تازہ ترین

کولگام کے لاپتہ شہری کی ہلاکت

سرینگر// جنوبی ضلع کولگام میں27اکتوبر کو شیراز احمد بٹ کے پراسرار طورلاپتہ ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہوئی ہلاکت سے متعلق پولیس نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شیراز کو جنگجوئوں نے اغوا کر کے ہلاک کیا۔ جنوبی کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شیراز احمد بٹ کو نامعلوم افراد نے اس وقت  27اکتوبر2018 کواغوا کیا گیا تھا،جب وہ والدہ نسبتی اور ہمشیرہ نسبتی کو کہیں پہنچارہا تھا،تاہم44دنوں کے بعد شیراز احمد کی نعش 11دسمبر 2018کوکولگام کے آوہٹو گائوں میں ایک میوہ باغ میں پائی گئی۔ پولیس نے اس دوران بشری حقوق کے ریاستی کمیشن میں شیراز احمد کی گمشدگی اور ہلاکت سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیراز کو جنگجوئوں نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں گولیاں ماری،جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا۔ پولیس رپورٹ میں مزید اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ جیش مح

نئی دلی جموں وکشمیر کے 3 حصے کرنے کے درپے:انجینئر

سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے گورنر انتظامیہ کی جانب سے لداخ کو الگ صوبے کا درجہ دئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نئی دلی پر ریاست کے مختلف خطوں کے مابین نفرت،بے اعتمادی اور تفاوت پیدا کرنے کا الزام لگایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ’’لداخ کو الگ صوبے کا درجہ دینے کے کوئی خلاف نہیں ہے لیکن سرکار کو واضح کردینا چاہیئے کہ اس نے پیر پنچال اور چناب ویلی کو کیوں نظرانداز کردیا کیونکہ یہ دونوں علاقے نہ صرف الگ صوبوں بلکہ اس سے بڑھ کر بہت کچھ کے مستحق ہیں‘‘۔انجینئر رشید نے کہا کہ ان دونوں علاقوں کے لوگوں کو ہمیشہ ہی تمام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور آج ایک بار پھر انہیں نظرانداز کرکے انکے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔انہوں نے سرکار سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کے سبھی علاقوں کی ترقی کیلئے وعدہ بند ہونے کی اسکی دعویداری س

لداخ کو صوبہ قرار دینا بھاجپا کی ہار: نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے خطہ لداخ کو صوبہ کا درجے دینے کے ریاستی گورنر کے فیصلہ کو اچھا انتظامی فیصلہ قرار دیا تاہم اس معاملے میں خطہ چناب اور پیرپنچال کو نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر کو اس قسم کے سیاسی فیصلے لینے کا کوئی اخلاقی حق نہیں۔ اگر کوئی فیصلہ لینا بھی تھا تو خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاست کے تمام خطوں کو علاقائی خودمختاری دینے کا وعدہ کیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت ملنے کی صورت میں ہم خطہ چناب اور پیرپنچال کو بھی علاقائی خودمختاری دیںگے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دیکر بھاجپا نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے کیونکہ بی جے پی نے لداخ کو الگ ریاست بنانے کے فریبی نعرے پر الیکشن مہم چلائی تھی۔ ہم نے پہلے ہی لداخ

لداخ کیلئے علیحدہ صوبے کا قیام احسن

سرینگر//پی ڈی پی نے لداخ کو علیحدہ صوبہ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لہہ میں مستقل طور پر صوبائی ہیڈ کواٹر کرنا کرگل کے ساتھ امتیازی سلوک ہیں۔ پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر نے کہا’’ ہمیں کرگل سے آج کئی تجاویز اور کالیں موصول ہوئیں،جس میں گورنر انتظامیہ کی طرف سے یک طرفہ فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا،جبکہ یہ فیصلہ بی جے پی کو خوش کرنے کیلئے تھا،جس کو حالیہ بلدیاتی انتخابات اور ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے مستعفی ہونے کے بعد ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کا بہترین حل یہ تھا کہ ہیڈ کواٹر کو باری باری کی بنیادوں پر لہہ اور کرگل میں رکھا جاتا۔نعیم اختر نے مزید کہا’’یہ موسم سرما کے دوران لہہ میں ہونا چاہے تھا،اور موسم گرما میں کرگل میں ہونا چاہے تھا،اور جب تک یہ نہیں ہوگا،تو یہ حساس خطے میں مزید مسائل پیدا کریں گا۔‘

کلبھوشن یادو تخریب کاری کا مرتکب

 سرینگر// وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا ہے۔ برطانیہ کے دورہ پرمانچسٹر میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سابق نیوی آ فیسرکلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا، کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہدپیش کریگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا تھا تاہم پاکستان نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاکستانی موقف کی تائیدکی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیرمیں بین الاقوامی مبصرین اورصحافیوں کوخوش آمدید کہیں گے، مسئلہ کشمیرپرسابق حکومت کارویہ معذرت خواہانا تھا جب کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ہمیشہ

بیشتر علاقوں میں بجلی بریک ڈائون جاری

سرینگر // وادی کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی بجلی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے ۔ وادی کے کپوارہ ، بارہمولہ ، سوپور ، پلوامہ ، بانڈی پورہ ، گاندر بل ، پلوامہ ،اننت ناگ، کولگام ، شوپیاں بڈگام کے متعدد علاقوں کے لوگوں کی شکایت ہے کہ اُن علاقوں میں بجلی بریک ڈاون مسلسل جاری ہے ۔گاندربل سے ارشاد احمد کے مطابق ضلع میں اگرچہ محکمہ بجلی نے گاندر بل اور کنگن قصبوں میں بجلی سپلائی بحال کر دی تاہم گگن گیر ، ریزن ، چھترگل گجرات ، گنہ ون علاقے مسلسل بجلی سے محروم ہیں ۔بڈگام کے متعد علاقوں میں بھی بجلی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے ۔ضلع کے چرارشریف کے علاوہ خانصاب ، بیروہ ، نصراللہ پورہ ،ماگام کی اکثر بستیاں گھپ اندھرے میں ہیں جبکہ چاڈورہ کے  پوروارہ ، رپورہ ،دید مری باغ ، زل یچھ،زوہامہ ، برنوارر کچھواری ، وترڈ میں بجلی کا کہیں نام ونشان نہیں ہے ۔ کپوارہ سے اشرف چراغ کے مطابق ضلع کے لولاب ، کرنا

گاندربل اور ترال اور بارہمولہ کی بیشتر سڑکیں ہنوزمنقطع

گاندربل+ترال+بارہمولہ//حالیہ برفباری کے بعد اگرچہ گاندربل کی اہم رابطہ شاہراہوں سے برف صاف کردی گئی تاہم ضلع گاندربل کی بیشتر اندرونی رابطہ سڑکیں تیسرے روز بھی بند رہیںجس کی وجہ سے کئی علاقے تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ضلع ہیڈ کوارٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔حالیہ بھاری برفباری کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاندربل کی اہم رابطہ شاہراہوں پر سے برف باری صاف کردی گئی ان میں گاندربل صورہ،گاندربل صفاپورہ،گاندربل شالہ بگ ،گاندربل کنگن،کنگن گگن گیر، قابل آمدورفت بنادی گئیں تاہم بیشتر اندرونی رابطہ سڑکیں ہنوز بند پڑی ہیں جن میں اکہال گنہ ونہ،بٹہ کلن فراو،سرفراو سمبل،گگن گیر ریزن،پرنگ گجرپتی،تحصیل ہیڈ کوارٹر سے منقطع پڑی ہیں،ادھر ضلع ہیڈ کوارٹر سے بدرکونڈ نونر،لار چونٹھ ولی وار،بابا دریا الدین، سمیت دیگر علاقوں کی اندرونی رابطہ سڑکیں ابھی تک بند پڑی ہوئی ہیں۔میونسپل کمیٹی گاندربل کے حدود میں آنے والی بی

بونیار اوڑی میں تین رہائشی مکانات کو نقصان

اوڑی//بونیار اوڑی میں گزشتہ روز ہوئی بھاری برف باری کی وجہ سے تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچاہے۔اطلاعات کے مطابق کسدجن ہلر پیرنیاں بونیار میں حلیمہ بیگم زوجہ محروم منظور احمد ملک کے رہائشی مکان کی چھت برفباری کی وجہ سے مکمل طور تباہ ہوگئی جبکہ دچھنہ سلام آباد بونیار میں اعجاز احمد ولد عبدالعزیز نائک اور محمد اکبر ولد عبدالعزیز لون کے رہائشی مکانوں کی چھتوں کو بھی برفباری کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ادھر اوڑی اور بونیار کے مختلف دیہات سے اطلاع ملی ہے کہ برفباری کی وجہ سے اخروٹ سیب اور دیگر پھلوں کے درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچاہے۔برفباری کے نتیجے میںمتعدد دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں اور بجلی نظام بھی متاثر ہے۔  

گریز ۔بانڈی پورہ شاہراہ بند, علاج و معالجہ کے مطلوب مریض کئی روز سے درماندہ

گریز//ارشاد احمد//حالیہ برفباری کے باعث گریز بانڈی پورہ شاہراہ مسلسل بند رہنے سے گریز میں درجنوں بیمار افراد گریز سے باہر علاج معالجہ کیلئے سفر نہیں کرپارہے ہیں ۔گریز سے ملحقہ علاقہ کنزل ونہ اور تلیل سمیت دیگر علاقوں کی مقامی آبادی نے ریاستی سرکاراور ضلع انتظامیہ سے ان علاقوں سے ہیلی کاپٹر سروس چلانے کی مانگ کی ہے تاکہ مختلف بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کو وقت پر طبی امداد اور طالب علموں کی مختلف امتحانات میں شمولیت ممکن ہوسکے۔گریز،کنزلہ ونہ،تلیل سمیت دیگر علاقوں کے مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مختلف امراض میں مبتلا درجنوں مریضوں کو سرینگر اور سرینگر سے باہر مختلف اسپتالوں میں علاج معالجہ کے لئے جانا لازمی ہے چونکہ رواں سردیوں میں بھاری برفباری ہوئی جس وجہ سے گریز بانڈی پورہ شاہراہ مسلسل بند رہی جبکہ کئی طالب علم بھی مختلف امتحانات میں شامل ہونے کیل

’مقبول بٹ اور افضل گورو مزاحمتی تاریخ کے درخشندہ باب‘،مزاحمتی خیمہ کا برسیوں پر خراج عقیدت، باقیات کی واپسی کا مطالبہ

سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی، فریڈم پارٹی، نیشنل فرنٹ، پیروان ولایت سربراہ  مولانا سبط محمد شبیر قمی،لبریشن فرنٹ (آر)، سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ، مسلم لیگ، ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی ، مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار، تحریک مزاحمت چیئرمین بلال احمد صدیقی ، ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ چیئرمین فردوس احمد شاہ،تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار نے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو برسیوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے باقیات لوٹانے کی مانگ کی ہے۔ سید علی گیلانی نے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو پھانسی دئے جانے کے بالترتیب 35سال اور 6سال مکمل ہونے پر دونوں کشمیری سپوتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے دونوں شہداء کی تہاڑ جیل میں مدفون باقیات کو واپس لوٹائے جانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ یہ اگرچہ خالصتاً ایک انسانی مسئلہ

کمانڈر عرفان کو لشکر طیبہ کا خراج عقیدت

سرینگر//چیف لشکر طیبہ جموں کشمیرمحمودشاہ نے لشکر کمانڈر ابوہریرہ محمد عرفان ولد گلزاراحمدشیخ ساکنہ چکورہ پلوامہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قربانیاں تحریک آزادی جموں کشمیر کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔لشکر ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے بھیجے گئے بیان کے مطابق محمود شاہ نے کہاکہ ’’کشمیر کے غیور بیٹے ہندوستانی فورسز کے خلاف برسرمیدان ہیں اور آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنا لہو پیش کررہے ہیں ،ہم ان قربانیوں کے امین ہیں ‘‘۔انہوںنے کہا کہ’’ تحریک آزادی جس رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان جس تیزی کے ساتھ اپنے وسائل جھونک رہاہے اس سے واضح ہوجاتاہے بھارت کی ہار ہوگی‘‘ ۔ لشکر چیف نے عرفان کے جنازے میں شرکت کرنے اور شایان شان استقبال کرنے پر عوام کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ خراب موس

مزید خبریں

تعمیرات عامہ میں التواء میں پڑے پروجیکٹ  فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے:خورشید شاہ جموں//کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ وہ ریاست کے طول و ارض میں رہنے والے لوگوں کو بہتر سڑک رابطے فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں التواء میں پڑے تمام آر اینڈ بی پروجیکٹوں کو ایک سال کی مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔صوبہ جموں کے محکمہ آر اینڈ بی کی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے التواء میں پڑے اور نبارڈ پروجیکٹوں کی تفصیلات طلب کیں۔میٹنگ کے دوران کمشنر سیکرٹری نے کئی مرکزی و ریاستی معاونت والے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ التواء میں پڑے247 پروجیکٹوں میں ہائی پاورڈ کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ403.27 کروڑ روپے کی لاگت کے72 پُل شامل ہیں۔انہیں مزید بتایا گیا کہ مارچ2019 تک25 پروجیکٹ مکمل