تازہ ترین

یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر گیلانی فکرمند

سرینگر// حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یٰسین ملک کی تہاڑ جیل میں بگڑتی صحت پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ہی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ اُن کی ہمشیرہ کی طرف سے دی گئی پریس بریفنگ ہم سب کیلئے بہت ہی تشویش کا باعث بنی ہے۔ یاسین ملک پہلے ہی بہت سے عارضوں میں مبتلا ہے اور اگر اُس کے علاج و معالجہ کے حوالے سے اسی طرح کی سرد مہری اور عدمِ دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا تو اُن کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد حکومت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قیدی کی تمام بنیادی ضرورتیں پوری کریں۔ خاص کر جب قیدی بیمار اور کمزور ہو۔ ہندوستان کے اپنے شہری جب مجرم ہوکر قید کرلیے جاتے ہیں تو وہ اُن کی سلامتی اور قانونی چارہ جوئی کے لیے بین الاقوامی اداروں کے دروازے بھی کھٹکھٹاتے ہیں اور انہیں

۔370اور35اےکیساتھ چھیڑ چھاڑ| عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی توہین ہوگی:بار ایسوسی ایشن

سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وادی میں نیم فوجی دستوں کی بے مثال اضافی تعیناتی کے بعدامرناتھ یاتریوں،سیاحوں اور بیرون ریاستوں کے کشمیر میں زیرتعلیم طلباء کو فوری طور کشمیر سے چلے جانے کی ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد وادی میں پیدا ہوئی موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔بار نے کہا کہ ان اقدامات سے لگتا ہے کہ ریاست کے خصوصی درجہ کے تحفظ کیلئے آئین میں موجود دفعات 370اور35Aکو ختم کیا جارہا ہے ۔بار کی ایگزیکیٹوکمیٹی کی میٹنگ میں ممبران نے کہا کہ کم سے کم عدالت عظمیٰ کی چار آئینی بنچوں نے مختلف معاملات میں  بھارت کے آئین میں شامل کئے گئے دفعہ35Aکوآئینی طور درست قراردیا ہے۔ ممبران نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متذکرہ بالا آئینی فیصلے حتمی ہیں اور دفعہ 370یا35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا کچھ کیاگیا تو وہ دیدہ دانستہ ،قصداً بھارت کی عدالت عظ

کلسٹر بم استعمال کرنا اسرائیلی طریقۂ کار

سری نگر//پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان کے الزام کہ ہندوستانی فوج نے ایل او سی کے نزدیک وادی نیلم میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام تو اسرائیل کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان گاندھی کا ہندوستان ہے اور اس کی جانب سے قطعی طور پر کلسٹر بموں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہمیں لگتا ہے کہ خدانخواستہ جو جموں وکشمیر پر اس وقت آفت طاری ہورہی ہے اس مصیبت سے شاید کوئی اور مصیبت نہیں ہوسکتی۔ سرحدوں پر گولہ باری جاری ہے اور ہم نے سنا کہ کئی شہری مارے گئے ہیں۔ ہم نے سنا کہ کلسٹر بموں کا بھی استعمال ہوا ہے۔ یہ بہت برا ہے۔ یہ کام تو اسرائیل کا ہے۔ ہمارا ملک تو گاندھی کا ملک ہے۔ یہاں یہ کام نہیں ہوتے ہیں۔ اگر ہورہے ہیں تو یہ بہت برا ہے'۔پی ڈی پی صدر نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت

بانڈی پورہ میں ہڑتال

بانڈی پورہ // سوپور جھڑپ میںجاں بحق ہوئے جنگجو کے حق میںاُس کے آبائی قصبہ بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال رہی۔ سڑکوں سے  ٹرانسپورٹ غائب رہااور کاروباری ادارے بند رہے۔اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے جاں بحق ہوئے جنگجو عمر شہباز وانی کے گھر واقع کھار پورہ جاکر تعزیت پرسی کی ۔    

مزید خبریں

 گرفتاریوں کا تازہ سلسلہ تشویشناک:صحرائی سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے جموں کشمیر میں بالعموم اور ضلع اسلام آباد وپلوامہ میں بالخصوص بڑے پیمانے پر آزادی پسندوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے جموں کشمیر میں جنگی ماحول قائم کیا گیا ہے۔ایک بیان میں صحرائی نے کہا کہ ہر طرف خوف ودہشت پھیلایا جارہا ہے، کشمیر کے چپے چپے اور گلی کوچوں میں فورسز کی ازسرِ نو تعیناتی سے پورے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بیان کے مطابق فورسز نے اسلام آباد میں شبانہ چھاپوں کے دوران فیاض احمد داس، محمد شفیع خان، ریاض احمد، مشتاق احمد، عاشق حسین نارچور کے علاوہ متعددنوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح پلوامہ اور شوپیان میں بھی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ بانڈی پورہ میں حاجی علی محمد کے علاوہ نوجوانوں کو تھانوں پر طلب کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کی کارروائیوں سے عوام میں شکوک و

۔15اگست کی تقریبات: اننت ناگ اور گاندربل میں انتظامات کو حتمی شکل دی

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر کی صدارت میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں تقریب کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی لیں گے ۔مارچ پاسٹ میں جے کے پی،سی آر پی ایف،این سی سی،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور ضلع لیڈیز پولیس کے علاوہ سکولی بچے حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیاجائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو تقریب کی کامیابی کے لئے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،مختلف محکموںکے ایگزیکٹیو انجینئران اورآفیسران اورپولیس وسی آر پی ایف کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے افسران کی ایک میٹنگ می

بانڈی پورہ میں چھاپڑی فروشوں کا احتجاج

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں چھاپڑی فروشوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیس برس سے گلشن چوک میںباقاعدہ اپنی روزی روٹی کمارہے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ نے انہیں ویران جگہ منتقل کرکے بیروزگار بنادیا ہے۔ احتجاجی چھاپڑی فروشوں نے کہا کہ ہم نئی جگہ دن بھر سوئے رہتے ہیں جس کے نتیجے میںبینک کا قرضہ بھی اب نہیں چکا پارہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم نے گورنر کے مشیر سے بھی رجوع کیااور موصوف نے ہمیں یقین دلایا کی آپ کے مسائل فوری طور حل ہونگے ‘‘۔انہوںنے گورنر انتظامیہ اورڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شہباز احمد مرزا سے اپیل کی کہ گلشن چوک چھاپڑی فروشوں کو واپس اپنی جگہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں فاقہ کشی کی نوبت نہ آسکے ۔  

دفعہ370اور35اے | ریاست کے متنازعہ ہونے کی مستنددلیل:گیلانی

سرینگر//حریت(گ) نے کہا ہے کہ دفعہ370اور35اے  اگرچہ کھوکھلے ہی ہیں، لیکن ان کی اپنی ایک تاریخ، ایک پہچان اور ریاست کے متنازعہ ہونے کی ایک مستند اور عالمی طور پر تسلیم شدہ دلیل ہے اور اب حکومت اس دستاویز کو ختم کرکے یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا ایک گھناؤنا اور مکروہ کھیل کھیلنے کی تیاریاں کررہی ہے ۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی کی پوری طاقت سے مزاحمت کی جائے گی۔ایک بیان کے مطابق حریت چیرمین نے کہا کہ خصوصی دفعات کو کھوکھلا اور بے اثر کرنے کے اصل ذمہ دار اور مجرم یہاں کے ہندنواز ہیں۔ انہوں نے ہی جاہ وحشمت کی لالچ میں اِن کی روح کو ختم کرکے رکھ دیا تاکہ اُن کے آقاؤں کے خاکوں میں رنگ بھر کر وہ اپنی وفاؤں کا صلہ حاصل کرتے رہیں۔ لینڈ گرانٹس بل کے مطابق غیر ریاستی لوگوں کو 90سال کے لیے زمین دینے کا قانون انہی شعبدہ بازوں نے بنایا۔ اُن کی بکاو

مزید خبریں

سمبل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ایڈوکیٹ محمد مقبول ڈار صدر | ایڈوکیٹ غلام محی الدین پرے سیکریٹری منتخب  سرینگر//بار ایسوسی ایشن سمبل کے انتخابات سنیچر کو کورٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں سبھی وکلاء نے ووٹ دیکر اپنی نئی باڈی منتخب کی۔ووٹنگ عمل کے دوران ایڈوکیٹ محمد مقبول ڈار صدر جبکہ ایڈوکیٹ مشتاق احمد ہرہ نائب صدر اورایڈوکیٹ غلام محی الدین پرے سیکریٹری منتخب ہوئے۔نومنتخب بار ٹیم نے اپنے سبھی وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی بہتری کیلئے کام کرنے کا عزم دہرایا۔     فوج کا شوپیان میں مارے گئے اہلکار کو خراج عقیدت سرینگر//فوج نے شوپیان میں مارے گئے فوجی کوخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مذکورہ اہلکار2اگست کو جنگجومخالف آپریشن کے دوران پاندوشن نامی گائوں مارا گیا۔اس دوران بادامی باغ چھائونی میں ایک تقریب کے دوران چنار کور کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کے جے

موجودہ صورتحال کیلئے مین اسٹریم لیڈران ذمہ دار:جنتا دل یونائٹڈ

سرینگر// وادی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنتا دل یونائٹڈ کے ریاستی صدر جی این شاہین نے مین اسٹریم لیڈروں کو موجودہ افراتفری اور کشیدگی کے ماحول کیلئے ذمہ دار قرار دیا۔ سرینگر میں اپنے دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  شاہین نے مین اسٹریم لیڈروں پر کورپشن اور بدعنوانی کے معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان لیڈروں نے کشمیر جیسی جنت کو جہنم میں تبدیل کیا اور حساس معاملات پر لوگوں کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوںبلکہ اپنے روزمرہ کے کام میں مشغول ہوں۔ شاہین نے کہا ’’ میں اپنی پارٹی سربراہ کی وساطت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر 35اے یا 370دفعات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو وہ اُن کی پارٹی این ڈی اے کا حصہ نہیں رہے گی&l

دیور ترال کا فوجی محاصرہ | تلاشی کاروائی کے دوران نوجوان گرفتار

ترال //دیور ترال کو فوج کو سی آر پی ایف اور ایس اوجی نے جمعہ کے صبح سویرے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ۔اس دوران علاقے میں تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ دن کے ایک بجے کے قریب جاری رہا ہے جہاں بعد میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان توفیق احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن دیور کو گرفتار کر کے فورسز اپنے ساتھ ہی لے گئے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مذکورہ نوجوان کو کسی جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔  

اوڑی میں ہندپاک افواج پھر بھڑ گئیں | حاجی پیر سیکٹر میں گولہ باری کا تبادلہ دوبارہ شروع

اوڑی//شمالی کشمیر کے اوڑی میں کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں جمعہ کو ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کو6 بجکر 10 منٹ پر حاجی پیر سیکٹر میں ہند پاک افوج کے درمیان فائرنگ اور ماٹر شیلنگ کا تبادلہ ہوا جو قریب اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں طرف سے  کنٹرول لائن پر واقع ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس دوران چند گولے چرنڈہ اور بٹگراں کے جنگلی علاقے میں گرے جس کی وجہ سے کنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ، بٹگراں، سلی کوٹ، بلکوٹ، ہتھلنگا، موٹھل، صورہ، تھاجل، تلاواڑی وغیرہ گائوں کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں کے اندرسہم کر رہ گئے۔واضح رہے کہ بدھ کو بھی حاجی پیر سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا   

بٹوٹ میں المناک سڑک حادثہ | کرین الٹنے سے راہ چلتی 2لڑکیاں لقمہ اجل

بانہال// جموں ۔سرینگر شاہراہ پر بٹوٹ کے نزدیک ڈھلواس علاقے میں جمعہ کی شام پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں دو لڑکیاں اس وقت لقمہ اجل بنیں جب شاہراہ سے گذرتا ایک کرین ان پر آگرا۔ ایک لڑکی نے موقع پر ہی دم توڑا جبکہ دوسری لڑکی زخموں کی تاب نہ لاکر ضلع ہسپتال رامبن میں جل بسی۔ یہ واقع جمعہ کی شام تقریباً سوا سات بجے پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے اکشمیر عظمی کو بتایا کہ ناشری سے رامبن کی طرف ایک ہائیڈرالک کرین نمبر JK-02BT/7901 جسے تیز رفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ آپریٹر سنجیو کمار ولد ترکوک چند ساکنہ پٹھان کوٹ پنچاب چلا رہا تھا کہ شاہراہ پر واقع ڈھلواس کے نزدیک ساونی رابطہ سڑک ٹیک آف پوائنٹ پہنچا تو ڈرائیور اپنی رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ کرین شاہراہ پر الٹ گیا جس کی وجہ سے وہاں کھیل رہی دو مقامی معصوم لڑکیاں اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ کرین کی زد میں آنے سے

مزید خبریں

کپوارہ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات اور سکول میں گندگی ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق خواتین و اطفال نے نوٹس لیا سرینگر//ریاستی کمیشن برائے تحفظ خواتین و بچہ حقوق نے کپواڑہ ضلع میں پیش آئے دو واقعات کا سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایکشن ٹیکن رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔اِن دو واقعات میں ترہگام میں آوارہ کتوں نے 6اَفراد کو کاٹا تھا جن میں تین طلاب بھی شامل ہیں ۔یہ بات میڈیا رِپورٹوں کے ذریعے سے 30اور31؍جولائی 2019ء کو سامنے آئی ہے کہ پرائمری سکول پیر محلہ ڈولی پورہ ترہگام میں کلاس روم کافی گندگی کے شکارہے اور طلباء وہاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں۔معاملے کی سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کی بدعت پر قابو کرنے کے لئے لازمی اقدامات کریں اور طلاب کی سلامتی و فلاح کے لئے بھی اقدامات شروع کریں۔   &

ڈورو ہسپتال میں نوزائد بچے کی موت

اننت ناگ//سب ڈسڑکٹ اسپتال ڈورو میں دوران زچگی نوزائد بچہ کی موت ہوئی ہے ،جس پر لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹرکی غیر موجودگی کو بچہ کی موت قرار دے کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔غمزدہ کنبے نے کہا کہ انکی بیٹی سریا جبین زوجہ جہانگیر احمد ساکن آگنو ڈورو دورزہ میں مبتلا تھی جس کے پیش نظر اُسے بدھ کی صبح سب ڈسڑکٹ اسپتال پہنچا دیا گیا ۔یہاں موجود ڈاکٹر نے مریض کی طبی جانچ کی اور پھر شام4بجے گھر کیلئے روانہ ہوا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مریض کی حالت خراب ہوئی تاہم اسپتال میں زنانہ ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث خاتون کو بروقت علاج میسر نہ ہوسکا اور خاتون اپنے ہونے والے بچہ سے محروم ہوگئی ۔مذکورہ خاتون کے رشتہ داروں نے اسپتال انتظامیہ کے تئیں سخت برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ۔چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ نے کہا کہ وہ آج ہی اسپت

ایس آر او 64کے تحت 191 مستقلی کے آڈر تقسیم

سرینگر //گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا کہ حکومت ریاست میں بہتر خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اِنسانی وسائل کو ایک نئی سمت دینے کی خاطر کئی اقدامات کرر ہی ہے۔ جموں وکشمیر پی ایچ ای ورکرس ایسو سی ایشن کی طرف سے منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے عام لوگوں کو بہتر سہولیات بہم پہنچائیں۔اِس موقعہ پر کے کے شرما نے ایس آر او  64کے تحت 191باقاعدگی آڈر متعلقین میں تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ورکر کسی بھی محکمہ میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور آبی ذخائر کے بہتر طریقے پر رکھ رکھائو میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ملازمین کو درپیش مسائل کو مرحلہ وار طریقے پر پور ا کیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے اِس موقعہ پر یقین دِلایا کہ حکومت نوکریوں سے جُڑ

شکیل بخشی پر حملے کی مذمت | گیلانی اور صحرائی نے سازش سے تعبیر کیا

سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے معروف حریت پسند لیڈر شکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ہاتھ چاہے جو بھی استعمال کئے جائیں، لیکن جو ذہن ایسی منصوبہ بند سازشوں کیلئے کام کررہا ہے ، وہ ہی ہے جو یہاں پر آزادی کے نام پر کام کرنے والوں کو ایک دوسرے کی گردن زنی پر اُکسا کر اس لہولہان وادی کو اور زیادہ لال کرنے میں مصروف ہے۔ گیلانی نے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیوں سے دشمن ایک تیر سے کئی شکار کرکے ایک تو تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسری طرف نامعلوم افراد کی آڑ میں معروف اشخاص کو نشانہ بنارہے ہیں۔ حریت چیرمین نے کہا کہ جوافراد سن بلوغت سے ہی کاروان حریت میں شامل رہے ہوں اورجنہوں نے اس پُرخار راہ میں بہت سے مشکلات اور مصائب جھیل کر بھی دامن حق وصداقت تھامے رکھا انہیں اس بزدلی سے نشانہ بنانا ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ د

پدگام پورہ میں ماروتی حادثے کی شکار

اونتی پورہ//اونتی پورہ پدگام پورہ میں ایک ماروتی گاڑی حادثے کی شکارہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورمحکمہ پی ایچ ای کا56سالہ ملازم بری طرح زخمی ہوا۔ اس دوران مذکورہ شہری کو شدیدزخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جہا ں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک ماروتی پیٹرول پمپ کے نزدیک سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوارمحمد الطاف بٹ ولد اسد اللہ بٹ ساکن لاجورہ پلوامہ بری طرح زخمی ہوا ۔اس دوران زخمی شہری کو فوری طور نزدیکی اسپتال جہاں سے اسے سکمز صورہ نازک حالت دیکھ کر روانہ کیاگیا۔ تاہم مذکورہ شخص  بعد میں زخموں کی تاب لا کر دم توڑ بیٹھا ۔ بتایا جاتا ہے مہلوک محکمہ آب رسانی میں ملازم تھا اس دوران جب ان کی میت آبائی گھر لاجورہ پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج

سانبورہ ،چند ہارہ اور کھریومیں متعدد نوجوان گرفتار

پلوامہ//ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں پولیس تھانوں میں بندرکھا ہے ۔پولیس ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مذکورہ نوجوان مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کے لئے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا سانبورہ پانپورہ میں فورسز نے غلام حسن ڈار نامی ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور یہاں سے انکے بیٹا رئوف احمد ڈار کوگرفتارکرلیا۔ادھر اس طرح کی ایک اور کاروائی میں فورسز نے چند ہارہ پانپور علاقے میں شبانہ چھاپے کے دورا ن شوکت احمد شاہ ولد آزاد احمد شاہ ،اشفاق احمد گنائی ولدعبد الرشید گنائی اورزاہد بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنان چند ہارہ ،ریاض احمد بٹ ساکن اندروسہ پانپورکو گرفتار کر کے تھانے میں بند رکھا ہے ادھر کھریلو علاقے میں بھی اسی طرح کی گرفتاریوں کے اطلاعات ہیں جہاں غیر مصدقہ اط

مزید خبریں

فوجی سربراہ اور اُترپردیش کے وزیر گورنر سے ملاقی  جنگجو مخالف آپریشن انجام دینے کی ستائش کی سرینگر//فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ اُن کے ہمراہ لفٹینٹ جنرل رنبیر سنگھ آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ اور لفٹینٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون جی او ایس 15 کارپس بھی تھے ۔ گورنر اور فوج کے سربراہ نے حالیہ امر ناتھ جی یاترا کے دوران ریاست میں سلامتی انتظامیہ اور اندرونی سلامتی سے متعلق فوج کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے جنرل راوت اور اُن کے عملے کی طرف سے سرحدوں پر نگاہ رکھنے اور ریاستی پولیس و سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اشتراک سے جنگجو مخالف آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی ستایش کی ۔ ادھراُتر پردیش کے وزیر مملکت برائے محنت و روز گار سنیل برالہ نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ گورنر اور برالہ ن