تازہ ترین

رمضان سپیشل

نعت اقدس یہی ہے آرزوئے دل دیارِ مصطفےؐ دیکھوں فراغِ سبز گنبد میں قیامِ مجتبیٰؐ دیکھوں شعورِ چشم لائی ہے اٹھا کر ہحرِ ہجراں سے درِ ایجاب پر پُرنم  متاعِ  التجا دیکھوں اُسے رستہ سُجھائیں گی فضائیں شہرِ آقاؐ کی کہاںتک آسمانوں میں بھٹکتی ہے دُعا دیکھوں عقیدت کا ہے اپنا سلسلہ روضے کی جالی تک ترستی آرزو ہے کب گلستانِ وفا دیکھوں مُعطر ذرّہ ذرّہ اس قدر ہے شہرِ بطحا میں کہاں سے عطر مَل کے آگئی بادِ صبا دیکھوں نگاہِ مضطرب اشکوں سے اپنے ہے وضو کرتی معنبر ذکرِ جاناں خُلد مہکاتی ادا دیکھوں اسی کا ہوں میں شیداؔ جس کے دو عالم ہیں شیدائی عجب ہے عشقِ شیدا ؔبھی کہ محبوبِ خداؐ دیکھوں   علی شیداؔ (نجدہ ون)  نپورہ اسلام آباد کشمیر موبائل نمبر؛9419045087   نعت  تاروں میں ماہتاب مرے مصطفےؐ