ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا ادہمپور میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب

 اودہمپور//مرکزی وزیر و اودہمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی کے نامز د امید وار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودہمپور اور کٹھوعہ میں دو ہائی وے ہاٹ /ولیج شاہراہ پر سفر کرنے والوں کے لئے دلکش منزل و مقصود بن جائیں گے۔ انہوں نے ادہمپور شہر میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ۔ انہیں شہر کے بیرون میں پنچایت گورنی نے عزت فزائی کی۔جہاںپر ہائی وے ہاٹ کی تعمیر ہو رہی ہے ،جسے2020 کے آخر میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔اودہموپر میں گذشتہ پانچ سال کے دوران شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں دریائے دیوکا کی مرمت کا پروجیکٹ،نیا ریڈیو اسٹیشن ، پاسپورٹ آفس وغیرہ شامل ہیں اورکہا کہ ایسا مودی سرکا رکی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں بغیر بجلی کے دیہات کو’’دین دیال اوپادھائے گرام جیوتی یوج

بی جے پی نے ریاست میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو فراموش کیا : بھلہ

 ہیرا نگر//سابقہ وزیر اور کانگریس کے جموں ۔پونچھ حلقہ کے نامز امید وار رمن بھلہ نے بے جے پی سرکار پر ریسات میں شعبہ تعلیم اور صحت کو پوری طرح سے نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ا ن باتوں کا اظہار انہوںنے اتوار کے روا یہاں جٹوال، دیال چک علاقوں میں اودہمپور ۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار وکرما دتیہ کے حق میںمنعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر سابقہ ایم ایل سی سبھاش گپتا، سابقہ ایم ایل اے گردھاری لعل چلوترہ،سابقہ ایم ایل اے پریم چند، بلاک صدور،سرپنچوں و پنچوں ،وارڈ صدور و دیگران بھی شامل تھے۔بھلہ نے مزید کہا گُذشتہ پانچ سال سے کام کر رہے آر ای ٹی اساتذہ ابھی تک باقاعدہ نہیں بنائے گئے ہیںجبکہ این ایچ آر ایم سکیم کا بھی یہی حال ہے۔  

کویند رگپتا نے قاسم نگر میں ’’بائیکرس والٹ‘‘ کا افتتاح کیا

 جموں //بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے ریاستی نائب صدر کنور راجیو چاڑک ،ریاستی سیکرٹری اجے گپتا اور بی جے وائی ایم کے ریاستی نائب صدر اشانت گپتا کے ہمراہ یہاں قاسم نگر میں ’’بائیکرس والٹ‘‘ کا افتتاح کیا ۔موٹر سائیکلوں کی ایکسیسرئیز کا ایک سٹاپ اسٹور میں موٹر سائیکل کا تمام سامان دستیاب ہوگا۔اس موقعہ پر کویند رگپتا نے جوان سال اینٹر پرینور سمت گپتا کو اسٹور کھولنے کے لئے مبارک باد دی۔انہوں نے نوجوانوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور حفاظتی اقدام جیسے کہ ہیلمٹ و دیگر سلامتی اقدام کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میںجوان سال اینٹر پرینور روز بروز آگے آر ہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرکے کام پیدا کرنے والے بن گئے ۔ اس موقعہ پر انجنا گپتا، مہندر پال گپتا،شبھی گپتا، دیونید رکمار و دیگران بھی موجود تھے

سنڈے تھیٹر میں ڈرامہ ’’کمیشن ‘‘ پیش کیا گیا

 جموں//نٹرنگ کی جانب سے اپنے سلسلہ وار سنڈے تھیٹر میں اتوار کے روز  ڈرامہ ’’کمیشن ‘‘ پیش کیا گیا ۔اس ڈرامہ کو سعادت حسن منٹو نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدیت کار نیرج کانت ہیں۔اس ڈرامہ میں جادو کی تنقید کی گئی ہے اور دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح سے سوشل میڈیا کے دور میں بھی ایک بادشاہ کمیشن پر کمیشن تشکیل دیکر اپنی ذمہ واریوں سے بھاگ جاتا ہے۔ڈرامہ میں دکھا یا گیا ہے کہ بادشاہ اپنی ملکہ کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں نبھاتا ہے اور اسکے ساتھ بری طرح سے پیش آتا ہے۔ڈرامہ میں اُس وقت ایک نیا موڑ آتا ہے جب ایک فریادی بادشاہ کے دربار میں اپنے کارکنوں کے لئے انصاف طلب کرتا ہے جسے اسکے درباریوں نے ایک میدان میں تیر چلانے کے دوران ہلاک کیا۔بادشاہ اپنے سر درباریوں کی رف ہلا کر انہیں معاملہ کی چھان بین کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کو کہتا ہے۔دو مہینوں کے طویل عرصہ کے بعد نو م

اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی نے بیساکھی اور ماتر پتر پوجن کا دن منایا

 جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی نے یہاں بڑی براہمناں میں بیساکھی اور ماتر پتر پوجن کا دن منانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ ایک پریس بیان کے مطابق تقریب میں سماج کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوںنے جوش و خروش سے شرکت کی۔اس موقعہ پر جنک شاستری مہاراج مہمان خصوصی تھے جبکہ آچاریہ دنیش شرما اور دیپک شرما بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب کا آغاز ویدوں کے منتر سے کیا گیا ،جسکے بعد سوامی جنک شاستری اور دیپک شرما نے مذہبی خطبہ دیا۔تمام عمر کے بچوں نے اپنے والدین اور بزرگوں کی عبادت کرکے انہیں اپنا احترام اور عقیدہ پیش کیا۔تقریب میں متعدد سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب میں جنک راج شاستری نے کہا کہ شریمد بھگوت گیتا کا مطالعہ کرنے سے آدمی صیح فیصلہ لے سکتا ہے ۔سمتی کے کارڈی نیٹر سنیل شرما نے کہا کہ اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی نے بھگوت گیتا کی جانکاری پھیلانے کیل

این سی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت ادا کیا

 جموں //نیشنل کانفرنس نے بابا صاحب بھیم راو امبیڈ کر کو ایک عظیم دور اندیش قرار دیکر کہا کہ انہوں نے محروم طبقہ کی بھلائی کے لئے انتھک کام کیا ۔پارٹی کی جانب سے  شیر کشمیر بھون میںمنعقدہ تقریب پر مقررین نے آئین ہند کے معمار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ملک کو بہترین آئین دیا۔ پارٹی کے ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا نے کہا کہ آئین کے اصولوں کو اپنانے سے جمہوریت کا فائدہ ہر ایک طبقہ کے پاس پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے اصولوں کو اپنا وقت کی ضرورت ہے۔اور سماج میں مساوات اور سماجی انصاف راہم کرکے انکے خوابوں کوپورا کریں گے۔تقریب کا اہتما م این سی ایس سی سیل  نے کیا تھا ۔ شریک چیر مین وجے لوچن نے بابا صاحب کی  زندگی پر روشنی ڈالی ۔پارٹی کے سینئر لیڈروں نے بھارت رتن بھیم رائو مابیدک رکے مجسمہ پر پھولوں کا ہار ڈالا ۔سابقہ ایم ایل سی و سینئر لیڈر بی آر کنڈل نے

ریہاڑی میں جے ماں چنڈی کا 8واں وشال جاگرن منعقد

 جموں //نوراتروں کے تہوار کے دوران جاگرن کمیٹی ریہاڑی کالونی کی جانب سے یہاں پولیس اسٹیشن ریہاڑی کے نزدیک اتوار کے روز انسانیت کے امن و ترقی کی بحالی کے لئے جے ماں چنڈی کا  8واں وشال جاگرن منعقد کیا گیا۔ایس ڈی پی او ویسٹ ڈی ایس پی امت شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ دپیک اور اکشے نے کمیٹی ممبان اور معزز لوگوں کے ہمراہ چراغ روشن کرکے پروگرام کا آغاز کیا اور آرتی پوجا کی۔جاگرن میں ریہاڑی اور سروال کے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کین اور دیوی چنڈی ماں کا آشیر واد حاصل کیا۔کلا کاروں نے بھجن سے لوگوں کو دل جیت لیا۔نامور کلا کاروں نے حاضرین کو ماتا کے بھجن گا کر محظوظ کیا۔اس موقعہ پر سٹیج کو پھولوںسے سجایا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر بھنڈارا بھی منعقد کیا گیا اور کنیا پوجن بھی کی گئی۔ دریں اثنا ، پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے تھے،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ن

ترقیوں میں ریزرویشن

 جموں //جموں یونیورسٹی ایس سی/ایس ٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن نے  ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے ترقیوں میں ریزرویشن کے حکم کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق جموں یونیورسٹی ایس سی/ایس ٹی سٹاف کی جانب سے بھیم رائو امبید کر کی128 ویں سالگرہ منانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں ایسو سی ایشن نے بابا صاحب کو ایک بھارتی جج، سیاست دان ، فلسفہ دان ، مورخ اور آئین ہند کا معمار قرار دیا۔پروگرام کی صدارت ایسو سی ایشن کے صدر آر ایل کیتھ نے کی ،جس میں طبقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اس موقعہ پر بابا صاحب کی خدمات کو اجا گر کیا اور جموں یونیورسٹی کی جانب سے یو جی سی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری سرجیت سنگھ ہیر نے اس موقعہ پر کہا کہ ایسو سی ایشن کے مطالبات پر تا دم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے،حالانکہ یونیورسٹی کی

مزید خبریں

بیکوارڈ کلاسز یونین کا بی جے پی کیخلاف ووٹ دینے کا فیصلہ  جموں //آل جے اینڈ کے بیکوارڈ کلاسز یونین کا یہاں اتوار کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں مودی سرکار کے پانچ سال اور بی جے پی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایک پریس بیان کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ مودی سرکار عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ او بی سی کمیشن کے لئے غیر او بی سی کو چیئرمین بنا کر او بی سے طبقہ کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔اجلاس میں مودی سرکار کی جانب سے منڈل رپورٹ لاگو کرنے کے وعدے کو پورا نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک پر بھی او بی سی طبقہ کو فراموش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ تمام طبقوں سے ملی لیکن ااو بی سی طبقہ کو نظر انداز کیا۔ اجلاس میں شامل تمام ایگزیکٹو ممبران نے او بی سی طبقہ کو مودی سرکار کے خلاف ووٹ دینے کی

تازہ ترین