑی

کشتواڑ//سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈر وکرم ادتیہ سنگھ کے یوم شہداء سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شخص کی جانب سے کوئی بیان آئے تو اس سے کانگریس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اپنے لیڈران کو کانگریس سنجیدگی کی تلقین کرتی ہے ۔سروڑی نے اس ضمن میں شہداء کی قربانیوں کو جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سنہرا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جس میں مذہب ، ذات اور خطے کا تصور نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے عزت اور وقار کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانیاں دیں اور 1931کے شہداء نے ایک جمہوری اور بہترین نظام کے خواب دیکھے جس کی خاطر انہوں نے جانوں کی قربانیاں دے دیں۔موصوف نے کہا کہ اب یہ ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ریاست میں در پیش چیلنجوں کا سامنا کریں۔قبل ازیں سروڑی نے

کشتواڑ میں ٹیوشن کلاسز کا اہتمام

کشتواڑ//ضلع کے طلاب کے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لئے فوج کی جانب سے چوتھی سے گیارہویںجماعت کے طلاب کی مدد کیلئے ضلع کے سوندرعلاقہ میں2ماہ کیلئے 15جولائی سے لے کر 15ستمبر تک ٹیوشن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تاکہ طلاب آنے والے سیشن اور بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ان کلاسوں کو منعقد کرنے کا مقصد طلاب کو ریاضی اور سائنس مضامین میںبہتر کار کردگی دکھانا ہے اور ان علاقوں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔اس پروگرام سے علاقہ میں ماضی میں بھی مثبت نتائج بر آمد ہوئے ہیںکیونکہ دور افتادہ علاقہ کے طلاب کو متعدد سکولوں کے اساتذہ کی پینل سے تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ فراہم ہوا، جس سے انہیں اپنے تعلیمی معیار میں بہتری کا موقعہ فراہم ہوا۔مقامی لوگوں اور طلاب نے فوج کی جانب سے کی گئی ان کاوشوں کی ستائش کی۔

گریجویٹ انجینئرز ایسو سی ایشن نے میمورنڈم ڈی سی رام بن کو پیش کیا

رام بن //آل جموں و کشمیر گریجویٹ انجینئرز ایسو سی ایشن کی سٹیٹ جوائنٹ کمیٹی نے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر رام بن کو پیش کیا ۔تنظیم کے ضلع صدر انجینئر وید سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ سے ملاقات کرکے انہیں یاداشت پیش کی اور مطالبات جلد سے جلد پور ے کرنے پر زور دیا۔ یہ یاداشت ریاستی گورنر کے لئے پیش کی گئی ۔وفد کے ارکان نے کہاکہ ڈاکٹروں کی طرز پر انہیں بھی ہر سطح پر فائدہ دیاجائے ،تمام خالی پڑی اسامیوں کو پُر کیاجائے ،جونیئر انجینئروں کی تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے اورگریڈ میں اضافہ کیاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایاکہ ان کے مطالبات گورنر کے نوٹس میں لائے جائیں گے ۔

کرشی وگیان کیندراکی طرف سے یک روزہ بیداری کیمپ

بھدرواہ //شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز و ٹیکنالوجی جموں کے کرشی وگیان کیندراڈوڈہ کی طرف سے ’’انٹیگریٹیڈ ویڈ اینڈ پیسٹ مینجمنٹ‘‘کے موضوع پر یک روزہ بیداری پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران محکمہ زراعت کے عملے کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر اے ایس چاڑک، ڈاکٹر نریندر پال ، ڈاکٹر جی این جھا، ڈاکٹر نیرج کوتوال وڈاکٹر روہت شرما کی طرف سے محکمہ کے عملے کو موضوع کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ جدید تیکنک اپناکر فصلوں کو فروغ دیاجاسکتاہے ۔اس دوران سوالات و جوابا ت کا سیشن بھی ہو ا۔

گوہا مرمت میں پولیس ۔پبلک میٹنگ منعقد

ڈوڈہ //عوام کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے اور ان کے مسائل سننے کے مقصد سے ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے گوہا مرمت میں پولیس ۔پبلک اجلاس منعقد کیا ۔ان کے ہمراہ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر منوج کمار ، انچارج پولیس پوسٹ سب انسپکٹر محمد رمضان بھی تھے ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کرکے اپنے مسائل اجاگر کئے ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ بجلی کی طرف سے رسیونگ اسٹیشن تعمیر کیاگیاہے لیکن اس کو استعمال نہیں کیاجارہاجس سے وہ متاثر ہورہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ علاقے میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے اورپانی کی کوئی سکیم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی پائپیں فوری طور پرتبدیل کی جائیں ۔ ان کاکہناتھاکہ ہائراسکینڈری سکول میں تدریسی عملے کی قلت ہے ۔ اسی طرح سے انہوں نے بتایاکہ کھلینی سے گوہا مرمت جانے والی گاڑیوں میں جگہ نہیں ہوتی اور ایس آرٹی سی بس سروس شروع کی جائے ۔مقامی لوگوں نے گوہا

کشتواڑ میں کیریئر کونسلنگ لیکچرکا اہتمام

کشتواڑ//فوج کی طرف سے کشتواڑ میں کیریئر کونسلنگ لیکچرکا اہتمام کیاگیا ۔ یہ پروگرام چھاترومیں ہواجہاں ضلع ایمپلائمنٹ افسر انوپ شرما کی طرف سے لیکچر دیاگیا۔اس پروگرام کا مقصد مقامی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی روزگار سکیموں سے جڑنے کیلئے ان کی رہنمائی کرناتھا۔اس دوران طلباء کو بتایاگیاکہ حکومت کی طرف سے بیروزگار نوجوانوں کیلئے کئی خودروزگار سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن سے وہ استفادہ کرسکتے ہیں ۔اس دوران سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔

مزید خبرں

جموں ۔سرینگر شاہراہ پر تعمیراتی سرگرمیاں رام بن کے لوگ برہم، غیر قانونی طریقہ اختیا رکرنیکا الزام  ایم ایم پرویز  رام بن //رام بن کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی ناک تلے جموں سرینگر قومی شاہراہ پرغیر قانونی طور پر ہوٹل کمپلیکس کی تعمیر کاکام جاری ہے ۔رام بن ،چندر کوٹ اور ناشری کے لوگوں نے بتایاکہ پچھلے کچھ ماہ کے دوران جموں سرینگر شاہراہ کے کنارے ہوٹلوں، شاپنگ کمپلیکس اور ڈھابوں کاکام کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ تعمیراتی سرگرمیا ں قواعد و ضوابط کے منافی ہیں اور انہیں اس لئے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ یہ کام اثرورسوخ رکھنے والے لوگوں کی طرف سے کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہاں تجارتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی اور کوئی پوچھنے والا نہیںہوگا۔ ان کاکہناتھاکہ ان غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں پر روک لگائی جانی چاہئے اوراس