بی جے پی کی جانب سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی عزت افزائی

 جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہاں جمعہ کے روز پارٹی کے صدر دفتر ترکوٹہ نگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پارٹی کے اودہم پور۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ، ریستی جنرل سیکرٹری(آرگنائزیشن) اشوک کول، ایم ا یل سی اشوک کھجوریہ، چیر مین جے ایم سی چندر موہن گپتا، جنرل سیکرٹریز ڈاکٹر نریندر سنگھ ،یدھ ویر سیٹھی و دیگران بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں پارٹی صدر رویندر رینہ نے ریاست کے تمام ووٹروں اور ملک بھر کے ووٹروں سے بی جے پی کو بھاری اکثریت دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اسے حقیقی جمہوریت کی فتح قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ ووٹروں نے کام کی بنیاد پر پارٹی کو دوبارہ بھاری اکثریت دی ہے۔ ر رینہ نے مزیدکہا کہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت کی جیت بھارت ماتا اور قوم

گور نر کے صلاح کار کاکٹھوعہ میں ترقیاتی کاموں کا معاینہ

کٹھوعہ //گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے جمعہ کے روز کٹھعوہ میں زیر تعمیر گورنمنٹ میڈیکل کالج کا معاینہ کیا۔یہ کمپلیس 62 کنال اراضی پر مشتمل ہے،جس پر .139 کروٹڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔انہوں نے 20 کروڑ روپے کی لاگر سے میڈیکل کالج کے لئے چڈوال سے منگلور تک براستہ موری سڑک کی تعمیر کا بھی معاینہ کیا،جس میں اب تک 7.5 کلو میٹر حصہ پر 11 کروڑ اور 90 لاکھ روپے خرچ آگئے ہیں۔تعمیری کا موں کا معاینہ کرنے کے بعد صلاح کار نے عمالنے والی ایجنسیوں سے تعمری کی اکم میں معیاری میٹیریل استعمال کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے اس پروجیکٹ پر کام میں مزید سرعت لانے پر زور دیا،تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل بر وقت ہو سکے۔  

بی جے پی کی فتح پر بشناہ میں جشن

جموں//بے جے پی کے لیڈروں گگن بھاٹیہ، سوشیل شرما اور پارٹی کارکنوںکیا یک بڑی تعداد نے پارٹی کی بھاری اکثریت پر جشن منایا۔ اس موقعہ پر پارٹی کارکنوں نے پارٹی کے پرچم لہرائے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے مٹھائیاں کھلائی۔اس موقعہ پر پٹاخے بھی پھوڑے گئے۔کارکنوں نے نریندرمودی اور پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے حق میں نعرے بلند کئے۔پارٹی کارکنوں نے نریندر مودی کا دوبارہ وزیر اعظم کی کرسی کے لئے منتخب ہونے پر شاد مانی کا اظہار کیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جناتا پارٹی نے لوک سبھا انتخاب۔2019میں 2014 لوک سبھا انتخاب کے مقابلہ میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔  

بی جے پی کی کامیابی پر جموں میں لنگر کا اہتمام

 جموں//بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہونے پر یہاں گاندھی نگرا سمبلی حلقہ کے باہو فورٹ، گنگیال،ترکوٹہ نگر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے کارکنوں نے لنگر کا اہتمام کیا۔ان لنگروں میں پارٹی کے متعدد عہدہ دار موجود تھے ۔پارٹی کے ضلع صدر و جموں میونسپل کمیٹی کے چیر مین بلدیو سنگھ بلوریہ نے خصوصی طور سے شرکت کی۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاوریہ نے کہا کہ بی جے پی کی بھاری اکثریت کو کارکنوں کی محنت کا ثمر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی سخت محنت سے ووتروں نے نریندر مودی پر اپنا اعتماد دوبارہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فلاحی سکیموں کی وجہ سے ذات و پات کی سیاست کو لوگوں نے نکار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوںکو کانگریس کی جانب سے چوکیدار چور ہے کا نعرہ بہت ہی ناگوار ہوا جس کا جواب انہوںنے انتخابات میںدیا۔اس موقعہ پر بلوریہ کے ہمرای د

مودی کی فتح لوگوں کی فتح ہے : پریہ سیٹھی

جموں //23 مئی کا دن ہندوستان کی سیاست میں ایک تواریخی دن ہے،جب نریدنر مودی نے بھاری اکثریت حاصل کرکے پانچ سال قبل ایک بھاری منڈیٹ حاصل کیا تھا ۔ان باتوں کا اظہار سابقہ وزیر اور بی جے پی کی ایک سرکردہ لیڈر پریہ سیٹھی نے کیا ہے۔ اننہوں نے کہا کہ آزاد بھارت میں بی جے پی پہلی ایک غیر کانگریسی پارٹی بن گئی ہے ،جس نے لوک سبھا انتخاب میں 300 سے زائد نشسیتں حاصل کی ہیں۔پریہ سیٹھی جموں میں پارٹی کی کامیابی پر منعقد کئے جارہے جشن سے خطاب کر رہی تھی۔ پارٹی کی اقلیتی مورچہ کی نائب صدر روبینہ اختر نے پارٹی کی شاندار کامیابی پر پریہ سیٹھی کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پریہ سیٹھی نے کہا کہ یہ جیت نیشنلزم کی جیت ہے اور مودی کی جانب سے کی گئی کاموں سے پارٹی میں لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھارت کانگریس مُکت ہوگیا ے کیونکہ کانگریس پارٹی نے لاک سبھا میں حزب اختلاف پارٹ

گورونانک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مقابلہ کا ہتمام

جموں//گورو نانک سیو چیریٹیبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل ” کون بنے گا گورو سکھ پیارا مقابلہ “ پروجیکٹ پر 2016سے کام کر رہی ہے اور اب یہ پروجیکٹ حتمی راﺅنڈ میں داخل ہو رہا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں گورو ہرکرشن پبلک سکول ،گورو نانک نگر جموں میں ایک حتمی راﺅنڈ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ملک بھر سے شریک 70000میں سے 53 ٹاپروں کا ٹیسٹ لیا گیا ،جس کے نتائج کا اعلان 25مئی2019 کو کیا جائے گا۔گورو نانک سیو چیریٹیبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل کی جانب سے شری گورو نانک دیو جی کا 550 پرکاش اتسو منانے کےلئے ایک مہان گورومت سنگم منعقد کیا ۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میںایس ترلوچن سنگھ وزیر، بھائی جگتار سنگھ ،ایس منجیت سنگھ ، ایس ویدیندر سنگھ ،ایس ہرمیت سنگھ ،ایس اجیت سنگھ ، ایس گورویندر سنگھ ،ایس رویندر سنگھ ،ایس شرنجیت سنگھ ، ایس بلویندر سنگھ ، ایس گورمیت س

ایس آر ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول میںویر یودھا جنرل زور آور سنگھ فلم دکھائی گئی

جموں// شری رنبیر ماڈلہائر سیکنڈری سکول میںایک عظیم ڈوگرہ سپاہی کی زندگی پر مبنی فلم ” ویر یودھا جنرل زور آور سنگھ “پہلی مرتبہ کی 3D Animated film فلم دکھائی گئی۔چیر مین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال ،جو کہ اس موقہ پر مہمان خصوصی تھے، نے رسمی طور سے اس فلم کا افتتاح کیا جبکہ سکول کے پرنسپل شفت جاوید چب نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب کا اہتمام جنرل زور آور سنگھ میموریل ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلہوریہ نے کیا تھا ۔طلاب اور سکول کے فیکلٹی ممبروں نے فلم کو دیکھ کر اس کافی ستائش کی ۔اس سے قبل تمام ممبروں نے اسکے فوٹو پر گل ہائے عقیدت ادا کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ٹیم جموں کے چیر مین نے عظیم ڈوگرہ سپاہی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کس طرح سے انہوں نے ریاسی قلعہ کو فتح کرکے جموں میں ملایا اور لیہہ کو فتح کر لداخ خطہ کے ساتھ ملایا اور ضلع کشتواڑ کے چمیل بییلٹ میں

سنیل ڈمپل نے نریندر مودی اور ڈاکٹر فارو ق کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی

جموں// جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق کو بھی نیشنل کانفرنس کی جانب سے تمام تین نشستوں پر حاصل کی گئی کامیابی پر بھی انکو مبارک باد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے توقع کا اظہار کیاہے کہ اب جبکہ نریندر مودی نے لوک سبھا میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے انکو چاہیے کہ ریاست جموں وکشمیر سے دفعہ 370اور 35-A کا دفعہ اُٹھانے کےلئے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا کام کرے ۔بیان میںانہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ،راجناتھ سنگھ ،ارون جیٹلی نے بھی اپنے بلاگوں اور تقاریر میں سر عام دفعہ 370اور 35-A کا دفعہ اُٹھانے کےلئے عوام کے ساتھ ان دفعہ جات کو ہٹانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے مودی اور بی جے پی کا اپنا ووٹ دیا اور اب یہ بی جے

نرسنگھ دیو جموال دینو بھائی پنت میمووریل ایوارڈ سے سرفراز

جموں//نرسنگھ دیو جموال کو دینو بھائی پنت میمووریل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ 2019. سے سرفراز کیا گیا ہے۔جموال ایک قومی شہرت یافتہ مصنف اور کلا کار ہیں ،جنھیں پدم شری ایوارڈ سے پہلے ہی سرفراز کیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں یہاں ابھینو تھیٹر میں ایک تقریباکا اہتمام کیا گیا، جس میں نرسنگھ دیو جموال کو دینو بھائی پنت میمووریل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ 2019. سے سرفرازکیا گیا ،جو دینو بھائی پنت میموریل ٹرسٹ نے قائم کیا ہے اورو جو ڈوگرہ سنستھا جمون کی سرپرستی میں ہر سال عطا کیا جاتا ہے۔نرسنگھ دیو جموال ایک نامور مصنف ہیں جنھوں نے اب تک 45کتابیں تحریر کی ہیں،جو نظم ،فسانہ ،کہانیوں ،ڈراموں او مضامین پر مشتمل ہیں۔اسکے علاوہ انہوں نے ریڈیو کے لئے90 ڈرامے تحریر کئے ہیں۔انہیں بہت سے انعامات اورایوارڈوں سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے سنستھا کا شکریہ ا دا کیا۔ایوارڈ میں 51,000 روپے ک

مزید خبرں

رمضان المبارک کاتیسراجمعہ  خطہ جموں کی مساجدمیں فرزندان توحیدکااژدھام جموں//خطہ جموں کی تمام مساجد میں ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقعہ پرنمازجمعہ کی ادائیگی کےلئے نمازیوں کی کثیرتعدادواردہوئی ۔یہاں جموںشہرکی جامع مسجدتالاب کھٹیکاں، جامع مسجدلکھداتابازاری، جامع مسجدگوجرنگر، جامع مسجدریلوے سٹیشن،جامع مسجد استادمحلہ ، مکہ مسجدبٹھنڈی ، جامع مسجد حیدرپورہ جانی پورہ کے علاوہ شہرکے گردونواح اوردوردراز علاقوں کی مساجد میں ماہ رمضان کی فضیلت،عالم اسلام کے مسائل اوران کے اسباب کے موضوعات پرعلماءکرام نے خطاب فرمایا۔ نامور علما کرام ومشائخین عظام نے یوم بدر پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔علاوہ ازیں انتظامیہ کمیٹی اورجامع مسجدحنفیہ غوثیہ پل توی کے امام وخطیب مفتی محمدرفیق کی طرف سے صدقہ فطرکی مقدارکی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہرعاقل با

تازہ ترین