تازہ ترین

اوڑی، ریاسی اور سرنکوٹ میں دلدوز سڑک حادثات | 6شہری جانیں گنوا بیٹھے

اوڑی+سرنکوٹ//اوڑی اور سرنکوٹ علاقوں میںپیش آئے سڑک کے الگ الگ حادثات میں 6افراد لقمہ اجل جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔مہلوکین میں ایک ہی کنبے کے دو افراد بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوڑی سے گھرکوٹ جارہی ایک ریالٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سو فٹ نیچے دوسری سڑک پر گرآئی جس کے نتیجے میں پرویزاحمدخواجہ گنائی اور گاڑی میں سواراس کے تین بیٹے شاہد،عدنان اورسہیل شدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور اوڑی اسپتال پہنچایا گیا لیکن اس دوران اسپتال پہنچاتے ہوئے عدنان کی موت واقع ہوچکی تھی۔شدید زخمیوں کو ڈاکٹروں نے فوری طور بارہمولہ اسپتال ریفر کیا لیکن اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں نے وہاں پرویزاحمد کو مردہ قراردیا جبکہ شدیدزخمی شاہد کووہاں سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا جہاں اُس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ سہیل کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ مستحکم ہے۔پولیس نے اس سلسلے

مہور میں 8سالہ بچی تیندو ے کا نوالہ بن گئی

مہور//مہور میں 8سالہ بچی تیندوے کا نوالہ بن گئی ۔مہور کے علاقہ کلواہ میں گزشتہ رات سات بجے کے قریب 8سالہ رخیلا اختر دختر مشتاق احمد گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس دوران اچانک سے تیندوا اس پر حملہ آور ہوکر اسے نزدیکی جنگل میں لے گیا ۔اس واقعہ کی خبر ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی لوگ بچی کی تلاش میں نکل پڑے اور دو گھنٹوں کے بعد اس کی نعش جنگل سے خون میں لت پت ملی ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے اور انہوں نے وائلڈ لائف پرانسانی جانوں کو تحفظ دینے میں ناکامی کا الزام عائد کیاہے ۔گزشتہ دو برسوں کے دوران مہور سب ڈیویژن میں 22انسانی جانیں جنگلی جانوروں کا نوالہ بنی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔  

نیشنل کانفرنس کی کامیابی | نئی دلی عوامی منڈیٹ کا احترام کرے: ساگر

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے وادی کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرکے نیشنل کانفرنس اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ۔انہوں نے ووٹروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس پر بھروسہ ظاہر کرنے پر ہم دل سے شکر گزار ہیں۔ساگر نے کہا کہ ہم وادی کے مرد و خواتین ، بزرگوں خصوصاً نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری عمل میں حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے نیشنل کانفرنس کے صدرِ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور ریٹائر جسٹس حسنین مسعودی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ نئی دلی کو بھی کشمیری قوم کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے اور دفعہ370 اور 35اے کو ختم کرنے کی کوششوں سے بازآنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات منفرد نوعیت کی

وادی میں بارشوں کا سلسلہ دراز | آج سے موسم میں بہتری کا امکان :محکمہ موسمیات

سرینگر //وادی میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔وادی میں پچھلے کچھ دنوں سے موسم ابرآلودہے اور بیچ بیچ میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے سبب ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔شہر سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو شدید بارشیں ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا جس کے نتیجے میں اکثر سڑکوں پر چلنے پھر نے میں پیدل راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کی اکثرسڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کے نتیجے میں راہگیروں کو آمد ورفت کے دوران کافی دقتوں کا سامنا رہا ہے ۔شمالی کشمیر کے کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ کے علاوہ وسطی کشمیر کے گاندربل ، بڈگام کے علاوہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ شوپیان قاضی گنڈ ،اننت ناگ، کولگام علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں اور اُن علاقوں میں بھی ٹھنڈ میں اجافہ ہوا ہے اس دوران م

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیار

سرینگر //بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کرانے کا حمتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بی جے پی کا کنول کھل چکا ہے اور اب پارٹی اپنی اکثریت کے بل پر آئیندہ حکومت قائم کرے گی۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹر ویو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ بھاجپا ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کرانے کے حق میں ہے اور پارٹی اس سے پہلے بھی اس کیلئے تیار تھی جبکہ آج بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانا بی جے پی کے ہاتھ میں نہیں ہے اور جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو لیکر حمتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکش

۔لوک سبھا انتخابات 2019 کامیاب امیدواروں کو گورنر کی مبارکباد

 سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔گورنر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب شدہ ممبران پارلیمنٹ زمینی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی مجموعی بہبود یقینی بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔گورنر نے ان ممبران پارلیمنٹ کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  

سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

 بانہال // جمعرات کی شام سے جاری شدید بارشوں کے باوجود جمعہ کے روز جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پسیاں اور پتھر گر نے کے باوجود جاری رہی ۔ جمعہ کے روز دوسرے دن بھی وادی کشمیر سے جموں کی طرف درماندہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی۔ ٹریفک حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پنتھیال ، ڈگڈول ، بیٹری چشمہ ، منکی موڑ اور کیلا موڑ کے مقام پتھروں اور پسیوں کے گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم اس سے شاہراہ پر ٹریفک کو متاثر نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے کہا پنتھیال کے مقام گر انے والے ملبے کو ساتھ ساتھ صاف کیا گیا اور ٹریفک کو زیادہ وقت متاثر نہیں ہونے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کشمیر میں حالات کی خرابی کی ممکنہ وجہ سے جمعہ کو شاہراہ پر کم ہی ٹریفک نے سفر کیا اور اس دوران جموں سے بھی وادی کشمیر کی طرف درجنوں مسافر گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی۔&n

این سی کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں ہوگا

جموں //لوک سبھا انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے دوسرے روز بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کہاکہ ان کی جماعت ریاست میں حکومت سازی کیلئے نیشنل کانفرنس کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کرے گی ۔جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے رینہ نے کہا’’ہمیں ریاست میں حکومت تشکیل دینے کیلئے کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں یہ یقین ہے کہ ہماری پارٹی اسمبلی چنائو میں 50سے زائد نشستیں حاصل کرے گی ‘‘۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان پر کہ بھاجپا نے فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرکے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے ، رینہ نے کہا’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سرینگر میں اتنے ہی ووٹ پڑے جتنے جموں میں سرپنچ پنچایتی چنائو میں لے لیتے ہیں ،ہماری جماعت کو اس چنائو میں 17لاکھ ووٹ ملے اور اتنے ووٹ تو پی ڈی پی ، این سی ، کانگریس ، پنتھرز اور د

لورن پونچھ میں بجلی گرنے سے 94بھیڑ بکریاں لقمہ اجل

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے لورن علا قہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خانہ بدوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے دو کنبوں کی94بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ۔ذرائع کے مطابق میدانی علا قوں میں ہوئی گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے علا قوں کی جانب جارہے خانہ بدوش طبقہ کی لورن ڈھوک میں 94بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں ۔اس حادثے میں محمد قاسم ولد غلام حسین بکروال اور محمد جنید ولد عبدالعزیز سکنہ نوشہرہ کے مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔حادثے کی خبر ملتے ہی پونچھ پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور غریب طبقہ کے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔  

جموں میں جعلی نوکریوں کا سیکنڈل منظر عام پر

جموں //کرائم برانچ نے جموں میں ایک خودساختہ آرمی کرنل کوگرفتار کرلیاہے جو نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے اینٹ رہاتھا۔کرائم برانچ نے یہ کارروائی مہندر کمار ولد انیک رام ساکن شامہ چک جموں کی طرف سے دی گئی تحریری شکایت پر کی ۔شکایت میں الزام عائد کیاگیاتھاکہ کلویندر سنگھ ولد کرنیل سنگھ ساکن دیہارن اکھنور روڈنزد مشری والا جو فوج سے معطل ہے ، نے خود کو آرمی کرنل بتلاکر بیروزگار نوجوانوں سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے اور وہ ہر ایک نوجوان سے بھارتی فوج میں ملازمت کے جعلی حکمنامہ جاری کرکے دو سے پانچ لاکھ کے درمیان رقم وصول کررہاہے ۔ابتدامیں اس جعلی آرمی کرنل نے اپنادفتر پلوڑہ جموں میں کھولاجسے بعد میں مٹھی جموں میں منتقل کیاگیا اور ا ب اس کادفتر جانی پور میں بھی ہے ۔مذکورہ شخص آرمی کی وردی پہن کر نوجوانوں کو چونالگاتارہااوروہ وشال بھگت ساکن ڈریم سٹی، ساہل شرما ساکن

پینتھرس پارٹی لیڈران کو سیکورٹی فراہم کی جائے:بھیم سنگھ

سرینگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے چیرمین ہرشدیو سنگھ اور صدر سے ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پیدا ہوئی صورتحال کے جائزہ کے لئے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی ہنگامی میٹنگ بلانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں خطوں لداخ، کشمیر اور جموں میں لوک سبھا انتخابات میں سرگرم حصہ لینے والے سیاسی کارکنوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے  اس سے لئے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔پنتھرس سپریمو پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے چیرمین  اور صدر کو جون 2019کے پہلے ہفتہ میں میٹنگ بلانے کا مشورہ دیا ہے جس میں ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین اورتینوں خطوں کے ضلعی صدور کو مدعو کیا جائے تاکہ عام لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی مشترکہ پروگرام تیار کیا جاسکے۔پروفیسر بھیم نے وزیر داخلہ راجناتھ س

ذاکر موسی کو گیلانی اور صحرائی کا خراج عقیدت

سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی اور تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے معروف عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت ادا کیاہے۔ گیلانی نے کہا کہ جو لوگ شعور کی بیداری کے ساتھ اللہ کی سرزمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنے کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، انہیں قوم کا بیش بہا سرمایہ قرار ایکر عوام سے ان قربانیوں کی حفاظت کرنے کی دردمندانہ درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کو اپنی مبنی برصداقت جدوجہد کے لیے یکسو اور یکجا ہوکر ہر سطح پر اپنے آپ کو تیار رکھنا ہوگا۔ گیلانی نے ٹہب پلوامہ میں ظہور احمد کو فورسز کی طرف سے بے دردی کے ساتھ ہلاک کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظہور احمد کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ عسکری محاذ پر سرگرم ایک جنگجو کا بھائی تھا۔ ظہور احمد کی ہلاکت کو سیاسی انتقام گیری کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح

فورلین شاہراہ کی تعمیر سینکڑوں کنبوں کیلئے وبال جان، ہجرت کر نے پر مجبور

رام بن //جموں سرینگر قومی شاہراہ فورلائن کی تعمیر سے رام بن اور بانہال کے درمیان سینکڑوں کنبے ہجرت کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جب سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو فورلائن میں تبدیل کر نے کا کام ایچ سی سی کمپنی نے ہاتھ میں لیا ہے تب سے لیکر آج تک سینکڑوں کنبہ جات ہجرت کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں جن میں کہیں کنبہ جات نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی کردی ہے ۔ وہیں پنتھال کے مقام پر زیر تعمیر ٹنل 3اور چار میں غیر ضروری بلاسٹنگ سے نزدیکی مکانوں کوشدید نقصان پہنچا ہے لیکن نہ ہی اس سلسلے میں ایچ سی سی کمپنی کے حکام اور نہ ہی ضلع انتظامیہ متاثرین کے لئے کوئی اقدامات اُٹھا رہے ہیں جس کی وجہ سے پنتھال کے متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ اس سلسلے میں نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے عبدالعزیز شیخ ولد محمد رمضان شیخ اور عبدالرشید سوہل نے بتایا جب سے پنتھال کے مقام پر ٹنل کا کام شروع ہواہے

مزید خبریں

کامڈ اننت ناگ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت  رمضان میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا  ملک عبدالاسلام اسلام آباد (اننت ناگ)//جنوبی کشمیر کے اسلام آباد(اننت ناگ )کے کامڈ علاقے میں پانی کی شدید قلت سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے اور لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ رمضان کے اس متبرک مہینے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ندی نالوں سے گندہ پانی لاکر اس کو پینے کیلئے استعمال کرنا پڑتا ہے۔علاقے کے لوگ پی ایچ ای کے حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ حال ہی میں اس علاقے میں گندا پانی پینے کے نتیجے میں ق