تازہ ترین

پری پیڈ میٹر نصب کرنے پر کمشنر کا زور

جموں// کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار نے یہاں جموں خطے میں جاری فلیگ شپ پاور سیکٹر سکیموں کی عمل آوری اور ریونیو کی حصولیابی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ای ایم آر ای ونگ جموں کی طرف سے موجودہ مالی سال کے دوران اگرچہ بجلی کے ریونیو میں خاصہ اضافہ ہوا ہے پھر بھی خطے کیلئے مقررہ نشانے سے کم ہے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اینفورسمنٹ مہم کے ذریعے بجلی کے غلط استعمال اور نقصان کو روکنے کیلئے فاسٹ ٹریک پری پیڈ دسمارٹ الیکٹر سٹی میٹر نصب کرنے پر زور دیا تا کہ بجلی کا غلط استعمال روکا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور یوں ہی یہ عمل مکمل ہو گا یہ سمارٹ /پری پیڈ میٹر بجلی کا نقصان روکنے میں بڑی حد تک کار آمد ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سمارٹ /پری پیڈ میٹر پری پیڈ موبائل فون نمبر کی طر

تحقیق کے معیار میں بہتری لائی جائے :گورنر

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے آل لداخ سٹوڈنٹس ویلفیئر( اے ایل ایس ڈبلیو اے جے) کی طرف سے منعقدہ25 سالانہ دِن کی تقریب میں حصہ لیا۔چیئرمین قانون سازکونسل حاجی عنائت علی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے جبکہ سی ای سی ، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فیروز احمد خان، سونم وانگچک، ریمن میگسیسے اور رولکس ایوارڈ انعام یافتہ اس موقعہ پر خصوصی مہمان تھے۔گورنر نے اے ایل ایس ڈبلیو اے جے کو25 ویں سالانہ دِن کی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور سٹوڈنٹس یونینوں اور ایسوسی ایشنوں کی تقریبات میں شرکت کرنے میں خوشی کا اظہار کیا۔سٹوڈنٹس یونین کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ان یونینوں کی بدولت طُلاب کو اپنی شخصیت کو نکھارنے اور پُر اعتماد ہونے کا موقعہ ملتا ہے۔ اس موقعہ پرانہوں نے کئی سٹوڈنٹس یونینوں کی مثال دی جنہوں نے ملک کے لئے عظیم لیڈر تیار کئے۔تعلیمی نظام کی طرف خصوصی توجہ دینے والے ممالک کی تر

بھاجپا نے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا:میر

جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے بھاجپا پر ملک میں جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات کیلئے متحرک ہو جائیں۔پارٹی لیڈران کے جموں میں انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقد ہوئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے 16فروری کو جموں میں صوبائی سطح کا ورکرز کنونشن ہو ر ہا ہے جس سے سنیئر لیڈر غلام نبی آزاد کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔موصوف نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی ناکامی کی وجہ سے اس وقت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ پارٹی نے اپنی نامعقول پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔میر نے کہا کہ بھاجپا انتخابات میں کامیابی کے سلسلہ م

نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی ہڑتال 26ویں روز میں داخل

جموں // نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی کی طرف سے کی ریاست گیر ہڑتال 25ویں دن بھی جاری رہی ۔آل جموں وکشمیر نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ان ملازمین کی مستقلی ،ساتویں پے کمیشن کی سہولیات ،سوشل سیکورٹی ودیگر مانگوں کو لے کر ملازمین نے جموں پریس کلب میں اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ملازمین نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔سراپااحتجاج این ایچ ایم ملازمین نے حکومت کوانتباہ دیاہے کہ اگرہماری مانگیں جلدازجلدپوری نہ کی گئیں توغیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کااعلان کیاجائے گا۔ ملازمت کی باقاعدگی کے مطالبہ کولے کراحتجاج کررہے این ایچ ایم ملازمین نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ہماری مانگوں کے تئیں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جوکہ باعث افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی عد

ینگ پنتھرز کی ’یوا سینا ‘مہم جاری

جموں //جموںو کشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کی ینگ پنتھرز ونگ کی جانب سے شروع کردہ ’یوا سینا ‘مہم جاری ہے ۔اس سلسلہ میں کارکنوں کی جانب سے وارڈ نمبر 38میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ینگ پنتھرز ضلع صدر ترسیم سنگھ کی قیادت میں منعقد ہ اس پروگرام میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر اراکین نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت کی غیر موثر پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑڑہاہے ۔اپنے خطاب میں ترسیم سنگھ نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کے دوران میں ملکی عوام بالخصوص نوجوانوں اقتصادی طور پر پسماندہ طرزکی زندگی بسر کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات 2014کی ریلیوں کے دوران بھاجپا لیڈران نے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی

پلس ٹو لیکچرار فورم کا وفد ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن سے ملاقی

جموں //آل جموں وکشمیر پلس ٹو لیکچرار فورم کا ایک وفد ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں سے ملا قی ہوا ۔فورم کے ریاستی صدر دیپک شرما کی قیادت والے اس وفد نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو پلس ٹو لیکچرار وں کو درپیش مسائل اور مانگوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔وفد کے اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ لیکچراروں کی ترقی کیلئے جلداز جلد اعدا وشمار ایڈ منسٹرٹیٹو ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کر وایا جائے تاکہ ان ملازمین کو فائدہ پہنچ سکے ۔انہوں نے کہاکہ اس ترقی پانے والے لیکچراروں کی دشوار علا قوں میں تعیناتی کی مدت کو کم کر کے ایک برس کیا جائے جبکہ اس کے علا وہ فورم کی دیگر مانگوں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔آل جموں وکشمیر پلس ٹو لیکچرار فورم کے صدر دیپک شرما نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی ترقی کیلئے جلداز جلد اقدامات اٹھا ئے جائیں تاکہ ان کی لمبے عرصہ سے چلی آرہی مانگ کو پورا کیا جائے ۔

جموں مہا اتسو 2019 کیلئے کلچرل کارنیوال کو ہری جھنڈی

جموں//سیاحت اور پھول بانی محکمہ کے کمشنر رگزن سیمفل نے وویکا نند چوک جموں سے ’’ جموں مہا اتسو 2019 ‘‘ کیلئے کلچرل کارنیوال کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ جموں مہا اتسو جو دو دن کے بعد شروع ہونے والا ہے کے سلسلے میں اس ایونٹ کو منعقد کرنے کا مقصد جموں کے اطراف و اکناف میں رہنے والے لوگوں کو مہا اتسو میں شرکت کرنے کے بارے میں بڑے پیمانے پر جانکاری دینی تھی تا کہ خطے میں محکمہ ٹورازم کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے کی کوششیں بروئے کار لائی جا سکیں ۔ ایونٹ میں مقامی فنکاروں کی کئی ٹیموں اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مبارک منڈی ، یوتھ ہوسٹل ایسوسی ایشن آف انڈیا اور گاندھی گلوبل فیملی نے حصہ لیا ۔ یہ کارنیوال رگھوناتھ بازار ۔ سٹی چوک ۔ سُپر بازار ۔ پرانی منڈی ۔ راج تلک روڈ ۔ موتی بازار ۔ پکہ ڈنگا ۔ چوک چبوترہ سے گذرتے ہوئے مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا ۔

نوجوانوں کوروزگار سے متعلق جانکاری فراہم

ادہم پور //ضلع ادہم پور میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن کی جانب سے مرکزی حکومت کی جانب سے بے روز گار نوجوانوں کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران ’پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ‘کے بارے میں نوجوانوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔ڈی سی دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس پرو گرام کو منعقدہ کرنے کا اصل مقصد ضلع میں کھادی اینڈ وولیج انڈسٹری بورڈ کے تحت جاری اسکیموں کے بارے میں نوجوانوں کا آگاہ کرنا تھا ۔اس بیداری پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور رویندر کمار ،اسٹنٹ ڈائریکٹر / نوڈل آفیسر ’پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام‘جموں وکشمیر انیل کمار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کے علا وہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ انیل کمارنے نوجوانوں کو ’پریم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام‘ کے

مزید خبرں

گورنر اپنے دفتر کاوقار برقرار رکھیں:پی ڈی پی  جموں//پی ڈی پی نے کہاہے کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو اپنے دفتر کے وقار کو برقرار رکھناچاہئے ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں پارٹی کے سینئر لیڈر و ممبرقانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے کہاکہ گورنر کو غیر سیاسی رہتے ہوئے اپنے دفتر کے وقار کو برقرار رکھناچاہئے ۔گورنر کے پی ڈی پی سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹاک نے کہاکہ موصوف ایک آئینی پوزیشن پر ہیں جو انہیں غیر سیاسی رہ کر جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرنے کی ضمانت دیتی ہے ۔ان کاکہناتھا’’ہمیں عزت مآب گورنر کو یہ یاد دلاناچاہئے کہ ان کاکام اپنے دفتر کے وقار اور ریاست کے آئینی پیرامیٹرز کو برقراررکھناہے ‘‘۔ٹاک نے کہاکہ ریاستی گورنر کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں اور موجودہ صدارتی راج ریاست میں مستقل جمہوری ڈھانچہ نہیں ہے ۔انہوںنے کہاک

چیئرمین بوپی اورڈاکٹرس ایسوسی ایشن گورنر سے ملاقی

جموں// چیئرمین جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزمنیشن( بی او پی ای ای) محمد اشرف بخاری نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔چیئرمین نے گورنر کو بورڈ کی کارکردگی، انٹرنس ٹسٹس کے انعقاد کے شیڈول اور مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروفیشنل کورسوں کے لئے اُمیدواروں کے داخلے کے عمل کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے امتحانات کے انعقاد میں اعلیٰ سطحی پیشہ وارانہ طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے انٹرنس ٹسٹوں کے انعقاد میں تیزی لانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا۔اس دوران ڈاکٹرس ایسوسی ایشن جموں کا ایک وفد ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بلوندر سنگھ کی قیادت میںیہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔ڈیلی گیشن نے گورنر سے استدعا کی کہ ڈیوٹی پر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف حملے یا ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو نقص

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کیلئے

نئی دلی//سپریم کورٹ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کیلئے پین کارڑ کو آدھار کے ساتھ منسلک کرنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔جسٹس اے کے سیکری اور ایس عبدالنذیر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہاہے کہ عدالت عظمی نے یہ معاملہ پہلے ہی طے کیا ہے اور انکم ٹیکس ایکٹ کے 139AAکو برقرار رکھا ہے ۔عدالت عظمی کا یہ فیصلہ مرکز کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر صادر کیا ہے جو اس نے دلی عدالت عالیہ کی جانب سے شریا سین اور جے شری ستوپتی کے حق میں دئے گئے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی ۔ان دونوں عرضی گذاروں کو دلی عدالت عالیہ نے پین اور آدھار نمبر منسلک کرنے کے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی اجازت دی تھی ۔  

جے کے رائیڈ سیف ایپ شروع

جموں// پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور ٹرانسپور ٹ کمشنر ڈاکٹر ایس پی وید نے یہاں جے رائیڈ سیف ایپ کی شروعات کی ۔اس ایپ کی بدولت شہریوں کو روڑ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے عام لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی تاکہ اُن کا سفر آسان اور پُر تحفظ بن سکے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ایپ کی بدولت اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسے امور سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس ایپ کی بدولت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق بروقت جانکاری ملے گی۔ڈاکٹر وید نے کہا کہ ایپ کی بدولت خطرناک صورتحال سے بچنے میں مددملے گی اور ٹریفک قوانین کی موثر عمل آوری میں بھی مدد ملے گی ۔اس موقعہ  پر بتایا گیا کہ ایپ کی بدولت مسافر گاڑیوں میں لاپروائی برتنے اور متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے بروقت کارروائی یقینی بنے گی اور بروقت کارروائی کے لئے م

لداخ سٹوڈنٹس ویلفیئر کے 25 ویں سالانہ دِن کی تقریب

جموں// گورنر ستیہ پال ملک نے آل لداخ سٹوڈنٹس ویلفیئر( اے ایل ایس ڈبلیو اے جے) کی طرف سے منعقدہ25 سالانہ دِن کی تقریب میں حصہ لیا۔چیئرمین قانون سازکونسل حاجی عنائت علی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے جبکہ سی ای سی ، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فیروز احمد خان، سونم وانگچک، ریمن میگسیسے اور رولکس ایوارڈ انعام یافتہ اس موقعہ پر خصوصی مہمان تھے۔گورنر نے اے ایل ایس ڈبلیو اے جے کو25 ویں سالانہ دِن کی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور سٹوڈنٹس یونینوں اور ایسوسی ایشنوں کی تقریبات میں شرکت کرنے میں خوشی کا اظہار کیا۔سٹوڈنٹس یونین کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ان یونینوں کی بدولت طُلاب کو اپنی شخصیت کو نکھارنے اور پُر اعتماد ہونے کا موقعہ ملتا ہے۔ اس موقعہ پرانہوں نے کئی سٹوڈنٹس یونینوں کی مثال دی جنہوں نے ملک کے لئے عظیم لیڈر تیار کئے۔تعلیمی نظام کی طرف خصوصی توجہ دینے والے ممالک کی ت