تازہ ترین

! روڈ سیفٹی ہفتہ : تصویر کا دوسرا رخ بھی توجہ طلب

سرینگر//ریاست بھر میں روڑ سیفٹی ہفتہ منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں جگہ جگہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاہم ٹریفک حادثات کے حوالے سے ظاہر ہونے والے اعداد وشمار تصویرکا دوسرا قبیح رخ سامنے لارہے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں ٹریفک حادثات کی روکتھام کیلئے جانکاری پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اور مرکزی سرکار ٹریفک حادثات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے اعداد وشمار کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کی سڑکوں پر پچھلے 6برسوں کے دوران 41ہزار 9سو 78سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 6094افراد لقمہ اجل اور 57ہزار 4سو 99زخمی ہوئے ہیں۔ اعداوشمار پیش کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ سال2018میں 5978 حادثات رونما ہوئے جن میں 984ہلاک اور 7845زخمی ہوئے ۔ سال2017میں کل 5624 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 92 افراد ہلاک اور 7419زخمی ہوئے ہیں ۔سال 2016میں کل 5501 سڑک حادثات کے د

عمرعبداللہ کے پی ڈی پی پر چوطرفہ وار

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ’’جموںوکشمیر کے عوام کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اُن لوگوں کیساتھ چلنا چاہتے ہیں جو ریاست اور ریاستی عوام کا بٹوارا کرنا چاہتے یا اُن کیساتھ جو ریاست کے خطوں اور عوام کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ عوام کو اس بات کا بھی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اُن لوگوں کیساتھ چلنا چاہتے جو ریاست میں فرقہ پرستی کو دوام بخشانا چاہتے ہیں یا پھر اُن لوگوں کیساتھ جو جموں وکشمیر سے کالے قوانین و فرقہ پرستی کا خاتمہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مشعل کو فیروزاں رکھنا چاہتے ہیں۔ حلقہ انتخاب بیروہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہاکہ آج ایسے لوگ خود کو کشمیریوں کے لیڈر گردانتے ہیں جو محض سیاست کیلئے ایسے اقدامات کی بھی مخالفت کرتے ہیں جو کشمیریوں کے مفاد میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ میں نے پلوامہ

محبوبہ کے بیان پر گورنر کا رد عمل

کپوارہ//اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید نے ریاستی گورنر ستپال ملک کے اس بیان کو کہ محبوبہ مفتی کا فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف بیانات دینا اُن کی سیاسی مجبوری ہے اور وہ ایسا اپنی کھوئی ہوئی عوامی ساخت بحال کرنے کیلئے کر رہی ہیں اس حقیقت کا اعتراف قرار دیا ہے کہ زمینی سطح پر ہند مخالف جذبات بہت مضبوط ہے اور کسی بھی جماعت کیلئے براہ راست ہندوستانی مفادات کی غیر ضروری طرفداری کرنا ممکن نہیں ۔ اپنے ایک  بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’جہاں یہ بات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے کہ گورنر بار بار مقامی سیاسی جماعتوں خاص طور سے این سی اور پی ڈی پی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ایسا ان کے آئینی دائرہ اختیار میں نہیں ہے وہاں گورنر موصوف کا بیان خود اس بات کا اعتراف ہے کہ نہ صرف جنگجوئوں بلکہ مزاحمتی قیادت کو بھر پور حمایت حاصل ہے اور کسی بھی مین اسٹریم جماعت کیلئے ہر

عوام کے خلاف اشتعالی کاروائیاں مذموم

سرینگر// حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے لتر پلوامہ کے معرکے میں جان بحق ہوئے عسکریت پسند کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی رُکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جموں کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پسِ منظر کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف بندوق اور بارود سے حل کرنا چاہتا ہے۔  انہوں نے جنوبی کشمیرمیں 9نوجوانوں کو گرفتار ی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کارروائیوں کے نام پر عام لوگوں کے خلاف شدید بغض اور اشتعالی کارروائیوں کو روا رکھنا انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا عکاس ہے۔ حریت چیرمین نے کہا کہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ رویہ کی وجہ سے جموں کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف بر

دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش

سرینگر، مظفر آباد//تحریک المجاہدین نے کہا ہے کہ ریاست  جموں و کشمیر کے نصف سے زیادہ حصہ پر قبضہ کرنے کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ معصوم اور نہتے کشمیریوں کا بے درددی سے قتل عام کرنے والا انڈیا اپنے عوام اور دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے تحریک المجاہدین پر پابندی لگا رہا ہے جو کہ انتہائی مضحکہ خیز اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا کہ تحریک المجاہدین پر پابندی ’’انتہا پسند ووٹ بینک ‘‘کی روایتی سیاست ہے جس کی کوئی اصولی اہمیت نہیں ہے۔تحریک المجاہدین نے اسلامی اصولوں اور اپنے نظم و ضبط کے مطابق کبھی بھی انڈیا کے کسی نہتے شہری، بچے، خاتون یا کسی بھی غیر مسلم کو نشانہ نہیں بنایا۔ یہاں تک کہ تنظیم کے عسکریت پسندوں نے ماضی میں امرناتھ یاترا کے دوران برف میں پھنسے مصیبت کے شکار یاتریوں کے لئے رضاکارانہ امدادی کام کئے۔ ترجمان نے

کابل کی سڑکوں پر پہلی بار کشمیریوں کے حق میں خواتین کی ریلی

سرینگر//یوم یکجہتی کشمیر پر افغانستان میں پہلی بار خواتین نے ریلی نکالی اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق کابل کی سڑکوں پر پہلی بار خواتین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اْٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی میں شامل خواتین نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقررین نے عالمی قوتوں سے بھارتی جارحیت رکوانے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی میں مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دینے کے بجائے نسل کشی کی جارہی ہے، نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اس دوران کشمیریو

گورنر کے ریمارکس افسوسناک:پی ڈی پی

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے ریاستی گورنر کے ریمارکس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ گورنر بلاوجہ اپنے حدود سے تجاوز کرکے سیاسی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہیں اورایک سیاسی جماعت کیخلاف ہتک آمیزبیانات جاری کرتے ہیں۔پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمد میر نے کہاکہ گورنر موصوف بلا وجہ کشمیرکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں اور انتخابات اور ووٹروں پر پی ڈی پی کیخلاف اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں ۔اس سے ان کی راست بازی اورامانت داری اوروہ جس عہدے پر فائز ہیں ،اُس کی رہی سہی ساکھ کا پتہ چلتا ہے ۔میر نے کہا بدقسمتی یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری مسلسل پامالیوں کا وہ نوٹس لیتے،گورنرآئین کی دیدہ دلیری سے خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کے معاملات میں ٹانگ اَڑارہے ہیں ۔ میر نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ راج بھون کے وقار کو بحال کیا جائے گا اور ا

ارن بوا بونیار کے نوجوان کا قتل معاملہ

بارہمولہ//پولیس نے آزاد گنج بارہمولہ میں گزشتہ سال کے ماہ دسمبر میں ارن بوابونیار کے ایک نوجوان کے مبینہ طور قتل معاملے کو خودکشی قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے ایک غیر ریاستی لڑکی کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تاہم لواحقین نے پولیس بیان کو مسترد کیا ۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق گزشتہ سال 13دسمبر کو اُرن بوا بونیار کا ایک 25 سالہ نوجوان عظم نذیر خان ولد نذیر احمد خان لاپتہ ہوگیا تھا جو آزاد گنج بارہمولہ میں ایک جم میںنوجوانوں کو تربیت دے رہا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ نوجوان کی لاش کو  5 روز بعدآزاد گنج بارہمولہ میں جم سنٹر کے نزدیک ایک عمارت کے چھت کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی تھی۔جس دوران پولیس نے قتل کا مقدمہ زیر ایف آئی آر زیر نمبر  207/2018انڈر سکشن 302آر پی سی درج کیا تھا ۔ جس کے بعد پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم معاملہ کی تح

جنوبی کشمیر میں شبانہ چھاپے اورگرفتاریاںباعث تشویش:صحرائی

سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے آری ہل پلوامہ، آڑی گام پلوامہ، سوگن شوپیان، تاریگام کولگام اور دیالگام اسلام آباد میں فوجی محاصروں، تلاشیوں اور جوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور فورسز ایک منصوبے کے تحت جوانوں کو تنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گرفتار کرنااور پھر جسمانی اور ذہنی ٹارچر کرنا بھارتی مظالم کا حصہ ہے۔ صحرائی نے کہا کہ ان دیہات میں شبانہ چھاپوںکے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرنا اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے امن وقانون کے نام پر چھاپہ مارکارروائیاں، تلاشیوں، گرفتاریوں اور ماردھاڑ کا سلسلہ جاری رکھ کر پوری کشمیری قوم کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ صحرائی کا کہنا ہے کہ جوانوں کوایس اوجی اور فوجی کیمپوں میں انٹروگیشن کرکے جسمانی طور ناخیز بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو ف

کے این ایس کے مدیر اعلیٰ محمد اسلم بٹ اورکالم نویس زیڈ جی محمد سے تعزیت

سرینگر//مقامی خبر رساں ادارے کشمیرنیوز سروس کے ایڈیٹر ان چیف محمد اسلم بٹ کے والد محمد سبحان بٹ کے انتقال پر سیاسی،مزاحمتی، سماجی، مذہبی، صحافتی، تجارتی اور سیول سوسائٹی کے علاوہ مختلف ملازم انجمنوں نے اپنے گہرے رنج و غم کو اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی ، حریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، تحریک چیئرمین محمد اشرف صحرائی،عوامی اتحاد پارٹی چیئرمین انجینئر رشید،ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن، انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر،کشمیر پریس ایسو سی ایشن، جموں و کشمیر ایڈیٹرس فورم، جمعیت اہلحدیث صدر پروفیسر غلام محمد بٹ، ناظم اعلیٰ عبدالطیف الکندی، سرگرم مزاحمتی کارکن سید امتیاز حیدر، نان گیزیٹڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن سکمزسمیت کئی مزامتی لیڈران اور کارکنان سمیت دیگر انجمنوں اور لیڈران نے تعزیت کا اظہار کیا۔جموں کشمیر پریس ایسوی ایشن نے دکھ کا اظ

دختران ملت کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ

سرینگر// دختران ملت نے یوم یکجہتی کشمیر منانے پرحکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم پاکستان کے مرہون منت ہیں جو مختلف فورموں پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو انتہائی ظلم و جبر کا سامنا ہے جس کی تازہ مثال جنوبی کشمیر میں رونما ہونے والے تازہ واقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سیاسی، دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی حمایت کرے اور دنیا کے سامنے ان کا وکیل بنے۔درایں اثنا ء ترجمان نے کہا کہ 5 فروری کو مسلم دینی محاذ کے امیر ڈاکٹر محمد قاسم نے زندگی کے 26 برس جیل میںمکمل کر لئے۔ترجمان نے ایمنسٹی انٹر نیشنل اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور اس خطہ کے تئیں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔  

ڈاکٹرقاسم کومسلم لیگ کا خراج تحسین

سرینگر//مسلم لیگ نے مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی جیل میںنظربندی کے26 سال مکمل ہونے پر انہیںخراج تحسین پیش کیا ہے ۔لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم کی پوری زندگی قربانیوں سے عبارت ہے اور ان پچیس سالوں میں جن مصائب کا سامنا ڈاکٹر قاسم کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات آسیہ انداربی ،ان کے بچوں اور عزیز و اقارب کو کرنا پڑا وہ پوری قوم پرعیاں ہے مگر اس کے باوجود ڈاکٹر محمدقاسم فکتو نے مزاحمت کے راستے پر چل کر جس طرح ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے استقبال کیا اور کسی بھی بشری کمزوری کو آڑے آنے نہ دیا وہ ہر لحاظہ سے قابل رشک ہے جس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیادت، بار ایسو سی اسیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ ڈاکٹر محمد قاسم اور اس نوعیت کے کیسوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ایک مخصوص سیل قا

قمریہ بازار گاندربل کے تاجر محکمہ بجلی پر برہم

گاندربل//قمریہ مارکیٹ توحید چوک گاندربل میں بجلی کی ابتر صورتحال کے خلاف تجارت پیشہ افراد گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا کاروبار کافی متاثر ہوگیا ہے۔ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ناقص اور ابتر صورتحال کی وجہ سے جہاں مقامی آبادی بجلی کے سنگین بحران سے دوچارہے وہیں تجارت پیشہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار بھی متاثر ہوگیا ہے۔قمریہ مارکیٹ توحید چوک ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر ظفر احمد شیخ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ بجلی اپنے ہی شیڈول کے مطابق بھی انہیں برقی رو فراہم نہیں کررہا ہے۔  

پہاڑی زبان و ادب پر کلچرل اکیڈمی کی تقریب

سرینگر //ریاستی کلچرل اکیڈمی کے شعبہ پہاڑی کی طرف سے ایک روزہ ادبی وتمدنی پروگرام لال منڈی اکیڈمی کے سمینار ہال میں منعقد ہوا جس میں پہاڑی زبان وادب سے وابستہ ادیبوں اورقلمکاروں کے علاوہ معروف فنکاروں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران پہاڑی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں موجود حاضرین سے داد حاصل کی ۔معروف فنکار فیاض احمدخان نے محفل میں چار چاند لگا دئے جن فنکاروں نے پروگرام میں شرکت کی اُن میں سجاد احمد قریشی ، حمید حاکی ، عنایت اللہ خان ،شاہ فردوس کے علاوہ دیگر فنکار بھی شامل تھے ۔اس دوران محفل میں اُس وقت ماحوال سوگوار ہو گیا جب مرحوم محمد مقبول ساحل کے فرزند اقبال ساحل نے اپنے والد کا ایک کلام گا کر سنایا ۔اقبال نے کہا ’’ مجھے اس بات کا ہر گز دکھ نہیں کہ میرے والد نے پیسے نہیں کمائے، مجھے خوشی ہے کہ اُس نے بہت اچھے دوست پائے تھے ۔تقریب کے آخر پر ایک مشاعرے کا اہتم

ہائرسکینڈر ی سکول ڈاڈسرترال میں پرنسپل کی کرسی خالی

 سرینگر/ /گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ڈاڈسر ترال میں پرنسپل کی کرسی ڈیڑ ھ سال سے خالی ہے اور تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہی والدین اور طلبہ نے یہا ں پرنسپل کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلبہ اور والدین کا کہنا ہے کہ پرنسپل کی خالی کرسی خالی رکھنے سے گزشتہ دیڑھ سال سے اس اسکول میں زبردست مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوںنے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہائرسیکنڈری سکول کیلئے پر نسپل کو تعینات کر نے کے احکامات صاد ر کریں۔  

آرینز کی طرف سے بسنت پنچھمی پر تقریب

سرینگر// آرینز گروپ آف کالجز راجپورہ میں بسنت پنچھمی کا تہوار نہایت ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کالج کو پتنگوں اور پیلے رنگ کی رنگولی سے سجایا گیا تھا جبکہ کالج کے عملے اور طلاب نے پیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس دن کی خاص پکوان پیلے چاول بھی پکائے گئے تھے اور مہمانوں کو کھلائے گئے۔اس دن کی مناسبت سے کالج میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی صدارت آرینز گروپ آف کے چیرمین ڈاکٹر انوش کٹاریہ نے انجام دیئے۔ اس موقعے پر طلاب نے سرگرمی سے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں مہندی، رنگولی، پتنگ بازی وغیرہ شامل ہیں اور بعد میں سب نے مل کر موسیقی کی دھن پر ڈانس کیا۔   

مزید خبریں

مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسیاں  قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا سرینگر// اسلامی تنظیم آزادی مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسیوں پر مرکزی دفترگنستان میں قرآن خوانی کا اہتمام کررہی ہے ۔ ترجمان اسلامی تنظیم آزادی نے ایک بیان میں اُن کی باقیات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خالصتاً ایک انسانی مسئلہ ہے لیکن بھارت تمام تر اخلاقی اور آئینی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے اس کو پورا نہیں کررہا ہے ۔       وِجے کمار کاآج جموںمیں عوامی دربار جموں// گورنر کے صلاح کار کے وِجے کمار 7؍ فروری جمعرات کو جموں میں ہفتہ وار عوامی دربار میں عوام کے مطالبات سنیں گے ۔عوامی دربار میں شرکت کے خواہشمند عوامی وفود ، تنظیمیں اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ  مذکورہ تاریخ پر کنونشن سینٹرجموں میں اپنی شکایات مشیر موصوف کے سامنے پیش کریں اور اپنی شکایات صبح 10بجے سے دوپہر سا