تازہ ترین

منشیات مخالف عالمی دن | لیگل سروسز اتھارٹی اور کشمیر یوتھ فائونڈیشن کے اہتمام سے تقاریب

سرینگر+بانڈی پورہ+اننت ناگ//منشیات مخالف عالمی دن کے سلسلے میں لیدل سروسز اتھارٹی اورکشمیر یوتھ فائونڈیشن کے اہتمام سے کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔منشیات مخالف عالمی دن کے موقع پرلیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے اہتمام سے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد ہوا ،جس میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سید سرفراز احمد شاہ کی صدارت میں نشیلی ادویات کی وباء کے خلاف ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں وکلائاور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کیمپ میں مقررین نے منشیات ونشیلی ادویات کے مضر اثرات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ معاشرے کو نشیلی ادویات سے دور رکھنے کیلئے ہر کوئی اپنا اپنا رول نبھائے ۔ چیئرمین ڈی ایل ایس اے نے بھی معاشرے کو اس لعنت سے بچانے کیلئے سماج کے سبھی طبقوں سے اپنا اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ

امرناتھ یاترا2019 | احسن طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عوام سے تعاون طلب

سرینگر// گاندربل پولیس کی جانب سے امر ناتھ یاترا کو پُر امن اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اس دوران لوگوں کے تعاون کویقینی بنانے کی خاطر پولیس اسٹیشن کنگن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی سربراہی میں منعقد ہ اس میٹنگ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مارکیٹ یونین، ٹیکسی سٹینڈ گاندربل ، اوقاف کمیٹی کنگن ، ہرموکھ ٹرانسپوٹ اور ٹھیکیدار ان یونین سے وابستہ صدوارن نے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں سیول سوسائٹی ممبران بھی موجود رہے۔ دربار کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ ایس ایس پی گاندربل نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔     

قومی تعلیمی مسودہ 2019:سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ اجلاس

گاندربل //سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں شعبہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام قومی تعلیمی مسودہ 2019 کے تحت ایک روزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین،وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ پروفیسر مشتاق احمد صدیقی،کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد،وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک ایما،رجسٹرار سنٹرل یونیورسٹی کشمیر پروفیسر فیاض احمد نکہ،ڈائریکٹر جی ایم بٹ،سابق سربراہ شعبہ تعلیم کشمیر یونیورسٹی پروفیسر اے جی مدہوش،شعبہ سکول آف ایجوکیشن ڈاکٹر ظہور احمد گیلانی،سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے ارکان مختلف شعبوں میں زیر تعلیم سکالروں،طلباء اور فیکلٹی ممبران سمیت دیگر افراد موجود تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین میر نے کہا کہ قومی ایجوکیشن مسودہ 2019 کو تیار کرتے وقت ہمیں ابتدائی

کپوارہ میں پانی کے تحفظ کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

کپوارہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کپوارہ میں ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں پانی کے تحفظ کے منصوبے کے لئے ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینیٹیشن مشن کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جے ڈی پلاننگ ،ایگزیکٹیو انجینئر صحت عامہ ہندوارہ ودیگر آفیسران موجود تھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے محکمہ جنگلات کو میپنگ کے کام اورمقامات کی نشاندہی شروع کرنے کی ہدایت دی جہاں محکمہ صحت عامہ پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے ٹینکوں کی تعمیر شروع کرے گا۔میٹنگ میں محکمہ باغبانی کے آفیسران نے کہا کہ ضلع میں 500پانی کے تالاب موجود ہیں ۔  

بانڈی پورہ میں موٹر سائیکل چور گرفتار

بانڈی پورہ//پولیس نے بانڈی پورہ ضلع میں ایک موٹر سائیکل چرانے والے شخص کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرفان احمد نجارساکن بونہ کوٹ بانڈی پورہ نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں تحریری طورپر شکایت درج کی تھی کہ اس نے اپنی موٹر سائیکل(اپاچی) گھر کے قریب پارک کی تھی جسے نامعلوم افراد نے چرا لیا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 23/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے چوری میں ملوث شخص  کی شناخت طارق احمد نجارکو گرفتار کیا گیااوراُس کے قبضے سے موٹر سائیکل کو برآمد کیا گیا۔  

حج2019 | جامعہ باب العلم کے اہتمام سے تربیتی کیمپ کا انعقاد

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے امام خمینی حال میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کئی روز تک جاری رہے گا۔ تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن نے کیمپ کا معائنہ کیا ۔تربیتی کیمپ میں مناسک حج کی مکمل تربیت دی جائے گی جس کے لئے انجمن کے شعبہ تبلیغ و تربیت سے وابستہ علماء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔    

خورشید احمد گنائی اورسروڑی کا بانڈے خاندان سے اظہار تعزیت

سرینگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آثار شریف درگاہ حضرتب بل کے حال ہی میں فوت ہوئے متولی مرحوم غلام حسن بانڈے کے گھر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت او ر ہمدردی کا اظہار کیا۔مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خورشید احمد گنائی نے کہا کہ مرحوم غلام حسن بانڈے نے اپنی ساری زندگی وادی کے لوگوں کے دینی جذبات کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ مشیر نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اُس کو پُر کرنا مشکل ہے ۔اس موقعہ پر مشیرنے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ۔جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وسابق وزیر غلام محمد سروڑی نے درگاہ حضر تبل کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اُن کے انتقال سے سماج میں جوخلاء پیداہوا ہے ،اُسے پرکرناممکن نہیں۔   

امام خامنہ ای کی مناسبت سے امریکی پابندی افسوسناک:آغا حسن

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے امریکہ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈرامام خامنہ ای اور اُن کے دفتر کے متعلقین و اثاثوں پر قدغن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای کی شخصیت کی کردار کشی کے ساتھ ساتھ اُن عناصر کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے جو برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈاکو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای کی ذاتی طور پر ملک یا بیرون ملک کوئی جاگیر یا اثاثہ نہیں ہے،اسلئے اس حقیقت کے تناظر میں امریکی پابندی ایک مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ایرانی قوم اورقیادت نے ثابت کر دکھایا کہ قرآن و سنت کو دستور عمل بنا کر مسلمان نہ صرف دشمنوں کے شر انگیزیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنے دشمن کو بھی دوستی کی بھیک مانگنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔  

نمبردار کی ہلاکت،حکیم یاسین کا تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر//پی ڈی ایف چیئرمین حکیم محمد یاسین نے بجلی کرنٹ لگنے کے ایک حادثے میں ماچھو بیروہ کے لمبردار شبیر احمد ملک کے فوت ہونے نے پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ حکیم یاسین نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس دلخراش واقعہ پر پوری تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔    

سلامتی کونسل میں بھارت کی غیر مستقل رکنیت برقرار

اقوام متحدہ// چین اور پاکستان سمیت ایشیابحرالکاہل گروپ کے تمام 55 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کی مدت کے لئے ہندوستان کی غیر مستقل رکنیت کی امیدواری کی حمایت کی ہے جو ہندوستان کی ایک بڑی سفارتی فتح ہے۔اس دوران، جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کی ہے۔15 ممالک کی رکنیت والے یواین ایس سی کے 2021-2022 کی مدت کے لئے پانچ غیر مستقل نشستوں کے لئے انتخابات اگلے سال  16 جون کے آس پاس ہوگا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان ہیں جنہیں نے ویٹو کی طاقت حاصل کی ہے۔ یہ پانچ مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس ہیں۔جن 55 ممالک نے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کی ہے ان میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، انڈونیشیا، ایران، جاپان، کویت، کرغزستان، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نیپال، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا

گنڈ کنگن حادثہ | زخمی ٹریکٹر ڈرائیور چل بسا

کنگن// گنڈ کنگن میں گذشتہ روزپیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ٹریکٹر ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔تفصیلات کے مطابق گنڈ کنگن میںگذشتہ روز ایک ٹریکٹرزیر نمبر 4342,JK16A  سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور 20سالہ ریاض احمد بٹ،ولد منظور احمد بٹ ساکن فراؤ گنڈ، مظفر احمد لون ولد غلام محی الدین لون ساکن کلو محلہ گنڈ شدید ذخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جس کے بعد ڈاکٹروں دونوں زخمیوں کوسب ڈسٹرک کنگن منتقل کیا تاہم ٹریکٹر ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ مظفر احمد لون کو سکمز منتقل کیا گیا جہاں پراس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ گنڈ پولیس نے اس حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔  

آئینی حکومت ریاستی عوام کا حق :نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ریاست میں عوامی منتخبہ حکومت عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور اگر مرکزی حکومت نے فوری طور پر یہاں اسمبلی انتخابات نہیں کرائے تو پارٹی سپریم کورٹ کا رُخ کریگی۔ان باتوں کا اظہار این سی لیڈران نے پارلیمانی انتخابات میں جیت کے بعد پارٹی سے وابستہ افراد کیساتھ رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں حلقہ انتخاب بارہمولہ اور سنگرامہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ان عبدالرحیم راتھر، جاوید احمد ڈار، بشارت بخاری، ڈاکٹر سجاد اوڑی، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، جگدیش سنگھ آزار، غلام حسن راہی، جنک سنگھ سوڑھی، خواجہ محمد یعقوب وانی، ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود، ایڈوکیٹ شاہد علی، اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔ جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اپنے خطاب

اننت ناگ میں ڈاکڑوں کی مبینہ لاپرواہی | حاملہ خاتونلقمہ اجل ،اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اننت ناگ //اننت ناگ میں ڈاکڑوں کی مبینہ لاپرواہی سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی ہے ،جس پر لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔30سالہ شبی جان زوجہ محمد حُسین بٹ ساکنہ چھی سرنل اننت ناگ نامی دردزہ خاتون بدھ کی صبح زچہ بچہ اسپتال اننت ناگ میں جاں بحق ہوگئی ،جس پر لواحقین نے احتجاج کیا ۔لواحقین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اُنکی لڑکی پیٹ سے تھی اور25جون کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرنے کے بعد متوفی کی سرجری دن کے دوبجے طے ہوگئی تاہم وقت پر کوئی بھی ڈاکٹر میسر نہ ہونے پر شوبی کی حالت خراب ہوگئی اور اس سلسلے میں جب ڈاکڑوں کو مطلع کیا گیا تو اُنہوں نے رات کے گیارہ بجے تک اُنہیں منتظر رکھا ،اور بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔اس کے بعد انتہائی خراب حالت میں شوبی کو رات کے تین بجے آپریشن تھیٹر لیجایا گیا لیکن بقول لواحقین یہاں تھیٹر کا دروازہ بند تھا جس پر یہاں موجود لوگو

مزید خبریں

’آؤ چلیں گائوں کی اور‘ افسران نئے تجربوں سے مستفید گورنر انتظامیہ کو تحریری طورعامی مسائل سے آگاہ کریں گے اشفاق سعید  سرینگر// ریاست کے دیہی علاقوں میں تعمیر وترقی کیلئے منصوبہ بندی،افسران کو دیہات کے عوامی مسائل سے روشناس کرنے ، پنچایتی راج اداروں کو متحرک بنانے ، اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور سرکاری خدمات عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے جیسے مقاصد کے ساتھ گورنر انتظامیہ نے 20جون کو بیک ٹو ولیج پروگرام شروع کیا جو آج اختتام پذیر ہو رہا ہے ۔ ریاست کے4ہزار اعلیٰ افسران کو ہر ایک پنچایتی حلقوں میں تعینات رکھا گیا تھا جن کے سامنے لوگوں نے مسائل پیش کئے۔ تاہم اس پروگرام کے ذریعے افسران کو بھی کام کرنے کیلئے ایک نیا تجربہ ملا ۔ پروگرام کے تحت ہر ایک افسر کو دو دن اور ایک رات متعلقہ گائوں میں ہی قیام کرنا پڑا اور اس دوران دیہی مجلس کا انعقاد اورعوام