تازہ ترین

کٹرہ اور ادھکواری میں یاتریوں کیلئے اضافی سہولیات فراہم

کٹرہ //شری ماتاویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ نے کٹرہ اور ادھکواری میں یاتریوں کیلئے اضافی سہولیات فراہم کرنے کے لئے   5.75کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے نہاریکا کمپلیکس میں 22کمروں کی مرمت اور تجدیدی کاری کے بعد انہیں یاتریوں کو وقف کیا۔نہاریکا کمپلیکس میں مرمت تشدہ اننا پورنا بھوجن آلیہ کو بھی یاتریوں کو وقف کیا گیا ، ان دونوں کا موں کی مرمت پر 85 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوںنے کہا کہ نہاریکا کمپلیکس میں باقی ماندہ کمروں کی بھی مرمت کی جا رہی ہے ،جن کی مرمت جون 2020تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔سمرن دیپ سنگھ نے بان گنگا میں درشن دیوڈی کا بھی جائزہ لیا ،جسے پہلے ہی مرمت کی گئی ہے۔سی ای او نے ادھکواری میں چار منزلہ جدید ٹائیلٹ بلکا کا بھی افتتاح کیا جس پر 2.70 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ٹائیلٹ بلاک میں خواتین اور مردوں کے لئے مغربی طرز کی سیٹیں لگائ

مئیرکا ترقیاتی کاموں کا افتتاح ، صفائی کرمچاریوں کی عزت افزائی

جموں //شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے جمعرات کے روز ، وارڈ نمبر   52ماربل مارکیٹ ایکسٹینشن ترکوٹہ نگر ستیم روڈ وغیرہ و ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔  چیر مین ہیلتھ اینڈ سینٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلوریہ، وارڈ نمبر   52 کے کونسلراجے گپتا ،ایگزیکٹو انجینئر جے ایم سی ارون گپتا، اے ای ای انیل گپتا، جے ایم سی و کا دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوںنے انجینرنگ ونگ کو وارڈ میں بقایا ترقیاتی کاموںکو پورا کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر مئیر نے متعلقہ کونسلر اور محکمہ جنگلات کے افسروں کے ساتھ مل کر پودے لگائے اور عام لوگوں کو بھی شجرکاری میں شرکت کرنے کی درخواست کی،تاکہ علاقہ سر سبز رہے۔بعد ازاں ، مئیر نے ایک شاندار تقریب میں بھی شرکت کی ،جسکا انعقاد ہندوستان پیٹ

پینتھرز پارٹی کامحکمہ سماجی بہبود کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اودہم پور//جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے یہاں جمعرات کے روز محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک بیان کے مطابق مظاہرین نے محکمہ کے خلاف اولڈ ایج پنشن ، بیوہ پنشن اور ناخیزوں کا پنشن ادا نہ کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل اے و این پی پی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے ناراض پنشنراں اپنے پنشن کے انتظار میں ہیں،یہاں تک کہ ان میں سے بعض انتقال بھی کر گئے۔انہوںنے محکمہ پر ان کے مسائل پر اندیکھی کرنے کا بھی مبینہ الزام لگایا ۔منکوٹیہ نے اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کی بھی ستائش کی اور بتایا کہ ریاست میں گذشتہ چار برسوں سے 2,63,620 پنشن معاملات التوا میں ہیں۔انہوں نے فوری طور سے  اولڈ ائیج پنشن ، بیوہ پنشن اور ناخیزوں کا پنشن ادا کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر پینتھرز پارٹی سڑکوں پر آنے

اے این اوز وفد کی بریگیڈیر گل سے ملاقات

جموں //جموں گروپ کے اے این اوز کے ایک وفد نے گروپ کمانڈر بریگیڈئیر ایم ایس گل کے ساتھ ملاقات کرکے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔دریں اثنا میجر ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں میں این سی سی کے موجودہ صورت حال اوراے این اوز کی شکایات پر جانکاری دی ۔ گروپ کمانڈر نے جائز مطالبات کم سے کم وقت میں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقعہ پر موجود دیگران میںکرنل سکھبیر سنگھ آسلہ، کرنل کلدیپ کاچرو بھی شامل تھے جبکہ اے این اوز میں لیفٹننٹ سویتا جموال، میجر سنجیو جموال، لیفٹننٹ پون کمار، چمن لعل چودھری، اجے شرما ،نریش کمار، رویندر کمار، سدیش شرما ،انیل کمار ،کرن گپتا بھی وفد میں شامل تھے۔  

ادبی کنج کی ادبی نشست

جموں //شام طالب کے 78 ویں جنم دن کے موقعہ پر ادبی کنج کی جانب سے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ادبی کنج کی جانب سے اجرا ایک بیان کے مطابق نشست کی قیادت ارش دلموترہ نے کی، جبکہ نامور شاعر محمد سرور چوہان حبیب اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے شام طالب کی جانب سے شاعری اور ادب کے شعبہ میں انجام دئے گئے خدمات کی سراہنا کی ۔انہوں نے ریاست میں اردو زبان کے فروغ اور ادبی کنج تنظیم کے بھلائی کیلئے انکی خدمات کو اجاگر کیا ۔بعد ازاں ، متعدد شعرا ء نے مختلف زبانوں میں اپنی تخلیقات پیش کیں۔نشست میں ارش دلموترہ ، محمد سرور چوہان حبیب بٹ، چمن سگوچ ،جتیندر باسن ،سپرش شرما ، وید اپل،راج کمل، بشن داس کھاک، راکیش ترپت، اوتم سنگھ راہی، کالو رام سیٹھی، سنجیو کمار، راجیو کمار اور شام طالب نے شرکت کی۔نشست کا اختتام چیر مین ادبی کنج جموں ارش دلموترہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا۔

نامور سنسکرت سکالر مہنت روہت شاستری کی عزت افزائی

جموں//سنسکرت سکالروں نے ایک مہشور سنسکرت سکالر اور شری کالیکھا جیوتشی عویم ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری کی عزت افزائی کی۔انہیں سنسکرت زبان کے شعبہ میں گران قدر خدمات انجام دینے اور انہیں سنسکرت زبان کے لئے آنے والی پیڑھی کے لئے ایک رول ماڈل بننے اور انہیں جدید دنیا میںسنسکرت کوکیمونکیشن کیلئے بطورایک ذریعہ فروغ دینے پر انکی عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر سنسکرت سکالروں نے انہیں ایک مومینٹو پیش کیااور انکی جانب سے روز ناموں ،پنچانگ ، کلینڈر و غیرہ می  متعددرسالے ،کتابیں اور آرٹیکل کی حصولیابیوں کی فہرست پیش کی گئی۔علاوہ ازیں ، مہنت روہت شاستری کو متعدد ہستیوں جیسے کہ جے اینڈ کے گورنر ،ایم پئیز اور ایم ایل ائیز نے انعامات سے سرفراز کیا ہے ۔ متعدد سبھائوں ،سوسائٹئیوں،این جی اوز و دیگران نے بھی انکی عزت افزائی کی ہے۔اس موقعہ پر پنڈت دیپک شاستری،پنڈت راجندر شاستری، مادو شاستری ا

رہبر تعلیم اساتذہ فورم کا وفد ناظم تعلیم سے ملاقی

جموں//جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ فورم (JKRETTF)کا ایک وفد جمعرات کو ر ناظم تعلیم  انورادھا گپتا سے ملاقی ہوا  اور انہیں 153 ۔اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کے لئے دوسری فہرست جاری کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور   RET طبقہ کے مسائل اُجا گر کئے۔ایک پریس بیان کے مطابق وفد کی قیادت فورم کے سینئر وائس چیرمین بھوپیندر سنگھ اور جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان نے کی۔ملاقات کے دورن وفد نے 364۔اساتذہ کے حق میں باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کرنے پر بھی انکا شکریہ ادا کیا۔وفد نے ناظم تعلیم سے دیگر ماندہ اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کے لئے بھی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جن کے معاملات مکمل ہیں۔انہوں نے انڈر گریجویٹ اساتذہ کیلئے ٹی جی ٹی گریڈ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے اسااتذہ کے تنخواہ بقایا اجت فوری طور سے واگُذار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ناظم تعلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ

مزید خبرں

کانگریس کا بی جے پی پر ’’اپوزیشن مکت ‘‘ بھارت کی چاہت کا الزام  جموں //کانگریس نے بی جے پی پر ’’اپوزیشن مُکت‘‘ بھارت کی خواہش کا الزم لگایا ہے،جو کہ جمہوریت کے بنیادی ضروریات کے منافی ہے کیونکہ اپوزیشن کی آواز کے بغیر لوگ ہی آخر کار گھاٹے میں آتے ہیں۔ان باتوں کا اظہا رپارٹی کے ریاستی ترجمان رویندر شرما نے ایک پریس بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اگلے پانچ سال کیلئے بھاری منڈیٹ حاصل کرنے کے بعد ملک کے متعدد حصوں میں اپوزیشن کو ختم کرنے کا کام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ فلاسفی جمہوری ڈھانچہ کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے،جس سے آخر کار لوگوں کو ہی پریشانیاں ہوتی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی سنگل پارٹی جمہوریت چاہتی ہے اور اسکے لئے وہ ہر کوئی حربہ استعمال کرکے اپوزیشن پارٹیوں کو کمزور بنانے کی کو