تازہ ترین

لالچوک میں اساتذہ کا احتجاج،تنخواہیں واگزار کرنے کامطالبہ

سرینگر //وادی کے مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ نے سرکار پر الزام عائد کیا ہے کہ اُن کی تنخواہیں پچھلے 15مہینوں سے واگزار نہیں کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں وہ دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو گئے ۔ پریس کالونی میں سوموار کو اساتذہ نے احتجاج کیا اور سرکار کے خلاف نعرے بلند کئے ۔احتجاجی اساتذہ ’’محنت ہماری لوٹ تمہاری نہیں چلے گی، ہمارے ساتھ انصاف کرو، ہماری تنخواہیں واگزار کرو‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ تنخواہوں کی عدم دستیابی کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں لیکن اُن کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم جس سماج میں استاد ہی سڑکوں پر لانے کیلئے مجبور کئے جائیں وہاں نظام کو بدلنے کا خواب&nbs

کپوارہ میں ٹرک ڈرائیورو ں کا احتجاج، صبح اور شام کو ہی چلنے کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

کپوارہ//کپوارہ میں ٹرک ڈرائیورو ں نے انتظامیہ کی طرف سے حالیہ حکمنامہ کے خلاف احتجاج کیا جس کے مطابق لولاب آنے جانے والے ٹرکو ں کو صبح و شام ہی چلنے کی اجازت ہے ۔لولاب سے کپوارہ کی طرف آرہے ٹرکو ں کو پولیس نے لولاب بائی پاس سڑک پر روک کر قصبہ میں دا خل ہونے کی جازت نہیں دی جس پر ٹرک ڈرائیو ں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ اس سے ان کاروز گار متا ثر ہونے کا خدشہ ہے ۔احتجاج میں شامل ٹرک ڈرائیورو ں نے کہا کہ صبح اور شام کو چلنے کی اجازت کے دوران ان کی ٹرکوں میں سازو سامان کو کون دوران شب اَن لوڈ کرے گا اور انہیں دوسرے روز بھی ٹرکو ں سے سامان اتارنے کا انتظار کرنا پڑے گا ۔انہوں مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ فوری طور اس حکمنامہ کو منسوخ کرے تاکہ ٹرک ڈرائیور معمول کے مطابق چل سکیں۔  

اُوڑی میں کتوں کے حملے میں 2زخمی

اوڑی //سرحدی قصبہ اوڑی میں کتوں کے ایک حملے میں ایک جواں سالہ خاتون سمیت2افرادزخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ  زخمیوں میں 30سالہ عذرابیگم زوجہ سجاداحمداور28سالہ الطاف احمدولدعبدالرشیدساکنان اوڑی شامل ہیں ۔مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اوڑی قصبہ اوراسکے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں پرقابوپانے کیلئے کارگراقدامات کئے جائیں  ۔  

ریڈیو کشمیر کے اہتمام سے کیرن میں ثقافتی پروگرام

 سرینگر // سرحدی قصبہ کیرن میں ریڈیو کشمیر کے پہاڑی شعبہ اور شہربین کی جانب سے کشن گنگا کے کنارے واقع ہائی سیکنڈری سکول میںایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے شہربین ٹیم کے پاس اپنے مسائل ریکارڈکرائے۔ کلچرل پروگرام میں مقامی فنکاروںکے علاوہ سکولی بچوں نے حصہ لیکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ریڈیو کشمیر کی جانب سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مشاہدہ سرحد کے اُس پار نیلم وادی کے لوگوں نے بھی کیا ۔ کیرن کے فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے بھی کیرن کے مسائل کو اجاگر کیا اور ریڈیو کشمیر کو اس سرحدی علاقے میں اپنے پروگرام منعقد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا  ۔ایسی ہی تقریب ہائی سکول کنڈیا ں میں بھی منعقد ہوئی جہاں ریڈیو کشمیر کے شہربین پروگرام اور پہاڑی شعبہ کے سربراہ مقصود احمد نے مہمان خصو

گلشن آ باد سلکو ٹ بنیادی سہولیات سے محروم

کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے محض 2کلو میٹر دور گلشن آ باد سلکو ٹ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ محکمہ دیہی ترقی نے چند سال قبل ایک سڑک تعمیر کی جبکہ ڈمب ہارڈ نالہ پر ایک پل تعمیر کیا لیکن کچھ خود غر ض عنا صر نے اس سڑک پر ناجائز قبضہ کر کے سڑک کو عبور و مرور کے لئے بند کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ جس اراضی کو سڑک کی تعمیر کیلئے استعمال میں لایا گیاوہ سرکاری اراضی اور کاہچرائی ہے لیکن پھر بھی رو سی سفیدے لگاکر قبضہ جمایا گیا۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ ان سفیدو ں کو کا ٹنے کے احکامات صادر تو کئے گئے لیکن کام شروع نہیں کیا گیا ۔لوگو ںنے مزید بتایا کہ گلشن آ باد سلکو ٹ سے جو نالہ گزرتا ہے اُس کو بھی پوری طرح بند کیا گیا اور نتیجے کے طور بارشوں کا پانی بستی میں جمع رہتا ہے ۔لوگو ں نے فوری طور گلشن آ باد کے لوگو ں کے بنیادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ک

اوڑی اورصفاپورہ میں نقب زنی کی وارداتیں

اوڑی+گاندربل// سرحدی قصبہ اوڑی کے گینگل علاقے میں اتور اور پیر کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے نذیر احمد ولد علی حیدر لودی نامی شہری کے گھر سے 6لاکھ روپئے نقدی اور3لاکھ کے زیورات اڑالئے۔معلوم ہوا ہے کہ نذیر احمد کے گھر میں ایک روز قبل بیٹے کی شادی انجام دی گئی تھی۔اس سلسلے میں اوڑی پولیس نے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھر صفاپورہ گاندربل میں پچھلے ایک ہفتے سے چوری کی پے در پے وارداتیں پیش آنے سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔صفاپورہ کے مقامی شہری منظور احمد کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے راتھر محلہ،گرٹہ بل اور حجام محلہ میں چوری کی کئی وارداتیں پیش آئی ہیں۔16 اور 17 جون کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے حجام محلہ میں عبدالرشید حجام ولد غلام محمد کے رہائشی مکان کی کھڑی توڑ کرگھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے،جس کے بعد محمد یوسف حجام نامی شخص کے گھر میں د

مہلوک پولیس افسرکے اعزاز میں تعزیتی تقریب

سرینگر// گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے جموں وکشمیر پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن کو پٹری پر لانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ سرینگر کی پولیس لائنز میں مہلوک پولیس افسر ارشد خان کی میت پر گلباری ادا کرنے کے موقعہ پر گورنر کے مشیر نے بتایا کہ مذکورہ پولیس افسر نے کے پی روڑ اننت ناگ پر ہوئے فدائین حملے میں سی آر پی ایف کی مدد کرنے کے دوران انتہائی بہادری کامظاہرہ کیا۔ مشیر کے بقول جموں وکشمیر پولیس سمیت یہاں تعینات دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے ریاست میں امن کو بحال کرنے کیلئے غیر معمولی رول ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے ریاست جموں وکشمیر میں امن کو پٹری پر لانے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جنگجوئوں کی طرف سے اس طرح ک

سالانہ امرناتھ یاترا2019 | سی ای اونے بنیادی کیمپ میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا

 اننت ناگ//چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) اُمنگ نرولہ نے یہاں افسروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا ۔ 2019ء کا نُنون بیس کیمپ میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر ، اے ڈی سی اننت ناگ ، سی ای او پی ڈی اے ، جنرل منیجر تعمیرات ، ایس اے ایس بی و دیگر ضلع افسران موجود تھے۔سی ای او نے افسران پر زور دیا کہ وہ یاترا شروع ہونے سے قبل تمام اِنتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ انہوں نے سپر انٹنڈنگ انجینئر محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ وہ چند ن واڑی سے آگے ٹریک پر ،سیاحتی شیڈوں ، طبی کیمپوں و دیگر اہم مقامات پر باقاعدہ بجلی کی سہولیات فراہم کریں۔محکمہ بجلی کو اضافی جن سیٹ دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔سی ای او نے تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس مہینے کی 20تاریخ تک پہلگام سے آگے سڑک پر میکڈم بچھا

سوپور میں نائب تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سوپور//اینٹی کورپشن بیورونے نائب تحصیلدار سوپور کو انتقال اراضی کومحکمہ مال کے ریکارڈ میںدرج کرنے کے عوض12ہزارروپے رشوت طلب اور لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق اینٹی کورپشن بیوروکے شمالی کشمیر کے پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ نائب تحصیلدار فیاض احمدوانی محکمہ مال کے ریکارڈ میں انتقال اراضی کے ایک معاملے کودرج کرنے کے عوض رشوت طلب کررہا ہے ۔اس شکایت پر ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 01/2019تحت دفعہ5(2)انسدادرشوت خوری قانون 2006،4-Aترمیمی قانون2014درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔تحقیقات کے دوران اینٹی کورپشن بیورونے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ رفیق احمد کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جال بچھاکر نائب تحصیلدار کو12000روپے شکایت کنندہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔