تازہ ترین

کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں واپسی کرے گی :میر

 جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدرغلام احمد میر نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ریاستی کے تینوں خطوں میں کامیاب پارٹی کے طورپر سامنے آنے کے بعد حکومت میں واپسی کرے گی ۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی ہر بار انتخابات کے دنوں میں عوام کیساتھ بلند و بانگ وعدے کرتی ہے تاہم اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔صوبہ جموں کے تمام اضلاع کے پارٹی صدور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ملک میں واحد ایک سیکولر جماعت ہے جوکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ کام کرتی آئی ہے ۔موصوف نے کہا کہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے تینوں خطوں میں اہم کامیابی حاصل کرے گی جبکہ ریاست میں سیاحت کی ترقی اور عوام کی اقتصادی حالت بہتر بنانا پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔انہوں نے سابقہ مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا

۔5برس بعد جموں سنٹرل کواپریٹو بنک جنرل باڈی کا اجلاس منعقد

جموں// جموں سنٹرل کواپریٹو بنک 180 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے احیائے نو کی راہ پر گامزن ہے اور گورنر انتظامیہ پیشہ ور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری عمل میں لائے گی ۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری نے ان باتوں کا اظہار جنرل باڈی کی پہلی میٹنگ میں کیا ۔ یہ میٹنگ پچھلے پانچ برسوں کے دوران پہلی بار منعقد ہوئی ۔ 208 سوسائیٹیوں کے شراکتداروں /سیکرٹریوں سے خطاب کرتے ہوئے نوین چودھری نے بنک کے احیائے نو کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مناسب سرمایہ کاری ، نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور بنک کے کام کاج میں شفافیت لانے کیلئے مناسب اقدامات کئے ہیں ۔ پچھلے پانچ برسوں کے دوران بنک کی جنرل باڈی کی میٹنگ نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نوین چودھری نے کہا کہ اب سے یہ میٹنگیں ہر تین ماہ ، چھ ماہ اور ایک سال کے بعد ہوا کریں گی ۔ میٹنگ میں بورڈ

بنی میں تازہ برفباری سے معمولات زندگی مفلوج

کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی میں تازہ برفباری سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق بدھوار کی صبح سے ہی تحصیل بنی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوئی تاہم بعد میں اس برفباری کے سلسلہ میں ہوئے اضافے کی وجہ سے بنی اور بلاور کی درجنوں سڑکیں ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند ہوگئی ہیں بنی بسوہلی سڑک پر جگہ جگہ پسایاں گر آنے سے سڑک بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان علا قوں میں ہوئی تازہ برفباری کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہو ئی ہے۔بنی کے لوانگ، ڈھگر، ڈوگن ، بھنڈار، رولکا دولکا ، سندرون، کوٹی چنڈھیار، بانجل فتح پور، کے علاوہ تحصیل بلاوار کے لوھائی ملہار، میچیڈی علاقوں میں کہیں پر تین سے پانچ فٹ تک برف بھاری ہوئی ہے جسکے باعث بنی میں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی ہے ۔

مولانا آزاد کالج میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

جموں //گور نمنٹ ایم اے ایم کالج میں سکھدیو سیوا ٹرسٹ کی جانب سے خون کے عطیہ کیلئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس کیمپ میں ایس ایس پی ہیڈکواٹر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بلڈ ڈیپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر مینو و دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔اس کیمپ کے دوران 70طلباء نے خون کا عطیہ دیا ۔کیمپ کے دوران اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہاکہ اس طرح کے مزید کیمپوں کا اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خون کو جمع کیا جائے جس کو کسی مشکل وقت میں استعمال کیاجاسکے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں رضا کارانہ طورپر آکر خون کا عطیہ دیں ۔اس کیمپ کے دوران منیش شرما ،منمو ہن سنگھ ،سہیل شرما ،اجے ،دلیپ ،سمت ،کرن ،راج ودیگران نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔  

کٹھوعہ کالج میں منعقدہ ورکشاپ اختتام پذیر

کٹھوعہ // گور نمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ میں مشن ڈائریکٹر سوچھ بھارت مشن (گرامین )کی طرف سے منعقدہ 2روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر کٹھوعہ کے اشتراک سے منعقدہ اس ورکشاپ میں مشن ڈائریکٹر ودیگر ملازمین نے دیہی علا قوں میں صفائی ستھرائی اور گندگی کو جمع کرنے کے سلسلہ میں تربیت فراہم کی ۔تربیتی ورکشاپ میں ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کٹھوعہ کے علا وہ ضلع کے مختلف علا قوں سے 70سے زائد سرپنچوں نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے دوران تمام سرپنچوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے علا قوں میں عوام کو صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں بیدار کریں تاکہ قدرتی ماحولیاتی توزان برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔  

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں تعزیتی اجلاس

جموں//پروفیسرظہورالدین نہ صرف اُردوکے قدآور ادیب اوردانشورتھے بلکہ ایک نیک انسان اورسیکولرذہنیت رکھنے والی شخصیت بھی تھے۔ان خیالات کااظہار شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں مقررین نے کیا۔اس دوران میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کماردھرنے کی اورمیٹنگ میں شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ،طلباء،اسکالرس اورسول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔مقررین نے سابق صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرظہورالدین کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ایک دانشورکے ناطے صوبہ جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورقومی یکجہتی کوفروغ دینے میں کلیدی رول اداکیا۔ پروفیسرظہورالدین مختلف سماجی اورادبی تنظیموں سے وابستہ ایک سماجی کارکن بھی تھے ۔اس موقعہ پر پروفیسرللت منگوترہ نے پروفیسرظہورالدین کے ساتھ اپنی قرابت داری اوراُردوزبان وادب کیلئے انجام دی گئی خد

نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی ہڑتال جاری

جموں // نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی کی طرف سے کی ریاست گیر ہڑتال جاری رہی اس دوران ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر نمائشی میدان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ریاستی گورنر انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی  ۔آل جموں وکشمیر نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ان ملازمین کی مستقلی ،ساتویں پے کمیشن کی سہولیات ،سوشل سیکورٹی ودیگر مانگوں کو لے کر ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں ۔احتجاج کر رہے ملازمین نے کہا ہے کہ ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنے تک بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی تاہم اس دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر روہت سیٹھ نے کہاکہ ریاستی حکومت ملازمین کیساتھ سوتیلا سلوک رواں رکھے ہوئے ہے تاہم کسی بھی عملی کاروائی تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی ۔ملازمین نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان ک

مزید خبرں

چیف سیکرٹری کی صدارت میں جے کے ایس ایل بی سی کی میٹنگ منعقد  جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں زراعت ، مکانات اور چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کو بینکوں کے ذریعے قرضہ جات فراہم کرنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔بینکرس کمیٹی کی 109ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ گنجائشوں کے باوجود زراعت ،مکانات اور دیگر شعبوں میں قرضہ جات کی فراہمی کم رہی ہے جس کے لئے انہوں نے بینکوں کو ان شعبوں میں بہتری کے لئے قرضہ جات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ کوششوں کے احکامات دئیے۔اُنہوں نے فائنانس سیکرٹری اور دیگر سرکاری اہلکاروں اور بینکوں کے نمائندوں پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دئیے جو ان شعبوں میں قرضہ جات کی فراہمی سے متعلق اقدامات تجویز کرے گی۔چیف سیکرٹری نے تمام ضلع بینک لیڈروں کو ڈیٹا کا جائز