تازہ ترین

محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج

گول//سب ڈویژن گول میں پی ایچ ای سے وابستہ عارضی ملازمین نے ایکسن پی ایچ ای کٹھوعہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے اس موقعہ پر نہتے ملازمین کے ساتھ زور و دبرستی و زیادتی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور انتظامیہ نے غریب ملازمین کے نہ صرف ضمیر کا سودا کیا ہے بلکہ ان کے اہل و عیال کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف سے عارضی ملازمین کئی سالہاسال سے اپنی تنخواہوںسے محروم ہیں وہیں دوسری جانب تنخواہ مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں ایک عارضی ملازمین کی اقدام خود کشی کی سزا اُسے نہیں بلکہ اُن دھوکے باز اور جھوٹے وعدے کرنے کو ملنی چاہئے جو ہر وقت جھوٹ بول کر وقت گزاری کر رہے ہیں اور غریب لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگوں کے

کشتواڑ ہسپتال میں ڈائلسز سینٹر کاا فتتاح

کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کیا جس سے ضلع میں سستی قیمتوں پر گردوں کی بیماری کا علاج ہوسکے گا۔اس سے پردھان منتری نیشنل ڈائلسز سکیم کے تحت خدمات پیش کی جائیں گی۔ایڈیشنل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد حنیف ملک، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ملک، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر یعقوب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی اتری، ایکسن آر اینڈ بی موہندر کمار کے علاوہ اس موقعہ پر محکمہ صحت کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی نے کشتواڑ کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے پہلے ضلع کے مریضوں خاص طور پر غریب طبقے کو گردے کی خرابی سے بچنے کیلئے جموں یا سرینگر میں جاکر علاج کیلئے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ ڈائلسز سینٹر بہت سے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور یہ اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں اور غریب

ڈوڈہ سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ روانہ

ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے ضلع ڈوڈہ سے حجاج کرام کا دوسرا قافلہ روانہ کیاجس میں 61حجاج اکرام شامل تھے۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ امام دین ،ایس ایس پی شبیر احمد ملک،اے سی آر ڈوڈہ قیصر احمد بھوانی ،سیول اور پولیس افسران کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے عازمین کو رخصت کیا۔ڈی سی نے عازمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں حج پر جانے کی مبارک باد دی۔انہوں نے عازمین کیلئے محفوظ سفر کی خواہش کا اظہار کیا اور ان سے اپیل کی وہ ریاست اور ضلع کیلئے امن و امان کی دعا کریں۔عازمین حج کا گروپ ڈاک بنگلہ ڈوڈہ سے سرینگر حج ہائوس کیلئے بسوں میں روانہ ہواجہاں سے وہ بین الاقوامی ائر پورٹ سرینگر سے21جولائی کو سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل 45حجاج عازمین 14جولائی کو دہلی روانہ ہوئے تھے جہاں سے وہ 16جولائی کو سعودی عرب کے لئے فلائٹ سے روانہ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ 71عازمین حجاج کا تیسرا

محکمہ جنگلات نے آئی ٹی آئی بانہال میں شجر کاری مہم چلائی

بانہال //فارسٹ ڈویژن رام بن میں گرین جموں وکشمیر مہم کے تحت ڈی ایف او رام بن انور آفتاب شاہ کی قیادت میں شروع شجر کاری مہم میں بانہال رینج کے آئی ٹی آئی بانہال واقع ہالمیدان ڈولیگام میں درخت لگائے۔ یہ مہم ریاستی گورنز کے احکامات پر ریاست گیر سطح پر شروع کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈویڑنل فارسٹ آفسیر رام بن انور آفتاب شاہ موجود تھے اور انکی موجودگی میں آئی ٹی آئی کے بچوں ، سٹاف ، پنچایتی نمائندوں ،عام لوگوں محکمہ جنگلات کے افسروں اور اہلکاروں نے شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سینکڑوں پودوں کو آئی ٹی آئی کے اطراف میں لگایا گیا۔ اس موقع ڈی ایف او رام بن نے شجر کاری اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے وہاں موجود لوگوں کو آگاہ کیا اور جنگلات اور پیڑ پودوں کے لگانے کی ترغیب دی گئی اور انکی  حفاظت کی تلقین کی گئی تاکہ آنے والی نسلوں کو موسمی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے

تیل کا ٹینکر حادثے کاشکار، ڈرائیور زخمی

بھدرواہ //ڈوڈہ میں تیل کا ایک ٹینکر حادثے کاشکار ہوگیا جس کی وجہ سے اس کا ڈرائیورزخمی ہواہے ۔5ہزار لیٹر تیل لیکر جارہا ٹینکرزیر نمبرJK02-BF - 2981 سوئیگواری ۔تھلیلہ سڑک پر حادثے کاشکار ہوکر نیچے جاگرا جس کے نتیجہ میں اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ڈوڈہ سے تئیس کلو میٹر دوری پر پیش آیا ۔اس دوران مقامی لوگوں اور پولیس نے بچائو کاروائی کرکے ڈرائیور کو اٹھاکرضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیاگیا۔ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کی مسلسل بارشوں سے پھسلن پیدا ہوا اورسڑک پر گاڑیوں کاچلنا مشکل ہوگیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ رونماہواہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیوروں کو ایسے موسم میں احتیاط سے کام لیناچاہئے ۔حادثے میں زخمی ہوئے ڈرائیور کی شناخت جسویندر سنگھ ساکن ٹکری اودھمپور کے طور پر ہوئی ہے ۔  

بھدرواہ سے عازمین کا پہلا قافلہ روانہ

بھدرواہ //بھدرواہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہواجس میں گیارہ عازمین شامل تھے ۔ ان گیارہ عازمین میں سے پانچ خواتین اور چھ مرد ہیں ۔اس دوران مقامی لوگوں نے انہیں رخصت کرتے ہوئے دعائوں کی درخواست کی ۔ عازمین کی روانگی کے وقت اے ڈی سی بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی، ایس پی راج سنگھ گوریہ اور ایس ایچ او غلام حسن کمال بھی موجو دتھے ۔عازمین کو منی بس کے ذریعہ سرینگر کیئے روانہ کیاگیاجہاں سے وہ ہوائی جہاز کے ذریعہ سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔اے ڈی سی بھدرواہ نے عازمین کے تئیں نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ان کے محفوظ سفر کی تمنا کی ۔انہوں نے عازمین حج سے دعائوں کی درخواست کی ۔   

صوبائی کمشنر نے رام بن میں ترقیاتی منظرنامہ کا جائزہ لیا

رام بن //صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے رام بن میں ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ ودیگر افسران بھی موجو دتھے ۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کاموں اور مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے ذریعہ مستحقین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے پر زور دیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کیلئے کئے گئے انتظامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ شاہراہ کی کشادگی کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے اور حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔   

رام بن میں ائورلوڈنگ کا سلسلہ جاری

رام بن //رام بن میں ائورلوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور خاص طور پر ٹاٹاسومو و میجک آٹوز گنجائش سے زیادہ سواریوں سے بھرے ہوتے ہیں جو سڑک حادثات کو بلاوا دینے کے مترادف سمجھاجارہاہے ۔ ضلع میں پولیس ، ٹریفک اور موٹروہیکل محکمہ ائورلوڈنگ پر قدغن لگانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایاکہ زیادہ پیسے کمانے کے لالچ میں سات سواریوں کی گنجائش والی گاڑی میں اٹھارہ اٹھارہ افراد کو بٹھایاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ائورلوڈنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اوراسی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات بھی رونماہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور ٹریفک حکام ٹریفک قوانین کی عمل داری میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ائورلوڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے پر زور دیا ۔  

لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ورک سپر وائزر ایسوسی ایشن وفد ایگزیکٹو انجینئر سے ملاقی

ڈوڈہ//لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر نیاز احمد راہی کی قیادت میں ورک سپر وائزرایسوسی ایشن نیڈ بیس ورکرز ایسوسی ایشن کے وفد نئے ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب وانی سے ملاقات کی اور محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کے طورپر مبارکباد پیش کی۔ مبارک پیش کرنے والوں میں سے نیاز احمد راہی ضلع صدر نیاز احمد اہی ہوشیار سنگھ ، صدر ملک سپروائزر ایسوسی ایشن محکمہ تعمیرات عامہ عنایت اللہ شان صدر نیڈ بیس ورکر ایسو سی ایشن اے ای غلام محمد بانڈے ، اے ڈیل ای ڈاکٹر حسین زرگر ، اے ڈی ای سریندر پریہار ، سنیل کوتوال ، سنیل چنڈیل، عاشق حسین بھورو ، سنی پرشاد، اسرار احمد جے ای اورمحکمہ کے تما سٹاف نے اور لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بزرگ لیڈر غلام حسن پانپوری، شکیل احمد دیو نے نیک خواہشات کا اظہار کرکے دلی مبارک باد دی ہے۔