رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ریاست گیر احتجاجی کال مؤخر

جموں// جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی طرف سے25 اپریل کو ٹیچرگریڈ ٹو اور بند پڑی تنخواہوں کے حوالے سے دی گئی ریاست گیر احتجاجی کال کو فورم نے اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے بعد فی الحال موخر کر دیا ہے ۔یہاں فورم میڈیا سیل کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق 20 اپریل کو فورم چیئرمین فاروق احمد تانترے نے سرینگر میں منعقدہ فورم کے ایک اجلاس میں رہبر تعلیم سے ٹیچر گریڈ ٹو میں منتقل کر نے کے عمل میں کی جا رہی تاخیر اور بند پڑی تنخواہوں کے حوالے سے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔تاہم اس بات کا اعلی حکام متعلقہ محکمہ کے افسر ان کی طرف سے سنجیدہ نوٹس لئے جانے کے بعد ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک نے اس سلسلے میں فورم کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی - اس موقع پر انہوں نے فورم قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ محکمہ اور گونر انتظامیہ کی طرف سے اس عمل کو فوری طور پر مکمل کر نے کے لئے م

دارالعلوم حسینیہ نظامیہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی کانفرنس کا انعقاد

جموں// دارالعلوم حسینیہ نظامیہ رضانگر بٹھنڈی جموں میں شب برا ت کے موقعہ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںمتعدد علماء کرام اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی ۔کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے دینی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ علمائے کرام نے اپنے خطبات میں فرمایا کہ اس پر فتن دور میں دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے اس بے حیائی کے دور میں جہاں دن بدن معاشرے میں بے حیائی عروج پر ہے اس بے حیائی کو روکنے کے لئے صرف اور صرف دینی تعلیم ہی کارگر ثابت ہو سکتی ہے موجودہ دور کے والدین اس بات کو لے کر ہمیشہ پریشان حال رہتے ہیں کہ ہمارے بچے نافرمان ہیں ہمارا کہنا نہیں مانتے علمائے کرام نے فرمایا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ مشاہدہ کیا ہو گا کہ ہمارے سماج میں کبھی ساس بہو کی لڑائی کبھی پڑوسیوں میں جھگڑا ان تمام جھگڑوں کی بنیادی وجہ یہ ہے کے ہمار

ایم وی انٹر نیشنل سکول راجیہ پرسکار سے سرفراز

جموں //ایم وی انٹرنیشنل سکول کے طلاب نے جے ینڈ کے کا سب سے اعلیٰ انعام ’’راجیہ پرسکار ‘‘ ریاست کے گورنر و سرپرست اعلیٰ جے اینڈ کے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز ستیہ پال ملک کے ہاتھوںسے حاصل کرنے پرسکو ل کا نام روشن کیا۔ایک بیان کے مطابق سکول کے بارہویں جماعت کے کامرس کے ابھیمنیو پرتاپ ،بارہویں جماعت کے نان ۔میڈیکل کے امت پرکاش ، بارہویں جماعت کے آرٹس کی مہک راجپوت اور  بارہویں جماعت کے آرٹس کے وشال شرما نے جموں کے دیگر329طلاب کے ہمراہ منعقدیہ انعام ایک شاندار تقریب پر سکول کے پرنسپل کے ایل ڈوگرہ،اور سکول کے سکاوٹس کیپٹن امریش کمار نے طلاب کے ہمراہ حاصل کیا ۔یہ انعام حاصل کرنے کے بعدصدارتی ایوارڈ کے لئے ٹیسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔سکول منیجمنٹ نے طلاب کو یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔  

پرائیویٹ سکولوں کا وفد ناظم تعلیم سے ملاقی

جموں // جموں و کشمیر پرائیویٹ سکول کارڈی نیشن کمیٹی کے صدر رامیشور سنگھ منہاس اور کارگُذار صدر ڈاکٹر ہری دت ششو نے کارڈی نیٹر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن جموں طارق حسین بالی ،ایگزیکٹو ممبران اور پرائیویٹ سکولوں کے مالکان، پرنسپلوں نے پیر کے رز یہاں ناظم تعلیم کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے جے کے ایف ایف سی کی جانب سے جاری احکامات کی وضاحت طلب کی۔ناظم تعلیم نے ایف ایف سی کے حکم کی ایک دفعہ اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکم کی رو سے سکولوں کو تین زمروں کے فیس یعنی کہ ٹیوشن فیس، سالانہ چارجز اور ٹرانسپورٹ فیس لینے کی اجازت دی ہے۔علاوہ ازیں ، کم بجٹ والے سکول ،جو کہ ایک ہزار روپے سے کم ٹیوشن فیس اور6000 روپے سے کم سالانہ چارجز لیتے ہیں ،کو ایف ایف سی سے رابطہ کرنے سے چھوٹ دی گئی ہے۔تاہم ، ایک ہزار روپے ٹیوشن فیس  اور سالانہ چارجز 6000 روپے لینے والے سکولون کو سالانہ 6 فیصد فیس کا اضافہ کر

بھارتیہ کلا سنگم نے لوک ڈانس فیسٹول2019کا اہتمام کیا

جموں /بھارتیہ کلا سنگم کی جانب سے پیرکے روز وزارت کلچر ،بھارت سرکار کے معاونت سے کے ایل سہگل ہال جموں میں لوک ڈانس فیسٹول 2019کا اہتمام کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر انڈین کونسل فار کلچر ل ریلیشنز اینڈ ریجنل پاسپورٹ افسر این کے شل مہمان خصوصی تھے،جبکہ سابق وزیر آر ایس چب نے پروگرام کی صدارت کی۔ایس ایس پی رمیش چندر کوتوال ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محکمہ سوشیل کمار اتری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محکمہ رنبیشور سنگھ جموال ،ڈپٹی کارڈی نیٹر سول ڈیفنس ششی ٹھاکور اس موقعہ پر بطور مہمان ذی وقار شامل تھے۔اس سے قبل بھارتیہ کلا سنگم کے اعلی سرپرست سینئر صحافی سوہییل کاظمی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے بھارتیہ کلا سنگم کی کارکردگی کی تفصیل پیش کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمحکمہ سوشیل کمار اتری نے بھارتیہ کلا سنگم کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے

ڈوگرہ گروپ آف کالجز کی جانب سے شجر کاری مہم

جموں //ڈوگرہ گروپ آف کالجز،باسی کلان ،بڑی براہمناں جموں کی جانب سے پیر کے روز ڈوگرہ ڈگری کالج کے احاطہ میں شجر کاری مہم اور پوسٹر بنانے کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔شجر کاری مہم بی بی اے بی کام سیکنڈ ائیر کے طلاب نے منعقد کی۔ یوم کرہ ارض منانے کیلئے بین شعبوں کی جانب سے زیر نگرانی شوانی ٹھاکور اور بلونت ٹھاکور پوسٹر بنناے کا مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میں25طلاب نے شرکت کی۔شرکا نے معیاری پوسٹر بنائے جسکی وجہ سے ججوں کو نتائج کا اعلان کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پوسٹر بنانے میں پہلا انعام بی ایڈ سیکنڈ سیمسٹر کی سوپریہ نے حاصل کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب  بی بی اے سیکنڈ سیمسٹر کی آدتی شرما اوربی اے ایل ایل بی کی پرینکا نے حاصل کیا۔ یہ دن منانے کا مقصد نوجوانوں کو ماحول کا تحفُظ کرنے کی جانب حوصلہ افزائی کرا تھا ۔پروگرام میں کنور سمر دیو سنگھ چاڑک، کمل پادھا ، پروف

جے ایم سی مئیر کا بخشی نگر علاقہ کا دورہ

جموں //شہر کے لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے  پیر کے روز وارڈ نمبر 27اور28، مہیش پورہ،بخشی نگر، گڑھا بخشی نگروغیرہ علاقوںکا دورہ کیا اور مکینوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے انکی شکایات و مسائل کی جانکاری حاصل کی۔س موقعہ پر مکینوں نے جو مسائل پیش کئے ،اُن میں گلیوں کی مرمت ، آوارہ مویشوں کو اُٹھانے، مزید صفائی کرمچاریوں کی تعیناتی، ناقص صحت و صفائی، لائٹوں کو نصب کرنے کے مسائل شامل ہیں۔دورہ کے دوران انکے ہمراہ بی جے پی کے وارڈ صدر کے علاوہ جے ایم سی کی متعدد ونگوں کے افسراں و اہلکار بھی تھے۔مئیر نے موقعہ پر ہی عوامی مشکات کو جنگی پیمانہ پر حل کرنے کی ہدایت دی۔دوکانداروں کو کوڈا کرکٹ کوڑے دان میں پھینکنے کی ہدایت دی گئی اور پالی تھین کا استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ شہر کو صاف وشفاف

عالمی یوم کرہ ارض کے موقعہ پرمتعدد پروگراموں کا اہتمام

  گاندھی گلوبل فیملی  عالمی یوم کرہ ارض کے موقعہ پر گاندھی گلوبل فیملی کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف پروٹکشن جے اینڈ کے کی جانب سے چیف وائلڈ لائف وارڈن ،مانڈہ جموں کے احا طہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق پروگرام میں 150سے زائد مہمانوں بشمول  گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مبارک منڈی، اورینٹل اکیڈمی اور لائرینس پبلک سکول کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔جی جی ایف کے صدر ایس پی ورما نے کیا اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر ورما نے اپنے خطاب میںاجتماع کو گاندھی گلوبل فیملی کے مقاصد اور اقوام متحدہ کی جانب سے اسے تسلیم کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر سی ایم سیٹھی نے کیا،جنھوں نے اجتماع کو قدیم زمانہ کی طرف لیا ،جب ہمارے بزرگ تقریباً ہر ایک تہوار اور مذہبی عبادت کو کرہ ارض سے جوڑتے تھے۔سیمنار میں پی سی سی ایف جے اینڈ کے فارسٹس سریش چ

مزید خبرں

   جموں و کشمیر جوائنٹ چرچز فیلوشپ کی سری لنکا حملوں کی شدید مذمت  جموں//جموں و کشمیر جوائنٹ چرچز فیلوشپ جموںنے سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر ہوئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں جموں و کشمیر جوائنٹ چرچز فیلوشپ جموںکاایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں بم دھماکوں کی وجہ سے معصوم زندگیوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی، جو ایسٹر اتوار کے موقعہ پر گرجا گھروں میں عبادت کیلئے اکٹھا ہوئے تھے۔اجلاس میں ان دھماکوں میں ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک مہذب دنیا کو پر امن ماحول کی ضرورت ہے،نہ کہ خون خرابہ کی۔اجلاس میں سری لنکا کی سرکار سے ملک کے گرجا گھروں کی مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ،تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔ا

تازہ ترین