تازہ ترین

درمیانہ داری کیسوں کو تحریک کے طور پر عملایاجائے

جموں//درمیانہ داری کی بدولت جوڈیشل ڈلیوری سسٹم میں التواء کو کم کرنے اور متعلقین کی پریشانیوں کو دُور کرنے پر زور دیتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل نے قانونی ماہرین پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست میں درمیانہ داری کو ایک تحریک کے طور پر عملائیں۔ان باتوں کا اظہار چیف جسٹس نے وکلائو کے لئے میڈیشن سے متعلق تین روزہ ریفر یشر ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد میڈیشن ایند کنسلیشن کمیٹی ہائی کورٹ نے جموں وکشمیر حکومت کے اشتراک سے کیا تھا۔چیف جسٹس نے میڈیشن کے نظام کو جوڈیشل افسروں اور وکلاء کی طرف سے اداریاتی طور پر عملانے پر زور دیا تا کہ متعلقہ افراد اس نظام سے مستفید اور مطمئن بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سماج میں قانونی جھگڑوں میں اضافہ ہونے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے میڈیشن کو ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میڈیشن

جے ایم سی کے صحت و صفائی ونگ کا اجلاس

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے صحت و صفائی ونگ کا ایک اجلاس جوائنٹ کمشنر پردیپ سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے صفائی کے سلسلہ میں متعدد معاملات پر تفصیلی بات چیت کر کے متعلقہ عملہ کو اس سلسلہ میں ہدایات بھی جاری کی گئی ۔اس اجلاس کے دوران جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں زیر تعمیر عمارتوں کے ملبہ کو جمع کرنے ،عوام کو مذکورہ ملبہ سے درپیش مسائل پر بات چیت کرنے کیساتھ ساتھ گندگی کو معقول جگہوں پر جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ۔کارپوریشن نے شہر میں لفافوں پر پابندی کے باجود ان کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ احکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلہ میں مہم شروع کر یں تاکہ لفافوں کے استعمال پر روک لگائی جاسکے ۔اس اجلاس میں مذکورہ وینگ کے ڈاکتر محمد سلیم خان ،ہیلتھ آفیسر ،سنیٹری انسپکٹر ودیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔

درماندہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی مانگ

جموں //جنتا دل یوناٹینڈ کے ریاستی صدر جی ایم شاہین نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے تینوں خطوں میں حالیہ برفباری سے متاثر ہو ئے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دو دنوں سے ریاست کے مختلف علا قوں میں ہوئی برفباری کی وجہ سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہو کر رہ گئی ۔انہوں نے کہاکہ ان درماندہ مسافروں کو اپنی گھروں تک پہنچانے کیلئے ہوائی سروس کو استعمال میں لایاجائے ۔موصوف نے کہاکہ اس سلسلہ میں کشمیر و دیگر علا قوں کے مسافروں کی ایک بڑی تعداد جموں بس اسٹینڈ پر درماندہ ہوئی ہے جبکہ گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ ان مسافروں کی رہائش کیلئے معقول انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس برفباری کے دورا ن پیش آئے حادثات میںکئی افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہ

ٹنی ٹائے سکول کے طلبا میں انعامات تقسیم

جموں //ٹنی ٹائے سکول کے بچوںکو کیرئیر کونسلنگ اور ذہنی صلاحیتوں کی جانچ کے سلسلہ میں منعقدہ ٹیسٹ میں کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے کے سلسلہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلہ میں سکول منتظمین کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کے علا وہ سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔بچوں کی ذہنی اہلیت کے سلسلہ میں منعقدہ اس ٹیسٹ میں ساتویں جماعت کی دو طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 8ویں اور 9ویں جماعت میں زیر تعلیم پلک اور زیراب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔  

جموں کیلئے علا قائی کونسل وقت کی اہم ضرورت :شام لعل شرما

جموں //کانگریس لیڈر شام لعل شرما نے کہا ہے کہ صوبہ جموں کی تعمیر وترقی کیلئے علاقائی کونسل وقت کی ایک اہم ضرورت ہے جبکہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ صوبہ کی ترقی کیلئے فنڈز اضلاع اور آبادی کے اعتبار سے وگزار کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ علا قائی خود مختاری کی وجہ سے ریاستی عوامی کی اقتصادی حالت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے سیاست پارٹیو ں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر جیسی حساس ریاست میں کچھ مفاد پر ست سیاسی پارٹیاں عوام کو خطوں ،مذہب اور فرقو ں میں تقسیم کرنے کیلئے کئی پالیسیوں پر گامزن ہیں جبکہ کانگریس ایسی مفاد پرست پارٹیوں کی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔کانگریس لیڈرنے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے عوام کو خطوں میں تقسیم کرنے کے عمل سے نوجوانوں کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے صوبہ ک

ادبی کنج کا پروفیسرظہورالدین کو خراج عقیدت پیش

جموں //ادبی کنج جموں کی جانب سے سابق صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرظہورالدین کے انتقال کے سلسلہ میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے سابق صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرظہورالدین کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ایک دانشورکے ناطے صوبہ جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورقومی یکجہتی کیساتھ ساتھ ادب کوفروغ دینے میں کلیدی رول اداکیا۔اس موقعہ پر اراکین نے پروفیسرظہورالدین نے شعبہ اُردوکونہ صرف جموں یونیورسٹی بلکہ ملکی سطح پراُردودنیامیں مقبول وفعال بنایا۔انہوں نے متعددقومی اوربین الاقوامی سیمیناروں کاانعقادکرنے کے علاوہ دودرجن کتابیں تصنیف کیں۔ادبی کنج کے چیئر مین آرش دلموترہ ،ملک سنگھ وفا ،شام طالب ،طارق رضا ،صیال عمران ،چمن سگوچ ،بشن داس ،اتم سنگھ ،راج کمل ودیگران نے پرو فیسر ظہور الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کی

این ایچ ایم ملازمین کا جموں میں احتجاج

جموں // اپنے مطالبات کے حق میں آل جموں وکشمیر نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے این ایچ ایم ملازمین نے اپنا احتجاج جاری رکھاہواہے ۔ ریاست گیر ہڑتال کے دوران ملازمین نے پریس کلب جموں کے نمائشی میدان میںاحتجاج کرتے ہوئے ریاستی گورنر انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ساتویں پے کمیشن کی سہولیات ،سوشل سیکورٹی ودیگر مانگوں کو لے کر ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ملازمین نے کہا کہ ان کی جائز مانگوں کے سلسلہ میں ریاستی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔سراپااحتجاج این ایچ ایم ملازمین نے حکومت کوانتباہ دیاہے کہ اگرہماری مانگیں جلدازجلدپوری نہ کی گئیں توغیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کااعلان کیاجائے

اسمبلی انتخابات پر غیر یقینی صورتحال ختم کی جائے :میر

جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلا م احمد میر نے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پیدا ہو ئی غیر یقینی صورتحال کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کیا جائے تاکہ ریاست میں جلد ہی جمہوری نظام کر قائم کیا جاسکے ۔اسمبلی حلقہ گاندھی نگر میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کو جلد ختم کیا جائے تاکہ عوام انتخابات کیلئے تیار ہوسکیں ۔موصوف نے کہاکہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کو کامیابی کیساتھ منعقدکروانے کے بعد اسمبلی انتخابات میں غیر ضروری تاخیر کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔پی سی سی چیف نے کہا کہ بھاجپا کی مرکزی اور پی ڈی پی و بھاجپا کی ریاستی مخلوط حکومت کی ناکامی کے باوجود عوام نے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں شرکت کی جس سے عیاں ہو جاتا ہے کہ عوام جمہوری نظ

مزید خبرں

جموں میں3روزہ مہا اُتسو شروع  بویک ماتھر  جموں //ریاستی گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے جموں کی ثقافت و تمدن کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میںمنعقد ہو نے والے مہا اُتسو کا افتتاح کیا ۔جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں تین دنوں تک چلنے والے مہا اُتسو کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے سیکریٹری رگزن سمپل نے کہاکہ اس مہا اُتسو کو منعقد کرنے کا اصل مقصد ڈوگرہ ثقافت کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانا ہے تاکہ ریاست میں سیاحتی شعبہ کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے محکمہ سیاحت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ مالی برس گور نر انتظامیہ نے مبارک منڈی کمپلیکس کی بحالی کیلئے 65کروڑ روپے جبکہ رگھو ناتھ منڈی کی بحالی کیلئے 2کروڑ روپے وگزار کئے گئے ۔جموں گنڈولہ پروجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس میں آئی تکنیکی خرابی کے بعد دوبارہ سے بحال کر دیا گیا ہ