تازہ ترین

سوپور میں شبانہ نقب زنی کا سلسلہ جاری

سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں شبانہ نقب زنی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ چار دنوں کے دوران نقب زنوں نے دو دوکانیں اور سرکاری اسپتال میں لاکھو ں روپئے کا سازوسامان اڑالیا۔ نقب زنوں نے گزشتہ شب نورباغ میں ایک کریانہ دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان اڑالیا۔دوکان کے مالک بشیر احمد ملک نے بتایا کہ جمعرات کی صبح جب وہ دوکان کھولنے کے لئے پہنچا تو انہوں نے دوکان کے شٹر کو توڑاگیا تھا اور دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سازوسامان غائب پایا جن میں سگریٹ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔اسی طرح سے چار روز قبل قصبے کے چھوٹا بازار میں چوروں نے غلام جیلانی کنہ کی ہوزری دوکان میں نقب لگائی اور دوکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے ہوزری سامان اور دوسری قیمتی چیزوں کواڑا لیا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے اقبال مارکیٹ میں قائم زچہ و بچہ اسپتال کو بھی چوروں نے نشانہ بنایا اور اسپتال میں ویکسنیشن کمرے سے بجلی کی تار اور دو

زیری پورہ ریزن تک اندونی سڑک خستہ

کنگن// زیری پورہ کلن سے ریزن تک کی اندونی سڑک خستہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو عبورو مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی  لوگوں نے کشمیر عظمیٰ بتایا کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ موجود ہونے کے نتیجے میں جہاں راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ دریں اثناء گنڈ سے گگن گیر تک بھی سڑک خستہ ہے جس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔   

گنہ ون کنگن میں بجلی بحران سے لوگ پریشان

کنگن// گنہ ون کنگن میں بجلی کی عدم دستیابی کے سبب اکثر وبیشتر علاقے میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  لوگوں کو سردیوں کے ان ایام میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بار محکمہ بجلی کے افسران سے بھی اس سلسلے میںگزارش کی گئی کہ مسئلہ حل کیا جائے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔      

سوربھ بھگت پراوڈنڈ فنڈ ایکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سرینگر//کمشنر سیکریٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے پراوڈنٹ فنڈ آفس کمپلیکس بٹہ مالو میں ای پی ایف او کشمیر کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل پراوڈنٹ فنڈ کمشنر کشمیر ،چیف اکائونٹس آفیسر ڈویژنل آفس اوراسسٹنٹ پراوڈنٹ فنڈ کمشنروں کے علاوہ ضلع کے انسپکٹروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر کمشنر سیکریٹری نے آن لائین پورٹل کے کام کاج کاجائزہ لینے کے علاوہ صارفین اوریونٹ ہولڈروں میں موقعہ پر ہی چیک تقسیم کئے۔انہوں نے آرگنائزیشن کے آن لائین کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس دوران کمشنر سیکریٹری نے پراوڈنٹ فنڈ انسپکٹروں سے ہوٹل صنعت واردیگر صنعتی یونٹوں اورتعلیمی اداروں میں پراوڈنٹ فنڈ ایکٹ کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔کمشنرسیکریٹری نے ایڈیشنل پراوڈنڈ فنڈ کمشنر کشمیر کی 95فیصدپراوڈنٹ فنڈ6ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اُن کی ستائش کی۔  

گریز بانڈی پورہ شاہراہ ہنوز بند

گریز//سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گریز نے تحصیلدار گریز،ایس ایچ او گریز سمیت دیگر عملہ کے ہمراہ بانڈی پورہ گریز شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں سے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ شاہراہ کو جلد از جلدآمدورفت کے قابل بنایا جاسکے۔دریں اثناء سرحدی علاقہ گریز سے تعلق رکھنے والے کئی افرادنے رازدان ٹاپ پیدل چل کر عبور کیا۔ گریز کے لوگوں نے گورنر اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر سروس چالو کی جائے تا کہ ضرورت مند افراد کو گریز سے دیگر مقامات تک پہنچایا جاسکے ۔  

بانڈی پورہ میں آبپاشی سہولیات کیلئے 374کروڑ کاپروجیکٹ مرتب

بانڈی پورہ//آبپاشی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے محکمہ زراعت نے بانڈی پورہ ضلع میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 374.72کروڑ روپے کا ایک آبپاشی پروجیکٹ ترتیب دیا ہے۔ان باتوں کا اظہار اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے محکمہ زراعت کی طرف سے منعقدہ ایک جانکاری پروگرام کے دوران کیا جس میں بڑی تعداد میں ترقی پسند کسانوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے کہا کہ پی ایم کے ایس وائی کے تحت ترتیب دئے گئے منصوبے کا مقصد تمام کھیتوں ترتیب دئے گئے منصوبے کا مقصد تمام کھیتوں اورہر فصل کے لئے آبپاشی سہولیات میسر رکھنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پروجیکٹ کی منظوری اوراس کی عمل آوری سے پانی کے زیاں میںکمی آئے گی اورآبپاشی پانی کو مناسب طریقے سے استعمال میں لایا جاسکے گا۔اس دوران کے وی کے بانڈی پورہ کے سائنسدانوں نے کھیتوں کے لئے واٹر منیجمنٹ پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کسانو ں پر آبپاشی کے لئے منصفانہ استعمال کر

چک ریشی پورہ میں غیر قانونی زیر تعمیر ڈھانچہ منہدم

بانڈی پورہ// ڈی ایف او بانڈی پورہ شبیر احمد بٹ نے چک ریشی پورہ بانڈی پورہ کے کمپارٹمنٹ نمبر 108 میں غیر قانونی تعمیر ہورہے ایک ڈھانچے کو منہدم کیا ۔ رینج آفیسر کھویہامہ محمد مقبول لون اُن کے ہمراہ تھے لیکن ملوثین موقعہ پر ہی فرار ہوگئے ۔ چنانچہ چک ریشی پورہ میںسکول کے نام پر غیر قانونی ڈھانچے تعمیر کئے جارہے ہیں۔رینج آفیسر کھویہامہ محمد مقبول لون نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کی ہدایت پر ڈی ایف اوبانڈی پورہ کی قیادت میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔  

جماعت اسلامی پر پابندی پی ڈی پی کی ہی تجویزتھی

سرینگر//بی جے پی نے جماعت اسلامی پر پابندی کیلئے سابق حلیف جماعت پی ڈی پی کو ذمہ ار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ہی پیش کی گئی تھی۔مخلوط سرکار میں شامل دونوں جماعتوں کے درمیان خفیہ شراکت داری کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ذہنی اختراع قرار دیتے ہوئے پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ جنوبی و شمالی قطبین ملنے کے باوجود پی ڈی پی نے بھاجپا کو حمایت واپس لینے کیلئے مجبور کیا۔سرینگر میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں’’شکتی کیندر سمیلن‘‘ کے دوران پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل سریند امبردار نے پی ڈٰ پی صدر محبوبہ مفتی پر جماعت اسلامی کی پابندی کی تجویز حکومت کے دوران پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔اس موقعہ پر قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انخابات نریندر مودی کے نام پر لڑا گیا تھا،اور اب پارلیمانی

میرواعظ کی بیرون کشمیر طلبی خطرناک منصوبوں کی طرف اشارہ :حریت ع

سرینگر//حریت (ع) نے بعض جانبدار بھارتی میڈیا چینلوں کی جانب سے جھوٹ پر مبنی خود ساختہ رپوٹوں کو نشر کرکے میرواعظ عمر فاروق کے بارے میں گمراہ کن خبریں پھیلانے کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے کی جانب سے میرواعظ کی رہائش گاہ پر چھاپہ کے بعد مذکورہ میڈیا چینل حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی ذریعے ایک پروپگنڈے کے تحت بھارتی عوام کو میرواعظ کے بارے میں غیر جانبدارانہ رائے قائم کرنے کے حق کو متاثر کر رہے ہیں۔حریت ترجمان نے کہا کہ جس Hi Tech سسٹم کو ’’برآمد‘‘ کی بات کو اچھالا جا رہا ہے وہ درحقیت ایک عام اور جائز انٹرنیٹ کنکشن (کلاس بی لیزلائن) ہے جو ریگل چوک سرینگر میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے پاس دستیاب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صحن میں ٹاور کھڑا کرنا پرائیوٹ کمپنی کے کہنے پر کیا گیا تاکہ میرواعظ کی رہائش گاہ اور ریگل چوک کے درمیان کے فاصلے میں انٹرنیٹ میں

مودی نے چین کے سامنے سرتسلیم خم کیا: عمر عبداللہ

سری نگر//چین کی طرف سے جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کو 'عالمی دہشت گرد' قراردینے کی تجویز کو ایک بار پھر روک دینے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی نے چین کے سامنے سر تسلیم خم کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے  مسعود اظہر کے معاملے پر چین کے سامنے سرینڈر کیا اور ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد نہ کراکے پاکستان اور اس کے حواریوں کے سامنے سرینڈر کیا۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ایسے حالات میں بی جے پی اندرونی سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف سخت ہونے کا دعویٰ کیسے کرسکتی ہے۔  

چین کی لگاتار چڑھائی

سری نگر//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب بھی سیاست دانوں کی طرف سے مرکز کو فیصلوں اور پالیسیوں کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو اس کا جواب یہی دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں اس  پر جشن منایا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے، کانگریس صدر راہل گاندھی کے ایک ٹویٹ کہ مودی چین سے خوف زدہ ہیں، پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا تھا 'راہل کو کیا ہوگیا ہے اس کا ٹویٹ پاکستان کے اخباروں میں سرخی بن گیا ہوگا وہ جشن کے موڈ میں کیوں ہیں'، کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں ان باتوں کا اظہار کیا۔یو این آئی    

علاقائی جماعتیں کشمیریوں کیلئے فکر مند ہوتیں تو متحد ہوگئی ہوتیں:انجینئر

سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے کہا ہے کہ انکی پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ اسے آنے والے انتخابات میں کشمیریوں کا ووٹ تقسیم ہونے کی وجہ کے بطور جانا جائے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ لوگ کہاں ہیں کہ جو ابھی کچھ ہی وقت پہلے بھاجپا کو چھوڑ کرسبھی سیکیولر پارٹیوں کو ایک کرنے کی باتیں کررہے تھے۔ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’یہ بات بڑی حیران کن ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کچھ ہی وقت پہلے کشمیردوست طاقتوں کو متحد کرنے کیلئے مشترکہ ایجنڈا پر کام کرنے کی دعویدار تھیں لیکن انتخابات کے نزدیک آتے ہی یہ پارٹیاںنہ صرف منقسم ہیں بلکہ ایک دوسرے کی شدید مخالفت کررہی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ اگر علاقائی پارٹیاں سنجیدہ اور مخلص ہیں تو پھر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا ہی نہیں بلکہ پیوپلز کانفرنس  اور دیگراں کا بھی ایک مشترکہ لائحہ عمل ہونا چاہیئے تھا اور انہیں متح

مولانا مشتاق ویری پر سیفٹی ایکٹ عائد ،جموں جیل منتقل

اننت ناگ//جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد بٹ عرف ویری ولدعلی محمد بٹ ساکنہ ویری بجہباڑہ پر سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموںمنتقل کئے گئے ہیں۔مولاناویری کو22فروری کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب حُکام نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور دیگر ایسی ہی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون عمل میں لاتے ہوئے سینکڑوں لیڈران اور کارکنان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا،اس دوران حُکام نے جماعت اسلامی سے وابستہ دو مزید کارکنوں 36سالہ نوشاد احمد گگرو ولد غلام رسول گگرو اور مشتاق احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکنان صوف شالی کوکر ناگ پر بھی سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے ۔دو نوں کارکنوں کو جموں جیل منتقل کیا گیا ہے اور اُنہیں22فروی کو اپنے اپنے گھروں سے گرفتار کیا گیا تھا۔  

ایسے اقدامات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے:جمعیت اہلحدیث

سرینگر //جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے نائب صدر معروف دینی اسکالر ہردل عزیز خطیب مولانا مشتاق احمد ویری پر پی ایس اے عائد کرنا کشمیری قوم کے خلاف ظلم کے ایک اور باب قرار دیتے ہوئے جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے پریس کے نام اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مولانا مشتاق احمد ویری پر PSA عائد کرنے کی جمعیت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اور حکومت وقت کو یہ چیز باور کراتی ہے کہ ایسے اقدامات سے اس قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ بلکہ ایسا کرنے سے آپ جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث جو کہ ایک خالص دینی و دعوتی جماعت ہے، نے کشمیر کے حالات سدھارنے کی بات کرتی رہی ہے اور امن کی رودار جماعت ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر جمعیت کے علماء و دانشوروں کو پابند سلاسل کیا گیا تو جمعیت چپ نہیں رہ سکتی۔  ن

مزید خبریں

بجلی فیس نہ ادا کرنے والے صارفین کے کنکشن کاٹے جائیں بجلی کی فراہمی کے نظام کواستحکام بخشنے کی ضرورت: کمشنر سیکرٹری پاور جموں// کمشنر سیکرٹری پاور ہردیش کمار نے کل یہاں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاست میں جاری مرکزی معاونت والی شعبۂ بجلی سے متعلق جاری سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا مقصد لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنا ہے اس لئے بجلی کو نظام کو مزید استحکام بخشنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ریاست میں سمارٹ میٹر/ پری پیڈ میٹر نصب کرنے پر بھی زور دیا تا کہ بجلی کی چوری پر روک لگائی جاسکے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ اپریل2019 سے قبل ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔انہوں نے ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فیس نہ ادا کرنے والے صارفین کے بجلی کنکشن کاٹ دیں۔ٹرانسمیشن پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لی